Chini Siraf Khany Ki Cheez Nahi Mazeed Hyrat Angaiz Kamalat - Article No. 1173

Chini Siraf Khany Ki Cheez Nahi Mazeed Hyrat Angaiz Kamalat

چینی صرف کھانے کی چیز نہیں، مزید حیرت انگیز کمالات - تحریر نمبر 1173

کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی میٹھا کھانے کی تسکین سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا کر سکتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا

منگل 31 اکتوبر 2017

چینی صرف کھانے کی چیز نہیں، مزید حیرت انگیز کمالات
چینی کچن میں ہر وقت رہنے والی چیزوں میں سے ایک ہے کیونکہ میٹھا کھانا کسے پسند نہیں ہوتا جبکہ چائے بھی اس کے بغیر اکثر افراد کو بے مزہ لگتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چینی میٹھا کھانے کی تسکین سے ہٹ کر بھی کچھ ایسا کر سکتی ہے جس کا آپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
ڈان کی رپورٹ کے مطابق داغ دھبوں سے نجات دلانے سے لے کر بیوٹی ٹریٹمنٹ تک، چینی کو مختلف مسائل سے نجات دلانے کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے اور ہزاروں روپے کا خرچ بچایا جاسکتا ہے۔
زخموں کو مندمل کرنا: مختلف تحقیقی رپورٹس کے مطابق چینی کو زخموں پر دھونے اور ڈریسنگ سے پہلے چھڑکنا بیکٹریا کو مارنے میں مدد دیتا ہے ، جو زخموں کو جلد ٹھیک نہیں ہونے دیتے۔

(جاری ہے)

بیکٹریا کو نشودنما کے لیے نمی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ چینی زخم میں سے پانی کو کھینچ لیتی ہے۔
زبان کی جلن سے نجات:گرم چائے یاکھانے نے زبان کو جلا دیا ہے، اگر ایسا تجربہ ہو تو چٹکی بھر چینی کو چوس لیں، اس سے فوری ریلیف میں مدد ملے گی۔ شہد کی مکھیوں اور کیڑوں کے ڈنگ کے خلاف موثر شہد کی مکھیوں کے ڈنگ یا کیڑوں کا کاٹنا کافی تکلیف دہ ہوتا ہے، اس سے نجات کے لئے چینی اور پانی کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور متاثرہ جگہ پر بیس منٹ تک لگا رہنے دیں۔

ھچکیوں کا علاج:ایک چمچ چینی کا کھانا ہچکیوں کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
لپ اسٹک کو دیر تک برقرار رکھے: تھوڑی سی چینی کو ہونٹوں پر لپ سٹک لگانے کے بعد چھڑکیں، ایک منٹ تک انتظار کریں اور پھر کھالیں۔ چینی لپ اسٹک میں موجود نمی کو چوس لے گی اور اس کی رنگت کو بھی بہتر کردے گی۔
بال جگمگائیں: ایک چمچ کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چکمدار بنا سکتا ہے۔
اور کون ہوگا جو صاف اور جگماتے بالوں کو پسند نہیں کرے گا؟ تاہم یہ طریقہ کار ہر بار استعمال نہیں کرنا چاہیے بلکہ مہینے میں ایک سے دو بار سے زیادہ نہ آزمائیں۔
گلدان میں پھولوں کی زندگی بڑھائے:تین چائے کے چمچ چینی کو دو چمچ سرکے کے ساتھ گرم پانی میں ملائیں اور پھر گلدان میں ڈال دیں۔ چینی پھولوں کی جڑوں کو غذا فراہم کرے گی جبکہ سرکہ بیکٹریا کی روک تھام کرے گا۔

کیڑوں اور لال بیگ سے نجات:چینی اور بیکنگ پاؤڈر کی یکساں مقدار کو مکس کریں اور اس مکسچر کو ہر اس جگہ پر چھڑک دیں جہاں کیڑوں یا لال بیگوں کی موجودگی کا شبہ ہو، چینی کیڑوں کو اپنی جانب متوجہ کرے گی جبکہ بیکنگ پاؤڈر ان کا خاتمہ کرے گا۔ اسی طرح ایک چمچ چینی کو ایک چمچ سہاگے کے ساتھ ایک کپ پانی میں ملائیں اور اس مکسچر پر روٹی کو بھگو دیں۔ روئی کے ان ٹکڑوں کو کیڑوں سے متاثرہ جگہ پر بکھیر دیں۔
داغ دھبوں کی صفائی:چینی اور گرم پانی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اسے داغ دھبوں پر لگائیں ۔ اس مکسچر کو ایک سے دو گھنٹے تک کے لیے لگا چھوڑ دیں اور پھر کپڑے کو معمول کے مطابق دھولیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat