عمران خان اور پرویز خٹک 15 دن کے اندراندر اراکین اسمبلی سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف تمام وہ ثبوت پیش کریں گے جس کا وہ سوچ بھی نہیں سکے گا ،پی ٹی اراکین اسمبلی

دونوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹکٹائیں گے، چیف جسٹس آف پاکستان ہم پر لگائے گئے الزامات کا سوموٹو ایکشن لے، ہماری بہنوں سے سروں سے چادر اڑادئیے گئے ،عمران خان صرف شیروانی پہننے کیلئے پختون قوم کو بدنام کررہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوانے خود اراکین اسمبلی کے خرید وفروخت میں حصہ لیا،قربان علی خان، یاسین خلیل، وجیہی الزمان، زاہد درانی، عبیداللہ مایار، نسیم جاوید، نگینہ خان، عبدالحق، زرینہ خان، نسیم حیات، خاتون بی بی، معراج ہمایون و دیگر ایم پی ایز کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 23 اپریل 2018 21:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 23 اپریل 2018ء)اگر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک 15 دن کے اندراندر اراکین اسمبلی سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف تمام وہ ثبوت پیش کریں گے جس کا وہ سوچ بھی نہیں سکے گا پرویز خٹک اپنی وزارت اعلیٰ کا منصب کھوچکے ہیں اخلاقی طورپر پرویز خٹک فوری طورپر مستعفی ہوجائے اراکین صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف کی قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹسز کی کاپیاں پھاڑدی کیونکہ الزامات پہلے لگے جبکہ نوٹس بعد میں بجھوائے گئے ہم ان دونوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کٹکٹائیں گے چیف جسٹس آف پاکستان ہم پر لگائے گئے الزامات کا سوموٹو ایکشن لے بصورت دیگر راہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے ہماری بہنوں سے سروں سے چادر اڑادئیے گئے حالانکہ پختون روایات کے مطابق پختون قوم اپنی بہنوں کے سروں پر چادر ڈال دیتے ہیں عمران خان صرف شیروانی پہننے کیلئے پختون قوم کو بدنام کررہے ہیں اور پنجاب کو خوش کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کے ایم پی ایز پر بے بنیاد الزامات لگائیں گے حالانکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خود اراکین اسمبلی کے خرید وفروخت میں حصہ لیا اور پرویز خٹک خود بتائیں کہ انہوں نے سینٹ کے چیئرمین پر کتنے ووٹ فروخت کئے جنگلہ بس کا واویلہ کرنے والے عمران خان اور پرویز خٹک نے خود جنگلہ بس کی خاطر پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے اربوں روپے کی کرپشن کی اور جنگلہ بس کو 70 ارب روپے تک پہنچا کر خیبرپختونخوا کو مقروض بناکر صوبہ کا بیڑا عرق کردیا ان خیالات کااظہار خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی قربان علی خان، یاسین خلیل، وجیہی الزمان، زاہد درانی، عبیداللہ مایار، نسیم جاوید، نگینہ خان، عبدالحق، زرینہ خان، نسیم حیات، خاتون بی بی، معراج ہمایون اور دیگر تحریک انصاف کے دیگر ایم پی ایز کا نوشہرہ میں قربان علی خان کی رہائشگا ہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پرویز خٹک نے عمران خان کے گروپ کے ایم پی ایز کو بدنام کرنے کی جو کوشش کی ہے ان کی ہم پرزو ر مذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ پرویز خٹک نے اس مکروہ دھندے میں ایم پی ایز کی خرید وفروخت میں بھرپورکردار ادا کیا اور چیف منسٹر ہاؤس میں ایم پی ایز کو باقاعدہ رقم دے کر ووٹ استعمال کرنے کی اجازت دی اور ہمیں اس لئے بدنام کیاگیا کہ ہم پرویز خٹک کے کرپشن، اقرباء پروری اور نظریاتی کارکنوں سے ناروا سلوک کی آواز بلند کرتے تھے انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک لاکھ کوشش کریں لیکن حقیقت قوم کے سامنے ضرور آئے گی ہم اور ہماری بہنوں نے قرآن پر حلف اٹھا کر کہا ہے کہ ہم نے پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیا ہے جبکہ پرویز خٹک گروپ کے آدمیوں نے ووٹ فروخت بھی کئے اور اپنے آدمیوں کو ٹیلکم پاؤڈر سے نہا بھی دیا عمران خان کو کالے کنویں میں پھینک دیاگیا ہے کیونکہ ان کو حقیقت کا کوئی علم نہیں ہے اور پرویز خٹک کی ایماء پر تحریک انصاف کا بیڑا عرق کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ارب پتیوں کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کیاگیا اور انہوں نے خرید وفروخت میں بھرپور حصہ لیا وہ پارٹی کے نظریاتی کارکن نہیں تھے لیکن سرمایہ داروں کو اس لئے ووٹ دیاگیا کہ وہ اپنے لئے ووٹ خرید سکے اور ان ووٹوں کا سودا پرویز خٹک نے کیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم نے 2013 کے انتخابات میں عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اکثریت دلائی تھی لیکن وہ اپنی مفاد کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں بلوچستان والے بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن سینٹ کے چیئرمین پر پختون قوم کا حق تھا اور چیئرمین سینٹ بھی خیبرپختونخوا سے ہونا چاہیے تھا۔