Khanay Kay Baad Chand Khatarnaak Amal - Article No. 866

Khanay Kay Baad Chand Khatarnaak Amal

کھانے کے بعد چند خطرناک عمل - تحریر نمبر 866

اس سے آپ بیمار بھی ہوسکتے ہیں

منگل 19 جنوری 2016

انسان زندہ رہنے کے لیے پانی اور غذائی کااستعمال کرتاہے۔اگراُسے غذامطلوبہ مقدارمیں میسرنہ ہوتو وہ کمزوربھی ہو جاتا ہے۔ اگریہ سلسلہ جاری رہے تووہی انسان کئی ایک بیماریوں میں بھی مبتلاہوجاتاہے ۔ ماہرین کاکہناہے کہ ہمیشہ اچھی اور کم مقدار میں غذالینی چاہیے تاکہ انسانی جسم اسے آسانی سے ہضم کر لے۔ لیکن لوگوں کی اکثریت اس بات پرعمل نہیں کرتی اور سیرہوکرکھاناکھاتی ہے۔
جس سے سستی کاہلی اور بدہضمی ہونے کا اندیشہ بھی ہوتاہے۔ دیکھنے میں آیاہے کہ لوگ کھاناکھانے کے بعد اُس ٹھیک طرح ہضم ہی نہیں کرتے اور کھاناکھانے کے فوراََ بعد چندعمل ایسے کر گزرتے ہیں جوہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ ہمیں ایساہرگز نہیں کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے یہ خطرناک عمل ہماری روز مرہ زندگی میں ایسے شامل ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ان عادات کی وجہ سے ہم متعدد بیماریوں کاشکار بھی ہورہے ہوتے ہیں لیکن ہم ان پرغور ہی نہیں کرتے چند ایسے ہی عمل یاعادات کاذکرذیل میں کیاجارہاہے۔ جنہیں اختیار کرنے سے ماہرین سختی کے ساتھ منع کرتے ہیں۔
تمباکونوشی نہ کریں:
سگریٹ نوش افراد کھانا کھاتے ساتھ ہی سگریٹ اس خیال سے پیتے ہیں کہ اس سے اُن کا کھاناہضم ہو جائے گالیکن ماہرین کاکہناہے کہ کھانے کے فوراََ بعد سگریٹ پینا10سگریٹ پینے کے برابر ہوتاہے۔
اس سے کینسر جیسے مہلک مرض کے لاحق ہونے کاخطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔
فوراََ پھل نہ کھائیں:
جب آپ کھانے کے فوراََ بعد پھل کھاتے ہیں تو وہ پھل کھانے ساتھ مل کرمعدے میں پھنس جاتاہے اور یوں وہ وقت پر آنتوں تک نہیں پہنچ پاتا۔ اس صورتحال میں معدے میں موجود یہ دونوں غذائیں خراب ہوتی ہیں جوصحت کی خرابی کا باعث بنتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق کھاناکھانے کے تقریباََ ایک گھنٹے بعد پھل کھانا چاہیے یاپھرکھاناکھانے سے پہلے۔ زیادہ بہتریہ ہے کہ پھل صبح سویرے کھایاجائے جب معدہ خالی ہو۔
چائے نہ پئیں:
چائے کی پتوں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے اسی وجہ سے ماہرین کھانے کے فوراََ چائے پینے سے منع کرتے ہیں۔ کھانے کے فوراََ بعد چائے پینے سے کھاناہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔
بہتر یہی ہے کہ کھاناکھانے کے کم سے کم ایک گھنٹے بعد چائے پی جائے۔
بیلٹ کوڈھیلامت کیجئے:
عام طور پر دیکھا گیاہے کہ جب لوگ کھانے بیٹھتے ہیں تو وہ اپنی بیلٹ ڈھیلی کرلیتے ہیں کیونکہ وہ اس طرح خود کوآرام دہ تصور کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک غلط عمل ہے اور اس عمل کوغلط اس لیے نہیں قراردیاجارہاہے کہ اس سے آنتیں مڑجاتی ہیں یاپھران میں کوئی رکاوٹ پیداہوتی ہے بلکہ اسے غلط اس لیے قرار دیاجاتا ہے کہ یوں آپ حدسے زیادہ کھاناکھاتے ہیں جوکہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہے۔
بہتر یہی ہے کہ بیلٹ کوڈھیلا کیے بغیراس حدتک کھاناکھائیے جب تک آپ خود کوآرام دہ محسوس کرتے ہیں۔
نہانا نقصان دہ ہے:
موسم گرمامیں پسینہ زیادہ آنے کی وجہ سے لوگ دن میں دوسے زائد مرتبہ بھی غسل بھی کرتے ہیں۔ تاہم سردیوں ایک ادھ مرتبہ ہی لوگ غسل کرتے ہیں۔ طبی ماہرین نے خبردارکیاہے کہ کچھ حالات میں نہانا صحت کے لیے خطرناک بھی ہوسکتا ہے۔
ان میں ایک خطرناک عمل کھاناکھانے کے فوراََ بعد نہانا بھی ہے کھانے کے فوراََ بعدنہانے سے ہاتھوں، پاؤں اور باقی جسم میں خون کے بہاؤ میں اضافہ ہوتاہے جبکہ معدے کے اردگرد خون کے بہاؤمیں کمی واقع ہوتی ہے۔ اور اس وجہ سے عمل انہضام کانظام کمزور ہونے کاخدشہ پیداہوجاتاہے۔
چہل قدمی نہ کیجئے:
عام طور پرکہاجاتاہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی کرلینی چاہیے کیونکہ اس سے کھانا ہضم ہوجاتا ہے۔
لیکن یہ چہل قدمی فوراََ نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ماہرین کے مطابق اس عمل سے نظام ہضم میں خرابی واقع ہوسکتی ہے۔ تاہم کھانے کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چہل قدمی کرناصحت کے لیے ضرور فائدہ مند ہے۔ یہ چہل قدمی 20سے 30منٹ تک کی ہونی چاہیے۔ ضرورت سے زیادہ چہل قدمی سے آپ کا پیٹ دوبارہ خالی ہوجائے گا۔
فوراََ نہ سوئیں :
کھاناکھانے کے بعد اسے ہضم ہونے کے لیے کچھ وقت درکارہوتاہے۔ اس صورتحال میں انسان کاجسم حرکت میں رہنا ضروری ہے۔ کھاناکھانے کے فوراََ بعد سوجانے سے کھانامناسب طور پر ہضم نہیں پاتا جس کی وجہ سے ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتاہے جوکہ متعدد بیماریوں کاسبب بنتاہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat