Gausht Aetadaal Se Khayen - Article No. 780

Gausht Aetadaal Se Khayen

گوشت اعتدال سے کھائیں - تحریر نمبر 780

ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ بقرعید کا مطلب ہی گوشت سے پیٹ بھرنا ہے ،ایسا ہر گزنہ سمجھیں بلکہ کہ گوشت کھانے کے معاملے میں اعتدال سے کام لیں۔

پیر 28 ستمبر 2015

ہمارے ہاں لوگ سمجھتے ہیں کہ بقرعید کا مطلب ہی گوشت سے پیٹ بھرنا ہے ،ایسا ہر گزنہ سمجھیں بلکہ کہ گوشت کھانے کے معاملے میں اعتدال سے کام لیں۔کھانا کم ازکم پانچ سے چھ گھنٹے کے فرق سے کھائیں۔گوشت آہستہ آہستہ اور اچھی طرح چباکر کھائیں۔جوڑوں کے درد،ہائی بلڈپریشر اور شوگر کی صورت میں بہت کم مقدار میں کھائیں۔یورک ایسڈ کی زیادتی اور گردوں کے مرض میں مبتلا افراد پہلے اپنے معالج سے مشورہ کریں۔
گوشت کھانے کہ فوراََبعد پانی پینے سے دل کی تکلیف مزید بڑھ سکتی ہے لہٰذا گوشت کھانے کے فوراََ بعد پانی نہ پئیں۔گوشت کو اچھی طرح اُبال کر پکایااور استعمال میں لایا جائے تاکہ اس میں موجود جراثیم ختم ہوسکیں۔لیموں مرچ اور تیز مصالحہ جات کی بجائے دودھ اور دہی کا استعمال زیادہ کریں۔

(جاری ہے)

گائے کے گوشت میں کولیسٹرول بکرے کے گوشت کی نسبت زیادہ ہوتا ہے جبکہ اونٹ کے گوشت میں کولیسٹرول بہت کم ہوتا ہے۔

صحتمند بکرے کا گوشت ہر عمر کے لوگ کھاسکتے ہیں۔اگر آپ ہائی بلڈپریشر،ہائی کولیسٹرول ،جگر خارش،یاشوگر جیسے امراض میں مبتلا ہیں تو گائے اور اونٹ کاگوشت بہت کم مقدار میں استعمال کریں۔اگر آپ گوشت کو عید کے بعد کئی دنوں تک استعمال کرنا چاہتی ہیں تو فریزنگ کاسب سے محفوظ طریقہ یہ ہء کہ اسے17.8ڈگری سنٹی گریڈپر رکھا جائے۔یادرکھے کہ گوشت کو فریز کرنے سے ،گوشت کے استعمال سے بیماریاں پیداکرنے کی صلاحیت رکھنے والے مائیکروبز مرتے نہیں لیکن ان کی افزائش کم ہوجاتی ہے بلکہ کچھ پیراسائیٹس تو صفردرجہ حرارت پر مکمل طور پر ختم ہوجاتے ہیں۔

عیدالاضحی کے علاوہ عام دنوں میں بھی آپ جب گوشت کے پکائیں تو ہمیشہ متوازن مینیوبنائیں۔ بقرعید عموماََ ساری ہی گوشت کی ڈشزبنتی ہیں اس لئے بہتر یہی ہے کہ اس کے ساتھ سلاد بھی ضرور بنائیں اور اس کو مزید صحت بخش اور ذائقہ دار بنانے کیلئے ڈریسنگ بھی ضرور کریں۔سلاد کے ساتھ لیموں، زیتوں کا تیل شہد،نمک اور کالی مرچ شامل کی جاسکتی ہے۔
اور یہ بھی یادرہے کہ سلاد میں ڈریسنگ اس وقت ہی ڈالیں جب اسے پیش کرنا ہوا س کے علاوہ رائتہ بھی ضرور بنائیں۔تھوڑاسا رشین سیلڈیاپھر فروٹ سیلڈبھی قربانی کے گوشت کے ساتھ ضرور بنالینا چاہئے۔کلیجی کی صرف چندبوٹیاں کافی ہیں کلیجی میں آئرن وافرمقدار میں پایا جاتا ہے اس لیے یہ صحت کیلئے بہت اچھی ہے لیکن بہت تھوری مقدار میں صرف2سے3بوٹیاں ہی کھائیں کیونکہ کلیجی ذرادیر سے ہضم ہوتی ہے اور زیادہ کھانے سے یہ معدے پر بھاری ثابت ہوسکتی ہے۔کلیجی پکانے سے پہلے تسلی کرلیں کہ کہیں اس میں سوراخ وغیرہ تونہیں کلیجی کی انتہائی گہری زنگت صحت کیلئے نقصان دہ ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat