Amrood Se Sehab Bhi Lazzat Bhi - Article No. 1112

Amrood Se Sehab Bhi Lazzat Bhi

امرود سے صحت بھی ،لذت بھی - تحریر نمبر 1112

امرود بہت مفید پھل ہے۔امرود کے درختوں کی جو اقسام تمام دنیا میں پائی جاتی ہیں ،وہ عام طور پر چھوٹے درخت ہوتے ہیں۔جن کے پتے گہرے سبزرنگ کے ہوتے ہیں۔ان کی ساخت چاہے دنیا بھر میں مختلف ہو،مگر پھل ایک ہی طرح کو ہوتا ہے۔

منگل 18 جولائی 2017

شیخ عبدالحمید عابد:
امرود بہت مفید پھل ہے۔امرود کے درختوں کی جو اقسام تمام دنیا میں پائی جاتی ہیں ،وہ عام طور پر چھوٹے درخت ہوتے ہیں۔جن کے پتے گہرے سبزرنگ کے ہوتے ہیں۔ان کی ساخت چاہے دنیا بھر میں مختلف ہو،مگر پھل ایک ہی طرح کو ہوتا ہے۔
امرود کی مختلف اقسام ہوتی ہیں۔سب سے زیادہ پیلے رنگ کے امرود ہمارے ملک میں عام ہیں۔
امرود کی ایک قسم ایسی ہے ،جس کے پھول سرخ ہوتے ہیں۔اس گا گودا بھی عام طور پر سرخ ہوتا ہے۔امرود چاٹ بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے،جسے بچے شوق سے کھاتے ہیں۔
امرود کے پتے اور ٹہنیاں پیچش کی دواؤں کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔اس کے پتوں کے جو شاندے سے غرارے کرنے سے قے اور اسہال کی شکایت دور ہوجاتی ہے۔اگر امرود کچا کھایا جائے تو قبض کی شکایت پیدا کرتا ہے،جب کہ پکا ہوا امرود قبض کشا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

قبض کشا ہونے کی وجہ سے بواسیر کے مرض کے لیے بہت مفید ہے۔دائمی قبض دور کرنے کے لیے کافی عرصہ کھایا جائے تو افاقہ ہوتا ہے۔
امرود کے بیج پیٹ کے کیڑے ختم کرتے ہیں۔جن بچوں کے پیٹ میں کیڑے ہوں،انھیں امرود کھلانا چاہیے،اس طرح ان کے پیٹ کے کیڑے خارج ہوجائیں گے۔امرود معدے کو طاقت بخشتا اور بھوک بڑھاتا ہے ۔اگر کسی کو بھوک بہت کم لگتی ہو تو اسے چاہیے کہ وہ امرود کاٹ کر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کھائے،بھوک میں اضافہ ہوجائے گا۔
بھوک نہ لگنے کے مرض میں امرود اکسیر کا درجہ رکھتا ہے۔امرود چوں کہ پیٹ میں گیس بناتا ہے،اس لیے اسے نمک اور کالی مرچ کے ساتھ کھانا چاہیے۔اس طرح کھانے سے گیس نہیں بنتی اور پیٹ درست رہتا ہے۔
کچے امرود کو ہلکا سا بھون کر نمک اور کالی مرچ سے کھایا جائے تو نہ صرف بہت مزہ دیتا ہے،بلکہ بلغم بھی خارج کردیتا ہے۔اس سے کھانسی بھی ختم ہوجاتی ہے۔

روزانہ ایک امرود کھا لینے سے دل کا مرض لاحق نہیں ہوتا،اگر دل کے مریض روزانہ ایک امرود کھائیں تو دل کو تقویت ملتی ہے۔اس کے علاوہ یہ دل کی کم زوری کو دور کرتا ہے۔
متلی کی کیفیت دور کرنے کے لیے بھی امرود مفید ہے۔امرود کو کاٹ کر نمک لگا کر کھانے سے متلی ختم ہوجاتی ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ایک امرود کھانے سے ہائی بلڈ پریشر معمول پر آجاتا ہے۔
امرود مفید پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔امرود کے درخت پر سال میں دوبار پھل لگتا ہے۔اس میں حیاتین الف اور ج (وٹامنز اسے اور سی) پائی جاتی ہیں۔حیاتین ج کی کافی مقدار ہوتی ہے۔اس کے علاوہ اس میں کیلسیئم ،فاسفورس اور فولاد بھی ہوتے ہیں۔امرود صحت بخش پھل ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat