Burhapy Ko Kaisy Mowakhir Kia Ja Sakta Hy - Article No. 1213

Burhapy Ko Kaisy  Mowakhir Kia Ja Sakta Hy

بڑھاپے کوکیسے مئوخر کیا جاسکتا ہے - تحریر نمبر 1213

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی ہوتی جاتی ہے جو بالآخر بڑھاپے پر منتج ہوتی ہے اسی لچک کو برقرار رکھنے میں بڑھاپے سے نجات ہے جس کا واحد ذریعہ مناسب ورزش ہے

بدھ 3 جنوری 2018

بڑھاپے کوکیسے مئوخر کیا جاسکتا ہے
سہل انگاری کی روش اپنانے کے باوجود ہم پھر بھی یہی سوچتے رہتے ہیں کہ بڑھاپے کو آنے سے کیسے روکا جائے۔ دراصل جوانی اعضاء کے لچکدار ہونے کا ہی نام ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی ہوتی جاتی ہے جو بالآخر بڑھاپے پر منتج ہوتی ہے اسی لچک کو برقرار رکھنے میں بڑھاپے سے نجات ہے جس کا واحد ذریعہ مناسب ورزش ہے جس سے چشتی اور قوت حاصل کرکے انسان اپنی زندگی کو بھی طول دے سکتا ہے۔
یادرکھیں! جسم کو متحرک رکھنے میں ہی زندگی ہے اور اسے جامد کردینے کا نتیجہ موت! یہاں میں دو مثالیں دے کر اپنے نقطہ نظر کو مزید واضح کروں گا۔
1۔ کئی سال پہلے NASA کے ایک انجنیئر کے مختلف قسم کے ٹیسٹ کئے گئے تو پتہ چلا کہ اس کے دل کا پٹھہ کمزور ہے ۔

(جاری ہے)

ہم نے اسے اپنے جسمانی تربیتی پروگرام میں شرکت کی دعوت دی لیکن وہ اتنا مصروف تھا کہ شریک نہ ہوسکا۔

دو ہفتے ہی اسکے ہمسائے کے گھر آگ لگ گئی۔ یہ بھی مدد کے لئے بھاگا۔ لیکن چونکہ اس کا دل کمزور تھااسلئے گھریلو سامان کو ادھر ادھر کوتے ہوئے گر پڑا اور کسی کو افراتفری میں یہ خیال ہی نہیں دہا کہ وہ کب اور کس طرح گرا اور مرگیا۔ بعد میں اس کی لاش لاش گٹر سے برآمد ہوئی اگر وہ ہماری چند منٹوں کی ورزش کرکے دل کو مضبوط کرلیتا تو اس درد ناک انجام سے دوچار نہ ہوتا۔

2۔ NASA کا ہی ایک اور لیبارٹری میں کام کرنے والا کارکن جو خاصا موٹا تھا اور اسکی عمر لگ بھگ 55 سال تھی اس نے ہمارے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے وزن کم کرنے کا ارادہ کیا۔ جس کے نتیجے میں اس کا وزن 30 پاؤنڈ کم ہوگیا۔ لیکن بدستور ڈھیلا ڈھالا اور گوشت پرست جوں کا توں یعنی قدرے لٹکا ہوا رہا اور اسے کمزوری محسوس ہوتی تھی ۔ ہم نے اسے اپنی مخصوص ہلکی پھلکی ورزش پر ڈالا جلد ہی وہ اس قدر فٹ ہوگیا کہ اس نے غوطہ خوری کے ایک کورس میں شمولیت اختیا رکرلی جہاں وہ اپنے سے کم عمر لوگوں کے برابر کارکردگی دکھاتا رہا اور اب وہ سندیافتہ غوطہ خور ہے۔
تو آپ نے ملاخطہ فرمایا صحیح ورزش کتنی کارگر اور اس سے گریز کتنا مہلک ثابت ہوسکتا ہے اسی لئے ہمارہ مشورہ ہے کہ آپ ایک بار ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق ورزش کرکے تودیکھیں ۔ دنیا ہی بدل جائے گی۔ ظاہر ہے طبعی عمر تو نہیں بڑھائی جاسکتی لیکن اس کو بہتر انداز میں گزارنا تو آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ اب آپ جو راستہ چاہیں اپنے لئے منتخب کرلیں۔ چاہیں تو اپنی اصل عمر سے 15 سال کم نظر آئیں یا 15 سال زیادہ لگیں فیصلہ آپ کو کرنا ہے۔

Browse More Exercise