Gurr Jaggery K Qeemti Fawaid - Article No. 962

Gurr Jaggery K Qeemti Fawaid

گڑ (Jaggery) کے قیمتی فوائد جن سے آپ ناواقف ہیں - تحریر نمبر 962

گڑ کوا نگریزی زبان میں Jaggery کہاجاتا ہے۔ گڑکو گنے کے رس سے تیار کیاجاتا ہے اور آج کے جدیددور میں بھی گڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کیے جاتے ہیں جوکہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں۔

پیر 20 جون 2016

گڑ کوا نگریزی زبان میں Jaggery کہاجاتا ہے۔ گڑکو گنے کے رس سے تیار کیاجاتا ہے اور آج کے جدیددور میں بھی گڑ کی تیاری کے لیے روایتی طریقے ہی استعمال کیے جاتے ہیں جوکہ انتہائی مشقت طلب اور کئی گھنٹوں پر محیط ہوتے ہیں۔ تاہم جتنی محنت گڑ کی تیاری پر کی جاتی ہے اس سے زیادہ قیمتی اس سے حاصل ہونے والے فوائد ہیں۔ گڑ کے قیمتی اور انمول طبی فوائد سے اکثر لوگ لاعلم ہوتے ہیں۔
ہمارا آج کا آرٹیکل گڑ کے فوائد پر ہی مشتمل ہے جسے پڑھنا یقینا آپ کی معلومات میں اضافے کاباعث بنے گا۔
PurifierBlood:
گڑ میں خون صاف کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے اور اس طرح جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ گڑ استعمال کرکے خون سے متعلق بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


GurwithBloatingCure:
گڑ پیٹ میں بننے والی گیس اور آنتوں کے علاج کے لیے انتہائی مفید ہے۔

ہر کھانے کے بعد گڑ کا صرف ایک چھوٹاسا ٹکڑا کھانے سے آپ اپھارپن اور گیس سے بچ سکتے ہیں۔
MigraineandHeadacheTreats :
گڑآئرن، میگنیشم اور پوٹاشیم پر مشتمل ہوتا ہے جو کہ سردرد کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اور اگر سر میں درد ہوبھی رہاہوتو گڑ کی وجہ سے درد میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔
HiccupsofRidGet:
ہچکیاں آنے کی صورت میں ایک چمچ پر گڑ اور تھوڑا سا ادرک رکھ کر نیم گرم پانی کے ساتھ کھانے سے آپ کا گلا صاف ہوجاتا ہے اور ہچکیاں رک جاتی ہیں۔

HairYourBeautifies:
خوبصورت بالوں کے لیے گڑ، ملتانی مٹی اور دہی ملا کر سر میں لگائیں۔ اس طرح آپ کے بال م لمبے، موٹے اور چمکدار ہوجائیں گے۔
AnemiawithHelps:
گڑ ایسے افراد کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے جن میں خون کی کمی پائی جاتی ہے۔ گڑ میں موجود آئرن کی بھرپور مقدار خون میں ہیموگلوبین کی سطح کو بلند کرتی ہے اور ساتھ ہی لال خلیے بھی پیدا کرتی ہے۔

ProblemsRespiratoryfromRelief:
گڑ نظام تنفس کے مسائل بچاتا ہے ۔ یہ جسم کے درجہ حرارت کو درست رکھتا ہے اور سی اینٹی الرجی کی خصوصیات پھیپھڑوں اور گلے کی بیماریوں لاحق ہونے سے بچاتی ہیں۔
ImmunityBossts:
گڑ کااستعمال آپ کے مدافعتی نظام کو محفوظ بناتا ہے اور یوں آپ جسمانی طور پر تندرست رہتے ہیں۔
گڑ میں پایاجانے والے چند معدنیات بلخصوص زنک زہریلے مادوں کے خلاف مزاحمت کرتا ہے۔
EnergyBoostsGur:
اگر آپ کو تھکن محسوس ہورہی ہوتو تھوڑا سا گڑ کھالیں۔ یہ آپ کی توانائی میں اضافہ کردے گا اور وہ بھی کسی قسم کے مضراثرات مرتب کے بغیر۔ ذیابیطس کے مریض بھی گڑ کی تھوڑی سی مقدار استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یہ گلوکوز کی سطح میں اضافہ نہیں کرتا۔
LossWeightforGur:
گڑوزن میں کمی لانے کے لیے بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ گڑ میں موجود وٹامن اور معدنیات کی بھاری مقدار انسان کے نظام ہضم کو بہترین رکھتے ہیں اور یوں انسان صحت مندرہتا ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat