Ankhon K Liye Mazeed Warzishy - Article No. 1146

Ankhon K Liye Mazeed Warzishy

آنکھوں کے لیے چند مزید ورزشیں۔ - تحریر نمبر 1146

سر کو سیدھا رکھیں،پھر آنکھوں کو زور سے اوپر اُٹھائیں اور تھوڑی دیر اسی حالت میں رہیں،پھر نظرکو جہاں تک ہوسکے

بدھ 20 ستمبر 2017

آنکھوں کے لیے چند مزید ورزشیں۔
سر کو سیدھا رکھیں،پھر آنکھوں کو زور سے اوپر اُٹھائیں اور تھوڑی دیر اسی حالت میں رہیں،پھر نظرکو جہاں تک ہوسکے نیچے کریں،تھوڑی دیر ٹھہرئیں پھر بائیں طرف دور تک دیکھیں،پھر تھوڑی دیر یو نہی ٹھہرئیں اور دائیں طرف دور تک دیکھیں۔ایک لمحہ یونہی ٹھہرنے کے بعد پتلوں کو چاروں طرف گھمائیں،ان ورزشوں سے چند ہی دنوں روز میں آنکھیں روشن،چمکیلی،اور کلی کی طرح کھل جاتی ہیں اور آنکھوں پر حیرت انگیز اثرہوتا ہے۔

(جاری ہے)


آنکھوں میں درد سرخی کا محبوب نسخہ:
”کنزالمجربات“ کے اس نسخے کو کرامت یا معجزہ کہا جائے تو بجا ہے،کیونکہ اس سے صرف ایک گھنٹے میں درد اور سرخی دور ہوجاتی ہے۔ نسخہ درج ذیل ہیں:
پھٹکری خام 3 ماشہ،رسونت مصطفٰی 4 ماشہ،مصری خالص1.1/2 ماشہ،افیون6رتی ،نیلا تھوتھا 3 رتی،
ترکیب:رسونت اور افیون کو ڈیڑھ تولہ عرق گلاب یا پانی میں حل کرلیں اور دوسری ادویہ کو الگ الگ باریک پیس کر اسی رسونت والے پانی میں ملا دیں اور ململ کے پارچہ میں چھان کر شیشی میں ڈال لیں،اس میں رسونت اور افیون ملا عرق گلاب ملا دیں،اس عرق سے بذریعہ ڈراپر ایک ایک قطرہ مزید ڈالیں۔انکھوں کا درد اور سرخی دور ہوجائے گی۔

Browse More Eyes