Aik Leemun K Hazaar Faiday - Article No. 975

Aik Leemun K Hazaar Faiday

ایک لیموں کے ہزار فائدے - تحریر نمبر 975

لیموں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے، بظاہر چھوٹے سے اس پھل کو قدرت نے بے شمار فوائد سے نوازا ہے اس لئے لیموں اپنے گونا گوں غذائی فوائد اور حفظان صحت کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

پیر 18 جولائی 2016

لیموں کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے، بظاہر چھوٹے سے اس پھل کو قدرت نے بے شمار فوائد سے نوازا ہے اس لئے لیموں اپنے گونا گوں غذائی فوائد اور حفظان صحت کے لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل ہے اس کی خصوصیات بے شمار ہیں لہٰذا آج ہم ایک مختصر ساجائزہ لیتے ہیں کہ ایک خاتون خانہ کس کس انداز میں لیموں کا بھرپور فائدہ اٹھاسکتی ہیں۔
دھوپ سے چہرہ بچانے کیلئے:
سفید گلیسرین، عرق گلاب اور لیموں کے رس کو ہم وزن لے کر شیشی میں رکھ لیں جب بھی گرمیوں کے دنوں میں دھوپ میں باہر جانا ہو یہ لوشن ہاتھوں پر ملیں پھر چہرے پر لگالیں۔
جب باہر سے واپس آئیں تو چہرہ دھولیں۔ دھوپ کی گرمی سے جو چہرہ جھلس جاتا ہے اس طریقہ سے وہ محفوظ ہوجائے گا اور رنگت بھی نکھرنے لگے گی۔
رنگ گورا کرنے کے دیسی ٹوٹکے:
ملک پاؤڈر، شہد لیموں کارس ایک ایک چائے کا چمچہ اور بادام کا تیل آدھاچائے کا چمچہ لیکر مکس کریں۔

(جاری ہے)

اس کا پیسٹ بنالیں اورچہرے لگالیں۔ 10سے 15 منٹ تک لگا رہنے دین اور پھرچہرے کو پانی سے دھو ڈالیں۔

آپ کے چہرے پر چمک آجائے گی اور چہرے سے داغ دھبے بھی صاف ہوجائیں گے اور آپ کی رنگت گوری ہوجائے گی۔
باجرے کاآٹا اور پنیر ٹماٹروں کے جوس میں ملائیں اور چہرے پرلگائیں۔ اسے تقریباََ 20منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھولیں اس سے آپ کے چہرے سے داغ دھبے دور ہوجائیں گے اور رنگت گوری ہو جائے گی۔
بیسنایک چائے چمچہ، دوعدد چائے کے چمچے اور دوسے تین قطرے لیموں کا رس ڈال کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگائیں پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد منہ دھولیں۔
چارہفتوں تک اسے روزانہ استعمال کریں۔ اس کے بعد ہفتہ میں ایک دفعہ استعمال کریں آپ کی رنگت بالکل گوری ہوجائے گی۔ لیموں کا رس حیاتین ج (وٹامن سی) کاخزانہ ہے۔ اس میں وٹامن بی (حیاتین بی) بھی پایاجاتا ہے۔
لیموں جگر کیلئے امرت کا اثر رکھتا ہے۔ آج تک اور کوئی شے اس جیسی موثر ثابت نہیں ہوئی۔
لیموں کے دوٹکڑے کرکے باری باری آگ پر سینک کر پیشانی پر ٹکورکرنے سے سردرد دور ہوجاتا ہے۔

چائے میں دودھ کے بجائے لیموں کا رس ملا کر پینا ذیابیطس کیلئے مفید ہے۔
لیموں کا رس دو تولہ گرم پانی دس تولہ میں ملاکر غرغرے کرنے سے منہ کے چھالے دور ہوجاتے ہیں۔
لیموں چیر کر اس کو نمک لگاکر چاٹنے سے متلی بند ہوجاتی ہے۔
لیموں میں جلد کو صاف کرنے خاص صفت موجود ہے۔ جلد کے اوپر تمام پھوڑوں پھنسیوں اور خارش وغیرہ کی صورت میں لگانا مفید ہے۔

پانی کیلئے پلاسٹک کی بوتلیں ہر گھر میں استعمال ہوتی ہیں، متواتر استعمال کی بدولت یہ جلد اپنی رنگت کھو دیتی ہیں۔ ان کی صفائی کیلئے اچھے سے اچھاڈٹرجنٹ استعمال کر لیں لیکن نتیجہ صفر رہتا ہے لہٰذا ان کی صفائی کیلئے سادے پانی میں چند قطرے لیموں کا عرق ملاکر بوتلوں میں بھر کر رکھ دیں اس کے بعد وقفے وقفے سے بوتلوں کو ہلاتی رہیں اور تقریباََ بیس منٹ کے بعد بوتلیں دھولیں پھر دیکھیں بوتلیں بالکل نئی ہوجائی گی۔

خاتون خانہ کو اوون کی صفائی کیلئے کئی گھنٹے صرف کرنے پر پڑتے ہیں تب کہیں جا کر اوون مکمل طور پر صاف ستھرا ہوتاہے خاص طور پر اس کے اندرونی حصوں کی صفائی کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے اس مشکل کاحل آپ اس طرح نکال سکتی ہیں کہ صفائی کیلئے ماحول درست کلینرز گھر پر بنا لیں اس کیلئے آدھا کپ کاربونیٹ ایک لیموں کے عرق میں ملائیں اور پیسٹ بنا لیں اب اس محلول سے اوون صاف کر لیں اور دس منٹ کیلئے اوون چلادیں۔ دس منٹ بعد اوون بند کرکے ٹھنڈا ہونے دیں پھر کسی صاف کپڑے سے صفائی کرلیں۔ اوون بالکل نیا جیسا شفاف ہوجائے گا۔

Browse More Ghiza Aur Sehat