Health - Avoid From Dark Spot - Article No. 1140

Health - Avoid From Dark Spot

سیاہ چھائیوں سے بچاؤ - تحریر نمبر 1140

جھریوں کی طرح سیاہ چھائیاں بھی چہرے کو بدنما کرتی ہیں جو وٹامن بی اور ائرن کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں ان کے لیے پھل کھانا اور دودھ پینا بڑا مفید ہے

بدھ 6 ستمبر 2017

سیاہ چھائیوں سے بچاؤ۔
جھریوں کی طرح سیاہ چھائیاں بھی چہرے کو بدنما کرتی ہیں جو وٹامن بی اور ائرن کی وجہ سے نمودار ہوتی ہیں ان کے لیے پھل کھانا اور دودھ پینا بڑا مفید ہے ۔کچھ عورتوں کی آنکھوں کے ارد گرد سیاہ حلقے اور اس طرح کی لکیریں پڑ جاتی ہیں کہ کوے کا پنجہ بنا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ان لکیروں کو دور کرنے کے لیے فرانسیسی عورتیں اور صبح چہرہ دھونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے کپڑا بھگو کر اپنی آنکھوں پر رکھتی ہیں اور پھر انگلیوں کی پوروں پر جھریاں دور کرنے والی کریم (Anti.Wrinkle Cream) سے ہلکا ہلکا مساج کرتی رہیں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں یا لکیروں کے لیے مندرجہ ذیل نسحنہ بھی مفید ہے۔عرق لیموں میں روغن چنبیلی کے چند قطرے ملا کر اسے رات سونے سے پہلے آنکھوں سے ارد گرد ہلکا ہلکا مساج کریں۔

(جاری ہے)

اس مقصد کے لیے ایک نسحنہ یہ ہے کہ کچے آلو کا ایک ٹکرا کلوکش کرلیں۔اور اسے ململ کے کپڑے میں باندھ کر آنکھوں پر رکھیں۔پندرہ منٹ تک رکھا رہنے دیں۔ململ کے ٹکڑے کو تازہ نارنگی کے رس میں بھگو کر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں یا لکیروں پر رکھنا بھی مفید ہے۔

بعض خواتین چہرے کے کیلوں اور مہاسوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں اور بعض تلوں کی کثرت کی وجہ سے،کچھ دوسری خواتین کے لیے چہرے پر سیاہ روئیں وبال جان بن جاتے ہیں۔ جلد سے متعلق اس قسم کی بے شمار شکایات خواتین کی لاحق رہتی ہیں۔مہاسے چہرے کی خوبصوتی کے دشمن ہیں۔یہ بیماری زیادہ تر جوان لڑکے لڑکیوں کو ہوتی ہیں۔اسی مرض کا انحصار جلد کی بناوٹ پر ہے۔
جن لوگوں کے چہروں پر مہاسے نکلتے ہیں ان کی جلد چکنی ہوتی ہیں چکناہٹ کی وجہ سے لوگ صابن زیادہ استعمال کرتے ہیں جس سے مرض بڑھتا ہے۔مہاسوں کے مرض میں چہروں پر چھوٹے بڑے دانے نکل آتے ہیں ۔ناسمجھی کی وجہ سے لوگ ان دانوں کو دبا دبا کر ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کو لوچتے ہیں جس سے دانوں میں پیپ پڑ جاتی ہیں۔جو افراد مہاسوں کی تکلیف میں مبتلا ہوں انہیں چاکلیٹ تلی ہوئی چیزیں آلو،چاول اور ہر چکنی چیز سے پرہیز کرنا چاہیے۔
وہ گوشت انڈا مچھلی کھائیں۔صابن کا استعمال دن میں ایک بار کریں۔البتہ بیسن سے منہ دھوئیں۔اگر ابتدا میں ہی مہاسوں کا علاج نہ کیا جائے تو چہرے پر دھبے پڑجاتے ہیں یہ دھبے لاعلاج ہیں،مہاسوں کے علاج کے لیے اینٹی بائیوٹک(Antibiotic) دیا جاتا ہے اور مہاسوں پر لگانے کے لیے لوشن بھی دیتے ہیں۔چکنی جلد اور مہاسوں کے لیے ایک اور نسحنہ درج ذیل ہیں:
میدہ چائے کے تین چمچے،بیسن تین چمچے،دارچینی پسی ہوئی،ہلدی ایک چمچہ۔

