Faida Mand Ghizayen Jo Pait Ki Charbi Kam Karain - Article No. 794

Faida Mand Ghizayen Jo Pait Ki Charbi Kam Karain

فائدہ مند غذائیں ․․جو پیٹ کی چربی کم کریں - تحریر نمبر 794

غذائیت اور طاقت سے بھرپور غذائیں جو آپ کے جسم کو صحت مند اور فٹ رکھنے میں موثر کردارادا کرسکتی ہیں

پیر 19 اکتوبر 2015

غذائیت اور طاقت سے بھرپور غذائیں جو آپ کے جسم کو صحت مند اور فٹ رکھنے میں موثر کردارادا کرسکتی ہیں
آج کل ہر دوسرا شخص بڑھے ہوئے ڈول جسم بالحضوص بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے بہت فکر مند نظر آتا ہے اور واقعی دن بدن بڑھتا ہوا وزن خواتین کو پریشانی میں مبتلا کردیتا ہے۔
بڑھا ہوا پیٹ موٹے وگربہہ افراد کی پریشانی نہیں بلکہ اس کا شکار دبلے افراد بھی ہوتے ہیں مثلاََ سارا دن آفس میں کمپیوٹر کے آگے بیٹھ کر کام کرنے والے مردوخواتین یا ایسے کام کی نوعیت میں مشغول افراد جس سے انکاپورا وقت بیٹھ کر گزرتا ہو اور جسمانی حرکت ناہونے کے برابر ہو۔
ان تمام مردوخواتین کو چاہئے کہ اپنی روٹین میں تبدیلی لائیں اور اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن کو کنٹرول کریں اورسارا دن جتنی بار بھی ممکن ہو گہرے سانس لے کر پیٹ کو اندر کی طرف کھنچیں۔

(جاری ہے)

یہ معمولی سی ورزش آپ کاپیٹ کم کرنے میں کارگرثابت ہوگی۔اس کے علاوہ کچھ قدرتی غذائیں بھی ایسی ہوتی ہیں جو جسم کی زائد چربی کوجلانے کی خصوصیت رکھتی ہیں۔


ان غذاؤں میں دافع سوزش کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں۔جو جسم کی سوزش کوکم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔مندرجہ ذیل سطور میں آپ کو حیرت انگیز فائدہ مندغذاؤں کے بارے میں معلومات فراہم کی جارہی ہیں جو آپ کے جسم کو صحت مندوتندرست رکھنے کے ساتھ ان غذاؤں کے استعمال سے آپ سلم واسمارٹ اور پتلی کم کی مالک بن سکتی ہیں۔
تازہ پھل اور سبزیاں․․․
تازہ پھل اور سبزیوں میں کثیر مقدار میں غذائیت بخش اجزاء فائبر موجود ہوتا ہے۔
جو دافع سوزش کی خوبی کاحامل ہوتا ہے۔یہ لوکیلوریزہونے کی وجہ سے آپ کے وزن میں بھی اضافہ نہیں کرتے اور آپکو صحت مند اور توانا رکھنے میں معاون کاکردار ادا کرتے ہیں۔لہٰذا اپنے روزمرہ کی روٹین میں پھل اور سبزیوں کوضرور شامل کریں۔جو آپ کو سارا دن چاک وچوبند بھی رکھ سکیں۔
گرین ٹی․․․
سبز چائے یہ منفرد خصوصیات کی حامل چائے آپ کی کمرکو کم کرنے میں مددکرتی ہے۔
یہ چائے فلاؤنائٹس کی خوبی پرمشتمل ہوتی ہے جو قدرتی دافع سوزش کی خصوصیات کی بھی مالک ہوتی ہے۔ سبز چائے میں موجودEGCGکمپاؤنڈ آپ کے جسم سے اضافی چربی کوجلانے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔
اومیگا3فیٹی ایسڈ․․
جدید تحقیق اور مطالعے سے یہ بات معلوم ہوئی ہے وہ افراد جو اپنی غذا میں اومیگا فیٹی ایسڈ 3 کی خوبیوں سے بھر پور غذاؤں کا استعمال کرتے ہیں۔
وہ وزن بڑھنے کی پریشانی اور بلڈپریشر جیسی خطر ناک بیماری سے محفوظ رہتے ہیں اومیگا 3فیٹی ایسڈ اخروٹ ،السی کے بیجوں اور مچھلی میں وفرمقدار میں موجود ہوتا ہے۔لہٰذا اگر آپ وزن کم کرنے کی خواہش رکھتی ہیں توا ن غذاؤں سے فائدہ اٹھائیں۔
مصالحہ جات․․․
وزن کم کرنے کیلئے آپ کو کسی سلمنگ ٹی یاکوئی بھی مضر صحت پروڈکٹ استعمال کرنے کی بالکل ضرورت نہیں بلکہ آپ اپنے کچن میں موجود چیزوں کی مدد سے پیٹ کی چربی کم کرسکتی ہیں۔
لہسن، ادرک ہلدی،لال مرچ،دارچینی اور دھنیا یہ تمام مصالحہ جات آپ کے وزن کوکم کرکے آپ کوسلم ودبلابناسکتے ہیں۔
پانی․․․
پانی ایک ایسی نعمت خداوندی ہے جوآپ کے جسم کو ہر قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔بڑھے ہوئے وزن اور کمرے جیسی کمر کوکم کرنے کی خواہش رکھنے والی خواتین زیادہ سے زیادہ مقدار میں پانی پئیں۔
دن میں8-9گلاس پانی پینا اپنا معمول بنالیں۔یہ عادت صرف آپ کے وزن کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوگی بلکہ آپ کے جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔
گندم․․․
اس میں کثیر تعداد میں فائبر موجود ہوتا ہے جو آپ کے جسم مین انسولین کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔گندم میں موجود وٹامنBکی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے جوجسم عضلات میں سوزش کوکم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور جسم میں موجود چکنائی جو موٹاپے کا باعث بن رہی ہے اس کوکم کرتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat