مقبوضہ کشمیر

Occupied Kashmir

جموں و کشمیر (کشمیر یا بھارت کے زیر قبضہ کشمیر) بھارت کے زیر قبضہ سب سے شمالی ریاست ہے جس کا بیشتر علاقہ ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے پر پھیلا ہوا ہے۔ جموں و کشمیر کی سرحدیں جنوب میں ہماچل پردیش، مغرب میں پاکستان اور شمال اور مشرق میں چین سے ملتی ہیں۔ پاکستان میں جموں و کشمیر کو اکثر مقبوضہ کشمیر کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

جموں و کشمیر تین حصوں جموں، وادی کشمیر اور لداخ میں منقسم ہے۔ سری نگر اس کا گرمائی اور جموں سرمائی دارالحکومت ہے۔ وادی کشمیر اپنے حسن کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہے جبکہ مندروں کا شہر جموں ہزاروں ہندو زائرین کو اپنی جانب کھینچتا ہے۔ لداخ جسے "تبت صغیر" بھی کہا جاتا ہے، اپنی خوبصورتی اور بدھ ثقافت کے باعث جانا جاتا ہے۔ ریاست میں مسلمانوں کی اکثریت ہے تاہم ہندو، بدھ اور سکھ بھی بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔

کشمیر دو جوہری طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعے کا باعث بنا ہوا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ مسلم اکثریتی ریاست ہونے کے باعث تقسیم ہند کے قانون کی رو سے یہ پاکستان کا حصہ ہے جبکہ بھارت اسے اپنا اٹوٹ انگ قرار دیتا ہے۔ علاقہ عالمی سطح پر متنازعہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت ہے جس میں وادی کشمیر میں مسلمان 95 فیصد، جموں میں 28 فیصد اور لداخ میں 44 فیصد ہیں۔ جموں میں ہندو 66 فیصد اور لداخ میں بدھ 50 فیصد کے ساتھ اکثریت میں ہیں۔

'مقبوضہ کشمیر' کی خبریں




'مقبوضہ کشمیر' سے متعلقہ کالم




مقبوضہ کشمیر سے متعلقہ تصاویر

مظفر آباد: مقبوضہ کشمیر میں انسانی .. اسلام آباد، حریت رہنما یاسمین .. مظفر آباد: پاسبان حریت کمشیر .. راولپنڈی: آرٹس کونسل کے زیر اہتمام .. راولپنڈی: آرٹس کونسل کے زیر اہتمام .. مظفرآباد، مقبوضہ کشمیر سے تجارتی .. اسلام آباد: صدر آزاد کشمیر سردار .. برمنگھم، پاکستان اور بھارت کے .. مظفر آباد: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی .. مقبوضہ کشمیر کی مزید تصاویر

مقبوضہ کشمیر سے متعلقہ ویڈیوز

Shutter down protest against Indian brutality in occupied .. Indian Troops Martyr two more youth in Occupied KASHMIR .. Indian troops martyr two youth in occupied Kashmir .. Indian Occupied Kashmir celebrates Pakistan’s victory .. Indian army torture on youth in indian occupied kashmir .. Indian General Subrata Saha statement on Indian occupied .. مقبوضہ کشمیر کی مزید ویڈیوز

'مقبوضہ کشمیر' سے متعلقہ مضامین