Gala Band Huna - Article No. 1238

Gala Band Huna

گلا بند ہونا - تحریر نمبر 1238

سخت سردی اور کمزوری صحت بھی عموماً اس کا سبب بنتے ہیں نیز عورتوں کی نسبت مردوں میں یہ بیماری نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

جمعہ 19 جنوری 2018

گلا بند ہونا
ناک منہ یا گلے کی بیماریوں کے جراثیم بعض اوقات نرخرے میں جا پہنچے نرخرے میں آپ کا آواز پیدا کرنے والا آلہ ہوتا ہے اس طرح آواز بھرجاتی ہے یا بعض اوقات بولنا ناممکن ہوجاتاہے بچوں میں سانس پھول جاتا ہے بعض صورتوں میں کھانسی بھی ہوسکتی ہے کھانستے وقت مریض کو سخت درد ہوتا ہے بہت زیادہ نعرے لگانے سگریٹ یا شراب پینے سے بھی یہی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے سخت سردی اور کمزوری صحت بھی عموماً اس کا سبب بنتے ہیں نیز عورتوں کی نسبت مردوں میں یہ بیماری نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

علاج: بستر میں مکمل آرام بنیادی ضرورت ہے کمرہ گرم رکھیں اور مرطوب آب و ہوا سے بچ کررہیں بولنے پر مکمل پابندی ضروری ہے درد اور بخار سے چھٹکارا پانے کے لیے اسپرین استعمال کریں گلے کی خرابی یا گلا بند ہونے کی صورت میں بھاپ(پانی کے ابلتے ہوئے دیگچے)کے قریب بیٹھنا مفید ہوتاہے آرام کرنے سے یہ بیماری عموماً خود بخود ٹھیک ہوجاتی ہے اگر دو تین روز کے بعد افاقہ نہ ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں اگر سانس بند ہو تو بھی ڈاکٹر سے رجوع کریں کھانسی کے لیے مناسب تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)


ٹانسلائٹس: یہ بھی گلے کی خرابی کی ایک قسم ہے اس میں جراثیم ٹانسل( یہ بادام کے سائز کے دو غدود ہوتے ہیں جو گلے کے دونوں طرف موجود ہوتے ہیں )پر حملہ آور ہوتے ہیں گلے میں درد ہوتا ہے کوئی چیز نگلنا تقریباً ناممکن ہوتا ہے حتیٰ کہ بھوک نگلنے سے بھی درد ہوتا ہے آواز بھاری ہوجاتی ہے مریض کو عموماً 103 سے 104 درجے کا تیز بخار ہوتا ہے اس کے علاوہ سردرد ،جوڑوں کا درد،پٹھوں کا درد اور نفاہمت بھی اسی مرض کی علامت ہے یہ بیماری عموماً دس اور تیس سال کے درمیان کی عمر میں ہوتی ہے تنگ و تاریک ماحول گندگی ایک ہی جگہ بہت سے افراد کا اکٹھے رہنا ناقص غذا اور منہ اور ناک کی بیماریاں اس مرض کے لیے راہ ہموار کرتی ہے یہ بیماری ایک شخص سے دوسرے شخص کو لگ سکتی ہے بچوں میں اس مرض کے دوران حلق کے درد یاآواز کے بھاری پن سے زیادہ بخار اور سر درد کا زور ہوتا ہے جب کہ بڑوں میں اس بیماری کے زیادہ تر اثرات گلے تک ہی محدود رہتے ہیں۔

علاج:مکمل آرام پہلی اور اہم ترین ضرورت ہے مریض کا کمرہ گرم رکھا جانا چاہیے اور مریض کو زود ہضم غذا کھانی چاہیے جب بیماری زوروں پر ہو تو صرف جوس یا یخنی استعمال کرنی چاہیے افاقہ ہونے کی صورت میں ٹھوس غذائیں استعمال کی جاسکتی ہے اگر قبض ہو تو اسے ختم کرنے کی کوشش کریں درد اور بخار کے لیے اسپرین Aspirin کھائیں دن میں کئی بار نمکین گرم پانی کے غرارے کریں اگر پنسلین راس آتی ہو تو پنسلین لوزنج(منہ میں رکھ کر چوسنے والی گولیاں)استعمال کریں اگر ممکن ہو تو ایک ہفتہ متواتر پنسلین کے ٹیکے لگوائیں۔

Browse More Cough And Throat Infection