ترکیب: مندرجہ بالا اشیاء کو ملا کر رکھ لیں۔جب استعمال کرنا چاہیں تو پانی میں ملا کر لئی سی بنالیں اور اس میں دو قطرے عرق لیموں اور دو قطرے روغن چنبیلی ملالیں۔اس ابٹن کو چہرے پر ملیں۔اس سے دن میں دو بار منہ دھوئیں لیکن تولیے سے خشک نہ کریں۔جب چہرہ ہوا سے خشک ہوجائے تو پسی ہوئی لیپ کو لیموں کے عرق میں ملا کر چہرے پر اسٹرنجنٹ کے طور پر لگائیں۔
جیساکہ اس سے بہشتر بھی عرض کیا جاچکا ہیں کہ جلد کا خوبصورتی سے نہایت گہرا تعلق ہے ،صحت اچھی ہے تو جلد بھی اچھی ہے۔اگر آپ چاہتی ہے کہ آپ کی جلد خوبصورت اور ملائم رہیں تو سب سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دیجیے۔صحت ٹھیک ہوگی تو جسم کا ہر عضو ٹھیک کام کرے گا۔صحت کو برقرار رکھنے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں کو جزو زندگی بنالئے۔روزانہ ورزش،دھوپ،اور تازہ ہوا صحت کے لیے نہایت ضروری چیزیں ہیں۔
سولہ سترہ برس تک کی لڑکیوں کی جلد عام طور پر بہت چکنی ہوتی ہیں۔رخساروں سے چکنائی خارج ہوتی رہتی ہیں۔اس عمر میں کیل مہاسے بھی نکلتے ہیں۔اگر کوئی خاص جسمانی عارضہ یا نقص نہ ہوتو منہ کے کیل مہاسے بیس بائیں کی عمر میں خود بخود ختم ہوجاتے ہیں۔ جلد کی چکنائی سے محفوظ رکھنے کے لیے دن میں پانچ چھ بار میڈیکیٹڈ کریم استعمال کرنی چاہیے۔عام طور پر منہ دھونے کے لیے ٹھنڈا پانی استعمال کریں لیکن دن میں ایک بار گرم پانی کا استعمال ضرور کرنا چاہیے تاکہ چہرے کی چکنی کثافتیں اچھی طرح صاف ہوجائیں۔
اگر چہرے پر پھنسیاں اور کیل کافی مقدار میں ہوں تو دن میں تین بار میڈیکیٹڈ سوپ سے منہ دھونا کافی ہے۔اس کے بعد چہرے کی خوب صفائی کرنی چاہیے تاکہ صابن کے ذرات جلد میں پھسے نہ رہ جائیں۔اگر پھنسیوں کے منہ سیاہ نقطے سے بن جائیں تو یہ اور بھی بدنما لگتی ہیں۔بڑی تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔اس حالت میں چہرے پر روغن زیتون کی مالش کرنی چاہیے۔اس سے پھنسیاں نرم ہوجائیں گی۔پھر اچھی طرح صابن سے چہرے کو دھوڈالیں۔انگشتشہادت پر ٹیشو پیپر لپیٹ کر آہستہ آہستہ ان دانوں کو دبائیں۔اسی طرح پھنسی کے منہ سے کالے رنگ کی کیل خارج ہوجائے گی۔ان کیلوں کو نکالنے کے بعد شیر گرم پانی میں دو تین قطرے ڈیٹول شامل کرکے چہرے کو دھوئیں اور صاف کرکے اس پر کلی ہیٹ پاؤڈر لگالیں۔

Browse More Eyes