Aaroo - Article No. 774

Aaroo

آڑو - تحریر نمبر 774

آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت بہتر بناتا ہے

بدھ 16 ستمبر 2015

حمزہ فیروز:
آڑو ایک لذید اور کھٹا میٹھا پھل ہے جو موسم گرما کے وسطہ سے شروع ہوکر موسم کے آغاز تک رہتا ہے۔یہ آنکھوں کی صحت کیلئے بہترین ہے جو آنکھوں کو مخصوص غذائی اجزاء فراہم کرنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔تاکہ نقصان دہ عناصر سے بہتر طریقے سے مقابلہ کرسکے۔اچھی آنکھوں کی شناخت اور قدرتی اجزاء کے طور پر گاجر کو ترجیحی دی ہے لیکن مضبوط سے مضبوط آنکھوں کیلئے ماہرین نے آڑو کی افادیت کوبھی تسلیم کیا ہے۔
آڑو بیٹاکیروٹین کے مجموعہ کے ساتھ جسم کے تمام حصوں میں خون کی گردش کو بڑھانے کے علاوہ آنکھوں کے پٹھوں کی فعالیت کو بہتر بنانے کے قابل بناتاہے۔
آڑو جسم میں موجود زہریلے مادے کے خاتمہ کیلئے بہترین پھل ہے۔ہمارے جسم کوروزانہ کی بنیاد پر کئی ایجنٹوں اور زہریلے مادوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ان ٹاکسن کاکام گردوں میں اضافی دباو ڈالنا اور نظام کوروکنا ہے۔

آڑو میں موجود غذائی ریشہ کے ساتھ گردوں کو بہتر کام کرنے کی کمک حاصل ہے۔ ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ آڑو کے غذائی اجزاء دردناک السر کو بڑھنے سے روکتے ہیں۔اگر آپ اپنے گردوں کی روائتی صفائی کرنا چاہتے ہیں تو اپ کو چاہئیے کہ آپ آڑو کو اپنی روزمریہ کی غذاء میں شامل کرلیں۔آڑو چمکدار چلد کیلئے بہترین پھل ہے۔یہ مزیدار پھل مدافعاتی نظام کے کام کاج کیلئے ایک بوسٹر کے طور پرکام کرتا ہے جس میں بہت زیادہ مقدار میں وٹامن سی پایا جاتا ہے۔
اصل میں آڑو بھی جلد کی حفاظت کرتا ہے اور ان وجوہات کوروکتا ہے جن سے چہرے کونقصان پہنچتا ہے۔آڑو خاص طور پر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے اورجھریوں کے خاتمہ کیلئے بیرونی طور پر خوبصورتی کی دیکھ بھال معمولات کے ایک جُزکے طور پر بھی کرتا ہے۔
آپ وزن میں کمی یاوزن کو کنٹرول کرنے کے بارے میں فکر مند ہیں؟یقینا آپ کا جواب ہاں میں ہی ہوگا۔آپ کو چاہیے کہ آپ روزانہ کھانے کی منصوبہ بندی میں آڑو کو بھی شامل کرلیں۔
ایک آڑو میں اگرکیلوریز کو شمار کیاجائے تو یہ 68کیلوریز شمار ہوتی ہے۔کم کیلوریز شمار کے علاوہ آڑو یں چربی کی مقدار صفرکے قریب ہے۔آڑو میں وٹامن اے وٹامن سی، وٹامن ای، ائرن زنک، میگنشیئم اور کیلشیئم کا بہت بڑاذخیرہ موجود ہے۔آپ آڑو کو اپنی سلاد اور میٹھا بنانے کی ترکیبوں میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat