Ajinomoto - Mazzedar Magar Muzzar - Article No. 728

Ajinomoto - Mazzedar Magar Muzzar

اجینو موتو۔ مزے دار، مگر مضر - تحریر نمبر 728

اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اسی لئے آپ اسے ہر ڈش میں ڈالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بازار میں جو غذائیں تیار کی جاتی ہیں مثلاََ آلو کے چیس ، سوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں (نوڈلز)، سلاد اور کیک وغیرہ

پیر 1 جون 2015

فوزیہ ناصر احمد:
آپ کے ہاتھ میں آلو کے خستہ اور کرارے چپس کا پیکٹ ہے جو آپ مزے لے لے کر کھا رہے ہیں۔ آپ سوچتے ہیں کہ بس ایک پیکٹ ہی کھائیں گے لیکن کچھ دیر بعد ہی پیکٹ خالی ہو جاتا ہے اور آپ کی انگلیاں نہ سے ٹکرانے لگتی ہیں ۔ تب یہ خواہش ہوتی ہے کہ ایک پیکٹ اور کھانا چاہیے لیکن اس میں آپ کو کائی قصور نہیں ہے۔ یہ آپ کا دشمن چینی نمک (اجینو موتو) ہے۔
اس کے ذائقے کی بنا پر آپ چینی ریستورانوں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کھانا کھانے کے ایک گھنٹے بعد آپ کو پھر بھوک لگنے لگتی ہے۔
اجینو موتو سے غذاوٴں کا ذائقہ بڑھ جاتا ہے اسی لئے آپ اسے ہر ڈش میں ڈالنے پر مجبور ہو جاتے ہیں بازار میں جو غذائیں تیار کی جاتی ہیں مثلاََ آلو کے چیس ، سوپ، پیکٹ میں بند مسالے دار سویّاں (نوڈلز)، سلاد اور کیک وغیرہ ان میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ چینی ،ریستورانوں میں جو کھانے تیار کیے جاتے ہیں۔ا ن میں بھی لازمی طور پر اجینو موتو ڈالا جاتا ہے۔یہ جن غذاوٴں میں ڈالا جاتا ہے۔ انھیں ہم زیادہ سے زیادہ کھاتے ہیں۔
اجینو موتو غذاوٴں میں ڈالنے سے مسحور کن خوشبو پیدا ہوتی ہے۔جس سے یہ محسوس ہوتا ہے۔کہ ہم کوئی لذیذ چیز کھا رہے ہیں۔آپ اسے رغبت سے کھائیں اور سارے کھانوں میں ڈالیں، لیکن یہ بات آپ کو یاد رکھنی چاہیے کہ یہ ایک کیمیائی جزو ہے اور آپ کو اس سے دور رہنا چاہیے۔

یہ کیمیائی جزو امینوترشہ(Amino Acid) ہے ، جو جسم میں پہلے سے موجود ہو تا ہے۔ اگر جسم میں اس کی مقدار بڑھ جائے تو فالج ہو سکتا ہے۔
جب ہم اجینو موتو کو مسالے دار سویوں میں دالتے ہیں تو مرغی کے گوشت کا مزہ اصل مرغی کے گوشت سے زیادہ آتا ہے۔ عابد ایک ریستوران کے مالک ہیں وہ اپنے ہاں جو بھی کھانا پکواتے ہیں اس میں اجینو موتو بالکل نہیں ڈالتے۔
وہ کہتے ہیں۔” اگر میں اجینو موتو میں پکا ہوا کھانا کھالوں تو میرا منھ خشک ہو جاتا، سانس پھولنے لگتا اور تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ “ عام ریستورانوں کے کھانوں میں ذائقہ پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال کیاجاتا ہے۔ اگر کھانوں میں ذائقہ پیدا نہیں ہو رہا تو آپ کو کھانا پکانے کا طریقہ تبدیل کرناچاہیے۔ آپ جو گرم مسالے استعمال کرتے ہیں ان کا توازن بہتر بنائیں تاکہ آپ جو گوشت اور سبزیاں پکائیں وہ مزید ذائقے دار بن سکیں۔

اجینو موتو کے پہلوئی اثرات میں سر درد کا ہونا۔ حد سے زیادہ تھکن، قے متلی، پسینے کی زیادتی اور چہرے پر چکناہٹ شامل ہے۔ اگر اسے مسلسل کھایا جائے تو اس سے ہائی بلڈ پریشر، ہارمونوں میں عدم توازن، سبزیوں سے الرجی، دمہ ،لعاب بننے میں کمی، سرطان اور خواتین میں بانجھ پن پیدا ہو سکتا ہے۔ بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ غذاوٴں میں گھر کے مسالوں سے ذائقہ پیدا کریں تاکہ اجینو موتو اور بازار کی ڈبا بند غذائیں مختلف قسم کی بیماریوں کا سبب نہ بنیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat