Kaleji Jism Main Bannay Walay Zehar Ko Kharij Karti Hai - Article No. 903

Kaleji Jism Main Bannay Walay Zehar Ko Kharij Karti Hai

کلیجی جسم میں بننے والے زہر کو خارج کرتی ہے - تحریر نمبر 903

ہماری غذ کے ہمارے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یازیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

منگل 22 مارچ 2016

ندا افضل:
ہماری غذ کے ہمارے صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہی اجزاء جو غذائی اشیاء میں موجود ہوتے ہیں ہمیں توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور انکی کمی یازیادتی بیماریوں کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ ہم روزانہ کی بنیاد پر سبزی، دالیں، گوشت اور چکن کھاتے ہیں۔ تاہم کسی دن معمول سے ہٹ کرتیار ہونے والا کھانا اہمیت اختیار کرجاتا ہے۔
ایسے ہی کھانوں میں بکرے کی کلیجی بھی شامل ہے۔ کلیجی ایک ایسی غذا ہے جسے کچھ لوگ توبے حد پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ دور بھاگتے ہیں۔ لیکن قدرت کی ہر چیز میں کوئی نہ کوئی فائدہ چھپا ہوتا ہے۔ کلیجی کابھی یہی حال ہے کہ یہ ہمارے لئے کسی غذائی خزانے سے کم نہیں۔ اسکے بارے میں یہ خیال بھی کیاجاتا ہے کہ اسکا استعمال جسم پر زہریلے مادے کو جمع کرنے کاسبب بنتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ماننا درست نہیں کیونکہ کلیجی میں کئی اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن اور منرلز موجود ہوتے ہیں جو جسم سے زہریلے مادوں کا نکالنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔
کلیجی خون کی کمی کوا حسن طریقے سے پورا کرتی ہے۔ ہفتے می ایک بار آپ اسکا استعمال آرام سے کرسکتے ہیں۔ گوشت اور چکن کے مقابلے میں کلیجی غذائیت سے بھرپور ہے اس میں کوئی نامیاتی زہر نہیں ہوتا ہے۔
سچ تو یہ ہے کہ کلیجی آپکے جسم سے زہر کو جمع کرنے کے بجائے خارج کرتی ہے۔ تھکاوٹ سے لڑنے میں اسکی تاثیر بہترین ہے کلیجی وٹامنز، منرلز، اور فیٹ سے بھرپور ہوتی ہے۔ کلیجی میں موجود کاپر آپ کے میٹابولزم کے لیے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ 3اونس کلیجی کا استعمال کریں تو آپ mg12تک کاپر حاصل کرسکتے ہیں۔ ہمارے ہاں اکثر لوگ مالامال ہوتی ہے اور یہ آپ کے جسم کیلئے بے حد مفید ہے۔
اگر آپ اسے اپنی خوراک میں شامل رکھیں تو بہت سی دائمی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔
یہ ہمارے دماغ کو صحت مندرکھنے میں مدد دیتی ہے۔ اعصابی نظام کی کئی بیماریاں وٹامن B12کی کمی سے ہوتی ہیں۔ اگر آپ کو ایسی کسی بھی علامت کا ہلکا سا بھی اندیشہ ہوجیسے سوچنے اور یادرکھنے میں دشواری، اعصابی اور نفسیاتی بیماری، کمزوری، توازن کی کمی،ہاتھ اور پیروں کاسن ہونا، پریشان کن ڈپریشن تو وٹامن B12کے حصول کے لئے آپ صحت مندجانور کی کلیجی استعمال کرسکتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat