DarChini Or Sheheed Mukhtalif Bimariyoon K Liye Shifa - Article No. 698
دار چینی اور شہد مختلف بیماریوں کے لئے شفاء - تحریر نمبر 698
دارچینی کا بد ہضمی اور زخموں کو مندمل کرنے کا روایتی استعمال جدید سائنس سے بھی تائید پاچکا ہے، بہت سے کھا نے پکانے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی طرح یہ بھی جسم کے لیے طاقتور اور جراثیم کش ہے۔ یہ مختلف اقسام کے بیکٹیریاں کو ختم کرسکتا ہے۔
پیر 2 فروری 2015
اگرچہ دار چینی کو باورچی خانے کے بہترین خوشبودار مصالحے کے طور پر جاناجاتا ہے لیکن اس میں صحت یاب کرنے کی ممتاز اور قابل ذکر خصوصیات موجود ہیں۔ دار چینی جریان خون، فلو، رافع ریاں،متلی اور خرابی معدہ کو ختم کر نے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے اور مرض کو روکنے والی بہترین دوا ہے۔ یہ آنتوں میں سے گیس خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔
دارچینی کا بد ہضمی اور زخموں کو مندمل کرنے کا روایتی استعمال جدید سائنس سے بھی تائید پاچکا ہے، بہت سے کھا نے پکانے میں استعمال ہونے والے مصالحہ جات کی طرح یہ بھی جسم کے لیے طاقتور اور جراثیم کش ہے۔ یہ مختلف اقسام کے بیکٹیریاں کو ختم کرسکتا ہے۔ دارچینی کی مصالحتی اہمیت اس کے اندر پائے جانے والے دو خاص تیلوں اور ایوجنیول سینملڈ ہڈی کی وجہ سے بہت زیادہ ہے جن میں کسی بھی عضو میں حرکت پیدا کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
(جاری ہے)
امریکی اور کینڈین ماہرین کے تحقیقات شہد اور دارچینی مختلف بیماریوں کے لئے بہترین دوائیں ہیں۔ کچھ بیماریوں کے لئے انہیں کس طرح صاف کیا جائے۔
درج ذیل میں ملاحظہ کیجئے۔
# دل کے امراض میں مبتلا مریض شہد اور دارچینی کا مکسچر بنا کر اسے روٹی، ڈبل روٹی یا پراٹھے پر جام اور جیلی کی جگہ لگا کر روزانہ کھائیں۔ یہ کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور ہاٹ اٹیک ہونے کے امکانات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے اس کا باقاعدہ استعمال دل کی دھڑکن کو مضبوط کرتا ہے۔
# بال گرنے کی صورت میں گرم زیتون کے تیل میں ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دارچینی کا پاوٴڈر ملا کر مرکب تیار کرلیں اور نہانے سے 15 منٹ پہلے بالوں میں لگائیں اور پھر بال دھولیں یہ بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
# سولہ اونس چائے کے قہوہ میں دو کھانے کے چمچ شہد کے اور تین چائے کے چمچ دار چینی کا پاوٴڈر ملا کر دن میں دو مرتبہ پینے سے ہر قسم کا کولیسٹرول کم ہوتا ہے۔
#آسٹریلیا اور جاپان میں ہونے والی ریسرچ کے نتائج کے مطابق معدہ اور ہڈیوں کے بڑھے ہوئے کینسر ختم کرنے میں دار چینی نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ کینسر کی ایڈوانس اسٹیج میں مبتلا مریضوں کو چاہئے کہ وہ روزانہ ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک چائے کا چمچ دار چینی کا پاوٴڈر دن میں 3مرتبہ تین ماہ تک استعمال کریں۔
Browse More Ghiza Aur Sehat
ملیٹھی ۔ لاجواب دوا
Mulethi - Lajawab Dawa
زیتون کے استعمال سے درد غائب
Zaitoon Ke Istemal Se Dard Gayab
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
ادرک کی چھوٹی سی جڑ ہماری صحت کی ضامن
Adrak Ki Choti Si Jar Hamari Sehat Ki Zamin
منقہ کھائے صحت پائے
Munakka Khaye Sehat Paye
ن سے ناشپاتی
Noon Se Nashpati
اسٹرابیری کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آپ نہیں جانتے
Strawberry Ke Woh Hairat Angez Fawaid Jo Aap Nahi Jante
کیوی ۔ غذائیت اور افادیت سے مالامال فروٹ
Kiwi - Ghizaiyat Aur Afadiyat Se Malamaal Fruit
موسم ہے تو سرسوں کا ساگ ضرور کھائیں
Mausam Hai To Sarson Ka Saag Zaroor Khaain
دار چینی سپرفوڈ
Daar Cheeni Superfood
صحت مند دماغ کے حصول کے لئے انڈے کھائیے
Sehat Mand Dimagh Ke Husool Ke Liye Ande Khaiye
انڈوں کے بے شمار فوائد
Andon Ke Beshumar Fawaid