Salabhasana Yoga Warzish - Article No. 1128

Salabhasana Yoga Warzish

سلیبھ آسن (یوگا ورزش) - تحریر نمبر 1128

اس کو ٹڈی آسن بھی کہتے ہیں۔ یہ آسن آنتوں کی جملہ بیماریوں اور بانجھ پن کو دور کرتا ہے۔ چہرے کو سرخ گلاب سا بناتا ہے۔ دائمی قبض، بدہضمی، حیض کی جملہ خرابیوں کا معالج یوگا آسن ہے۔

پیر 21 اگست 2017

اس کو ٹڈی آسن بھی کہتے ہیں۔ یہ آسن آنتوں کی جملہ بیماریوں اور بانجھ پن کو دور کرتا ہے۔ چہرے کو سرخ گلاب سا بناتا ہے۔ دائمی قبض، بدہضمی، حیض کی جملہ خرابیوں کا معالج یوگا آسن ہے۔ رانوں اور پنڈلیوں کے حسن وتناسب میں اضافہ کرتا ہے۔ بے خوابی کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے لئے اکسیر اعظم ہے۔ روزانہ یہ آسن کرنے سے بڑے مزے کی گہری نیند آتی ہے۔

آسن کی تکنیک:
1۔ الٹی لیٹ جائیں۔ اپنی ٹھوڑی کو ایک ہاتھ پر رکھیں،اور دوسرا سیدھا پھیلا دیں۔
2 ۔ گھٹنے کو جھکائے بغیر اپنی ٹانگ کو جہاں تک ہوسکے اوپر اٹھائیں اور پندرہ تک گنتی گنیں۔ یہ عمل تین سے پانچ بار دہرائیں۔ یہی ورزش اسی طرح دوسری ٹانگ سے کریں۔
تریکون آسن:
یہ یوگا آسن امراض رحم کا موثر علاج ہے۔

(جاری ہے)

مگر خاص ایام میں اسے بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ کولھوں،رانوں اور پنڈلیوں کے لٹکے ہوئے گوشت کو تحلیل کرکے انہیں سڈول بناتا ہے۔ پیٹ کو بڑھنے نہیں دیتا۔ مثانے اور گردوں کے لیے مفید ہے۔ کمر کی خوشنمائی کے لئے بہترین ورزش ہے۔
آسن کی تکنیک:
1۔ فرش پر ایک کروٹ اس طرح لیٹیں کہ ایک بازو آپ کے سر کے نیچے ہو اور دوسرا پھیلا ہوا ہو۔
دونوں ٹانگیں بالکل سیدھی رہیں اور باہم ملی ہوئی ہوں۔
2۔ اب ٹانگ کو آہستہ آہستہ اوپر اٹھائیں اور خیال رکھیں کہ آپ کا گھٹنا سیدھا اور پاؤں کا پنجہ اوپر کی طرف اٹھا ہو۔ ٹانگ کواسی حالت میں رکھیں اور دس تک گنیں۔
اب اس ٹانگ کو آہستہ آہستہ نیچے لے آئیں۔ یہ عمل تین یا پانچ بار دہرائیں۔ پھر یہی ورزش دوسری طرف کروٹ لے کر دوسری ٹانگ سے کریں۔

Browse More Exercise