Daar Cheeni Sehat K Sath Husaan B - Article No. 1231

Daar Cheeni Sehat K Sath Husaan B

دار چینی،صحت کیساتھ حسن بھی - تحریر نمبر 1231

دار چینی کے طبی فوائد اپنی جگہ اور حسن کی حفاظت کیلئے دار چینی کی اہمیت کی اپنی جگہ۔ جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کیلئے دار چینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے

پیر 15 جنوری 2018

دار چینی کے طبّی فوائد اپنی جگہ اور حسن کی حفاظت کیلئے اس کی اہمیت اپنی جگہ:

گرم مصالحوں میں ڈنڈیو کی شکل کا ایک جزو دار چینی کہلاتا ہے ۔ دار چینی کھانوں کو خوشبودار بنانے والا جز ہے جو ایک درخت اور اسکا چھلکا ہے۔ اگرچہ اسکے نام کو چین سے مناسبت ہے لیکن دراصل یہ چین میں نہیں بلکہ جزائر مشرق الہند میں پایا جاتا ہے۔

اس درخت کا چھلکا اور پتے گرم مصالحے کا جزو ہونے کیساتھ دیسی اور انگریزی ادوایات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ زمانہ قدیم میں عربوں کے ذریعے یہ مصالحہ دنیا بھر میں پہنچتا، قدیم یونانیوں نے دار چینی کی قدر وقیمت میں اضافے کیلئے ایک دلچسپ روایات بھی منسوب کی گئی ۔جس کے مطابق دار چینی جزائر عرب میں پائے جانے والے سینا مولوگس نامی پرندے کے گھونسلے سے حاصل ہوتی ہے جو اسے کسی دور دراز چینی کو بطور مصالحہ جانا جاتا ہے اور اسی دورسے اسے دوا کا درجہ بھی حاصل ہے۔

(جاری ہے)

دراچینی کو بیش قیمت نسخہ جات مثلاََ جوارش زرعونی، جوارش جالینوس اور لبوب کبیر میں شامل کیا جاتا ہے۔ اسکا استعمال ذیا بیطس اور خون میں بڑھے ہوئے کولیسٹرول کی مقدار کو کم کرتا ہے۔ دار چینی کے طبی فوائد اپنی جگہ اور حسن کی حفاظت کیلئے دار چینی کی اہمیت کی اپنی جگہ۔ جلد کو تروتازہ اور جوان رکھنے کیلئے دار چینی کو کئی طرح سے استعمال کیا جاسکتا ہے کیسے کہ جھریوں کے خاتمے کیلئے دو چائے کے چمچے زیتون کے تیل میں 1/2 چائے کا چمچہ پسی ہوئی دار چینی ملا کر چہرے پر لگائیں۔
10 منٹ کے بعد چہرے اور گردن کی مالش کرتے ہوئے اتارلیں، پھر گیلے کپڑے سے صاف کرلیں۔ دانوں کے خاتمے کیلئے ایک چائے کے چمچے پسی ہوئی دار چینی میں دو چائے کے چمچے شہد ملا کر 10 منٹ تک لگا رہنے دیں، پھر نیم گرم پانی دھولیں۔ چند مرتبہ کے عمل سے چہرہ دانوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ جلد تو تروتازہ اور چمکدار بنانے کیلئے پسی ہوئی دار چینی ، تھوڑی سی شہد اور ایک مسلا ہوا کیلا ملا کر چہرے پر لگائیں، جب خشک ہوجائے تو پانی سے دھوڈالیں۔
جھائیوں کے خاتمے کیلئے داری چینی کے تیل اور ناریل کے تیل کو مساوی مقدار میں ملا کر جھائیوں پر نرمی سے مالش کریں۔ جھائیوں کے خاتمے کیلئے اس نسخے کا باقاعدگی سے استعمال کریں۔ سردی اور کھانسی میں مبتلا لوگ ایک کھانے کے چمچے نیم گرم شہد میں1/4 چائے کا چمچہ پسی ہوئی دار چینی ملا کرکھائیں۔ لگا تار تین دن کے استعمال سے کھانسی سے نجات حاصل ہوجاتی ہے۔
زیتون کا تیل گرم کریں، اس میں ایک ، ایک چائے کا چائے کا چمچہ شہد اور پسی ہوئی دار چینی ملائیں۔ نہانے سے پہلے اسے سر پر لگا رہنے دیں، پھر شیمپو سے بال دھولیں۔ اس کے مستقل استعمال سے بال جھڑنا رُک جاتے ہیں۔ بڑھے ہوئے کولیسٹرول کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک گلاس پانی میں ایک ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہوئی دار چینی شہد ملا کر پی لیں۔ ہاضمہ خراب ہوتو کھانے سے قبل شہد اور پسی ہوئی دار چینی ملا کر کھائیں، اس سے کھانے کے بعد پیٹ میں جلن یا بد ہضمی نہیں ہوگی۔
موٹاپے سے آج کل ہر کوئی پریشان نظر آتا ہے ۔ شہد اور دار چینی جسم کی چربی کو گھٹاتے ہیں۔ ایک گلاس اُبلے ہوئے پانی میں ایک چٹکی پسی ہوئی دار چینی اور ایک چائے کا چمچہ شہد ملا کرنا شتے سے کم از کم ایک گھنٹے قبل پئیں، مسلسل استعمال سے وزن میں تیزی سے کمی واقع ہوجاتی ہے۔ دار چینی اور شہد کو ملا کرکیل مہاسوں پر لگائیں اور 15 منٹ کیلئے لگا رہنے دیں۔ پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ اس عمل کو ہفتے میں دو یا تین بار دہرانے سے کیل مہاسے کافی حد تک کم ہوجائیں گے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat