Yoga Warzishain Asan Ki Techniques Chota Program - Article No. 1126

Yoga Warzishain Asan Ki Techniques Chota Program

یوگا ورزشیں آسن کی تکنیک (چوتھا پروگرام) - تحریر نمبر 1126

دونوں ٹانگیں ملا کر کمر کے بل فرش پر سیدھی اس طرح لیٹیں کہ ہاتھ سر کے نیچے ہوں۔

منگل 15 اگست 2017

دونوں ٹانگیں ملا کر کمر کے بل فرش پر سیدھی اس طرح لیٹیں کہ ہاتھ سر کے نیچے ہوں۔
دونوں ٹانگیں اوپر اٹھائیں:
اب ٹانگوں کو آہستہ آہستہ فرش پر لے آئیں۔ یہ ورزش تین سے لے کر پانچ بار کریں۔
اب فرش پر چت لیٹ جائیں جیساکہ بالائی تصویرمیں دکھایا گیاہے۔ لیکن اب بازو سرکے نیچے سے ہٹا کر دونوں پہلوؤں کے ساتھ سیدھے کرلیں، جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

چند منٹ گہرے آرام کی حالت طاری کرکے لیٹی رہیں۔ ہتھیلیاں فرش پر رکھیں۔ اپنے پیٹ اور ٹانگوں کے عضلات میں تناؤ پیدا کریں۔ ہتھیلیوں سے فرش کو دبائیں اور آہستہ آہستہ ٹانگوں کو بلند کریں۔ لیکن اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ گھٹنوں میں خم نہ آئے پائے۔
اب اپنی ٹانگوں کے جھٹکے سے سر کی طرف لے جائیں، یہاں تک کہ پاؤں فرش کو چھونے لگیں۔

(جاری ہے)


اب کولھوں کو ہاتھوں سے سہارا دیں۔ اور نیچے دی گئی تصویر کی پوزیشن اختیار کرلیں۔
اب اپنی دونوں ٹانگوں کو اس طرح حرکت دیں جیسے کہ آب ہوا میں سائیکل چلا رہی ہوں۔ یہ ورزش دو سے پانچ منٹ تک کریں۔ ابتدا میں دو تین منٹ اور اس کے بعد پانچ منٹ۔
جسمانی فوائد:
یہ یوگا ورزش چہرے کے رنگ روپ کو نکھارتی ہے۔ شگفتگی پیدا کرتی ہے۔
چہرے کی جھریوں اور مسوں کو دور کرتی ہے۔ چہرے کی جھائیاں، آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اور چہرے کا پیلا پن رفع کرتی ہے۔ چھاتیوں میں قدرتی تناؤ پیدا کرتی ہے۔ بھوک بڑھاتی ہے ۔ قبض کشاہے، چاہے قبض دائمی ہی کیوں نہ ہو۔ آنتوں اور شریانوں میں جو خرابیاں واقع ہو جاتی ہیں ان کا تدراک بھی اسی آسن سے ہوسکتا ہے جسم میں دوران خون کا توازن ٹھیک ہوجاتا ہے۔
دل کے عارضے کارونری تھرومبوس سے بچاتی ہے۔ سپری غدے (تھائی رائڈ گلینڈ) کی اصلاح کرتی ہے۔
یہ غذہ گردن میں واقع ہے اور جسمانی نظام میں بڑا ہضم کردار ادا کرتا ہے۔ خون کے مناسب بہاؤ سے اسے خاصی غذائیت حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس ورزش کو سیکس یوگا بھی کہتے ہیں۔ جن خواتین کے بچے ضائع ہو جاتے ہوں، انہیں یہ ورزش قرار حمل سے پہلے کرنی چاہیے، یہ آسن مردوں کی جنسی کمزوری اور جنسی سرد مہری کو بھی دور کرتا ہے۔
وہ اس ورزش کے دوران سیکس وٹامن بھی استعمال کریں۔ وٹامن بی کامپلیکس کو سیکس وٹامن بھی کہتے ہیں۔ قدرتی طور پر یہ وٹامن گوشت،دودھ،انڈے،مچھلی اور مرغی میں کافی مقدار میں ہوتا ہے۔ بعض اوقات بعض لڑکوں میں داڑھی مونچھ دیر سے نکلتی ہے ۔ اور بعض لڑکیوں میں سن بلوغت میں بھی وہ تناؤ نہیں ہوتا جو کہ قدرتی طور پر ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر ان کے لئے ہارمونز کے انجکشن تجویز کرتے ہیں۔
یہ یوگا ورزش ہارمونز کا متبادل ہے۔
یہ آسن لیکوریا اور ماہواری کی خرابی کو بھی دور کرتا ہے۔ سرعت انزال اور احتلام کے لیے مفید ہے۔ بینائی کو تیز کرتا ہے ۔ سر سے بال جھڑنے کی بیماری بالچر کو روکتا ہے۔
نفسیاتی فوائد:
یہ یوگا ورزش (سرونگا آسن) بے خوابی کے لیے مفید ہے۔ یہ ضعف اعصابی قوت ارادی کی کمی اورروشنی سے خوف کھانے کا معالج یوگا آسن ہے۔ ذہنی پریشانی کو دور کرتا ہے۔

Browse More Exercise