Garmi Ki Shiddat Dahi Se Door Kijiay - Article No. 950

Garmi Ki Shiddat Dahi Se Door Kijiay

گرمی کی شدت دہی سے دور کیجیے - تحریر نمبر 950

دہی صدیوں سے انسانی غذا کاحصہ چلاآرہا ہے۔ قدیم زمانے میں انسانی غذاکا اصل ذریعہ گائے، بھینس، بکری اور اونٹنی کادودھ ہوا کرتا تھا۔ خمیرکیا ہوا دودھ تازہ دودھ کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک استعمال کیاجاسکتاتھا۔

جمعہ 3 جون 2016

تمثیلہ زاہد:
دہی صدیوں سے انسانی غذا کاحصہ چلاآرہا ہے۔ قدیم زمانے میں انسانی غذاکا اصل ذریعہ گائے، بھینس، بکری اور اونٹنی کادودھ ہوا کرتا تھا۔ خمیرکیا ہوا دودھ تازہ دودھ کے مقابلے میں زیادہ دنوں تک استعمال کیاجاسکتاتھا۔
ہرموسم میں کھایاجانے والا دہی اپنے اندر افادیت کاخزانہ رکھتا ہے۔دہی اصل وہ دودھ ہے، جسے لیکٹک ایسڈ (LACTIC ACID) یعنی، دودھ کے تیزاب کی مدد سے جمالیاجاتا ہے، جوگاڑھا ہوکر منجمد شکل اختیار کرلیتا ہے۔
دہی گائے بھینس کے علاوہ بکری اور اونٹنی کے دودھ سے بھی بنایاجاسکتا ہے۔ دودھ اُبال کر ہلکا ٹھنڈا ہونے پر پہلے تیار شدہ تھوڑا سا دہی اس میں ملادیاجاتا ہے۔ کچھ گھنٹوں بعد یہ دہی کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

(جاری ہے)

گھریلوخواتین اسی طریقے سے گھرمیں دہی تیارکرتی ہیں۔
بعض خواتین بازار کے مقابلے میں گھر کے بنے ہوئے دہی کو فوقیت دیتی ہیں۔ دہی کے فائدے بہت زیادہ ہیں۔

ا ب یورپ اور امریکا میںآ ئس کریم کی دکانوں کی طرح دہی کی دکانیں بھی کھلنے لگی ہیں۔ گرمیوں اور سردیوں دونوں موسموں میں دہی کھانا فائدہ مندہے۔ دہی میں کیلسئیم لحمیات (پروٹینز) اور فاسفورس ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہیں۔ دہی بہ آسانی ہضم ہوجاتا اور آنتوں کے نظام کو درست رکھتا ہے۔ بغیر بالائی کی ایک پیالی دہی میں 272 ملی گرام کیلسیئم ہوتا ہے، جب کہ نشاستے (کاربوہاریٹ ) کی مقدار 2گرام ہوتی ہے۔
دہی میں حراروں (کیلوریز) کی مقدار کم ہوتی ہے ۔ دہی معدے میں تیزابیت نہیں ہونے دیتا۔دہی میں موجود کیلسئیم اور فاسفورس ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط کرتے ہیں۔
بڑھتی ہوئی عمر کے بچے، جودودھ پینے سے کتراتے ہیں، انھیں ایک پیالی دہی ضرور کھلانا چاہیے۔
دہی میں پایاجانے والا بیکٹیریا مفیدبیکٹیریا کہلاتا ہے‘ جو دودھ میں شامل ہوکر بڑی مقدار میں حیاتین ب (وٹامن بی) پیداکرتا ہے ۔ حیاتین ب آنتوں کے نظام کو درست رکھتی ہے۔ دل کی صحت کے لیے بھی دہی مفید ہے۔ خواتین تقریباََ روزانہ دہی اپنے کھانوں میں شامل کرتی ہیں، تاکہ غذاکی افادیت اور لذت مزید بڑھ جائے۔دہی کو رائتے اور سلادمیں شامل کرکے بھی کھایاجاتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat