Aik Egg Rozana - Article No. 1215

Aik Egg Rozana

ایک انڈا روزانہ - تحریر نمبر 1215

جو لوگ کسی وجہ سے مخصوص کم زوری کا شکار ہوں اور عام جسمانی کم زوری بھی موجود ہو ان کے لئے انڈا بہترین غذا ہے

جمعرات 4 جنوری 2018

اطہر اقبال:
انڈے کی ادھ پکی زردری بڑی مقدار میں خون بن جاتی ہے۔ خون پیدا کرنے اور عام جسمانی کم زوری دور کرنے کے لیے انڈا بہترین غذا اور دوا ہے۔ جو لوگ کسی وجہ سے مخصوص کم زوری کا شکار ہوں اور عام جسمانی کم زوری بھی موجود ہو ان کے لئے انڈا بہترین غذا ہے۔ دو انڈوں کی زردی اور سفیدی ایک پیالے میں نکالیں ۔ پیاز کارس، ادرک کارس اور گھی20 گرام ، شہد خالص 50 گرام ملا کر پھینٹیں اور ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں۔
جب گاڑھا ہوجائے تو نیچے اتار لیں۔ اسے سردیوں کے دنوں میں ناشتے میں کھائیں یہ نہایت مقوی اور لذیذ ناشتا ہوگا۔ اگر شہد خالص نہ ہوتو اس کے بدلے چینی شامل کرلیں۔ اسے کھا کر دودھ پی سکتے ہیں۔ اگر یہ کھانے کو دل نہ چاہے تو دو انڈوں کی زردی اور سفیدیی پیالے میں نکال کر خوب پھینٹیں اور اس کے بعد ایک پاؤ کھولتا ہو ا دودھ پیالے میں ڈالیں اور شہد یا چینی سے میٹھا کرکے پییں۔

(جاری ہے)

سُوکھے کے مرض میں مبتلا بچوں کو انڈے کی آدھی زردی کھانا بہت مفید ہے۔ جلی ہوئی جگہ پر انڈے کی سفیدی لگانے سے فوراَ جلن دور ہوکر ٹھنڈک پڑجاتی ہے۔ انڈے کی زردی کا لیپ گردے کے درد میں کمی کردیتا ہے ۔ ایک انڈے کی زردی نکال کر اس کو فرائی پان میں ڈال کر آگ پر رکھیں اور پسی ہوئی ہلدی تین چار گرام ملا کر ایک کپڑے پر لگا کر گردے کے مقام پر لگائیں ،افاقہ ہوگا۔
انڈے کی سفیدی کا پانی (البومن واٹر) بچوں کے دست اور پیچش کو دُور کرنے میں بہت مفید ہے۔ یہ بہت جلد ہضم ہوکر غذائیت دینے کے ساتھ ساتھ ان امراض کو دوربھی کرتا ہے۔
غذائی اجزا: سو گرام انڈے میں 147 حرارے 12 اعشاریہ 3 گرام لحمیات (پروٹینز)،10 اعشاریہ9 گرام چکنائی، 140 ملی گرام سوڈیم، 140 ملی گرام پوٹاشیئم، 52 ملی گرام کیلسیم، 2 ملی گرام لوہا، ایک اعشاریہ 5 ملی گرام جست، اعشاریہ صفر 9 ملی گرام حیاتین ب ا(وٹامن بی ۱)، اعشاریہ 47 ملی گرام ب 2 ،13 اعشاریہ68 ملی گرام نا یاسن ، ایک اعشاریہ 6 ملی گرام حیاتین ھ(وٹامن ای)، 140 مائکرو گرام حیاتین الف(وٹامن اے)، ایک اعشاریہ 75 مائکرو گرام حیاتین د(وٹامن ڈی) ایک اعشاریہ 7مائکرو گرام ب12،25 مائکرو گرام فولیٹ اور 25 مائکروگرام بایوٹن(وٹامن ایچ)پائی جاتی ہے۔
انڈے میں کولیسٹرول زیادہ مقدار میں ہوتا ہے، جو لوگ ہائی بلڈ پریشر یا قلب کی دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوں ، وہ معالج کے مشورے کے بغیر انڈے نہ کھائیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat