پاکستان میں کچھ چینل اپنی ثقافت کو چھوڑ کر بھارتی ثقافت کو پروموٹ کر رہے ہیں ‘ چیئرمین اے ٹی وی

جمعرات 22 نومبر 2007 16:26

لاہور( اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار22 نومبر2007) پاکستان میں چلنے والے کچھ چینل اپنی ثقافت کو چھوڑ کر بھارتی ثقافت کو پروموٹ کر رہے ہیں جو افسوسناک بات ہے ‘ قومی چینل اور نجی چینل کو اپنی ثقافت اور فنکاروں کو پرموٹ کرنا چاہیے ۔ یہ بات اے ٹی وی کے چیئرمین چوہدری جبار نے گزشتہ روز نئے ڈرامہ سیریل ” خدا گوا ہ “ کے پریمیر شو سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی ثقافتی یلغار نے موجودہ نوجوان نسل کو گمراہ کر دیا ہے اس سلسلہ پر ٹی وی چینلز پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے ڈرامے اور پروگرام بنائیں جن سے نئی نسل کو مثبت انداز سے سوچنے اور زندگی گزارنے کا سلیقہ آئے ۔ ڈرامہ سیریل ” خدا گواہ“ کے پروڈیوسر آصف علی پوتا جبکہ ہدایتکار سہیل افتخار خان ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامے کے فنکاروں میں ارباز خان‘ بلا ل خان‘صباء قمر ‘ جاناں ملک ‘ رستم‘ نیئر اعجاز ‘ لیلیٰ زبیری ‘ شامل خان اور دیگر فنکار شامل ہیں ۔تقریب میں فنکاروں نے اپنے کرداروں کے حوالے سے اظہار خیال کیا ۔ جبکہ تقریب میں ان میں فرحانہ مقصود ‘ خلیل الرحمن قمر ‘ تنویر ملک ‘ نور الحسن ‘ محمود اسلم ‘ نیئر اعجاز ‘ افتخار عفی ‘ زیب چوہدری ‘ پروڈیوسر اے حفیظ ‘ این اے راجہ ‘ امین اقبال‘روبی نیازی ‘ ہدایتکار حسن عسکری‘ ہدایتکار اے حفیظ ‘ گلوکارہ بشریٰ صادق ‘ اداکار رشید علی ‘ احسن خان ‘ عروج علی ‘ ہدایتکار فیض ملک ‘ گلوکار امیر علی اور دیگر بہت سارے فنکار شریک ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :