مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے، آصف علی زرداری

پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا،مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے ، بلاول ہائوس میں تقریب سے خطاب

جمعرات 21 جون 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 21 جون 2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔ پرویز مشرف ملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا،کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔

مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو بلاول ہائوس میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں بختاور بھٹوزرداری، آصفہ بھٹو زرداری اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

آصف علی زرداری ،بختاور بھٹوزرداری اورآصفہ بھٹو زرداری نے محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی 65 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیربھٹو کی شہادت پر امریکی اسٹاک ایکسچینج بھی مندی کا شکار ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کا پاکستان آنے کا ارداہ نہیں ہے۔

ہمیں سیکورٹی نہ دینے والے کمانڈو کو آج خطرہ محسوس ہورہا ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پرویزمشرف مانتا ہے کہ وہ پیسوں سے لت پت ہے۔ پرویز مشرف کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے کوئی جواب نہیں ہے۔پرویزمشرف کہتا ہے اربوں روپے کنگ عبداللہ نے دیئے جسکا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ پرویز مشرفملک میں آتا بھی نہیں اور کہتا ہے سیاست بھی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کبھی پرویز مشرف کہتا ہے ایم کیو ایم کی سربراہی کروں گا تو کبھی کوئی اور پلیٹ فارم ڈھونڈ رہا ہوتا ہے۔

جب بھی کوئی ڈکٹیٹر آیا اس نے یہی کوشش کی کہ جمہوریت کو نقصان ہو۔ ضیا الحق نے سمجھا تھا کہ وہ ذولفقار علی بھٹو کا قتل کر کے انھیں خاموش کر دے گا۔انہوں نے کہا کہ شہید بی بی نے جمہوریت کے محاذ پر چل کر جام شہادت نوش کیا۔ میں سمجھتا ہوں شہید صرف پردہ بدلتے ہیں وہ ہمیشہ ہم میں رہتے ہیں۔ آج بی بی ہمیں دیکھ رہی ہیں وہ ہم سب ورکرز میں موجودہ ہیں۔شہید بی بی کی دعائیں ہمارے ساتھ اور آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی مخالفوں کو انتخاب میں شکست دیں گی۔ مخالفین کو انتخابات میں سبق سکھائیں گے کہ پی پی پی زندہ ہے اور زندہ رہے گی۔