Mangosteen Fruit - Article No. 936

Mangosteen Fruit

منگوسٹین فروٹ - تحریر نمبر 936

صحت بخش خوبیوں سے سجا دیسی پھل

بدھ 27 اپریل 2016

افشین حسین بلگرامی:
منگوسٹین فروٹ کی گودے دارسیلی پھانکیں انتہائی خوش ذائقہ میٹھی مذہم سی ترشی مائل اور بے حد خوشبودار ہوتی ہیں
بلڈپریشر نزلہ زکام امراض قلب‘ بدہضمی اور معدے کی گرانی کی تکالیف میں مبتلا افراد کے استعمال کے لیے منگوسٹین فروٹ کا استعمال خوب ہے
منفرد ظاہری ساخت اور ذائقے سے سجے اس پھل کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں ٹروپیکل فروٹس کی ملکہ (Queen of Tropical fruits) کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
گول وخوشنماساخت کے حامل جامنی رنگ کے منگوسٹین پھل (Mangosteen fruit) کو اس کے لذیذر سیلے اور برفی جیسی دووھیاشاخت کے حامل گودے کی وجہ سے تقریباََ ایشیائی ممالک میں بہت پسند کیا جاتا ہے تاہم اس پھل کی مقبولیت کا گراف اب بہت سے یورپین ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔

(جاری ہے)


منگوسٹین نباتاتی خاندان کلوزیاسی (Clusiaceae) کی جینس گارسینیا (Garcinia) سے تعلق رکھنے والا پھل ہے اور اس کا نباتاتی نام گارسینیا منگوستانا (Garcinia Mangostana) ہے۔

یہ تھائی لینڈ کا دیسی پھل ہے جسے وہاں کی مقامی زبان میں مانگ کھڈ (Mangkhud) کہتے ہیں۔ تھائی لینڈ کی سرزمین پہ منگوسٹین فروٹ بکثرت پیداہوتا ہے اسی لیے منگوسٹین فروٹ دنیا بھرمیں بالخصوص یورپی ممالک میں برآمد کرنے والا تھائی لینڈ سب سے بڑا ایکسپورٹر ہے تاہم تھائی لینڈ کے علاوہ منگوسٹین فروٹ منقطہ حارہ یاٹروپیکل خطے پہ واقع دیگر ممالک کے برساتی جنگلوں‘ جن میں انڈونیشیا‘ ملائیشیا اور فلپائن شامل ہیں میں بھی پایا جاتا ہے۔
منگوسٹین فروٹ 20-60فٹ اونچے سدا بہار درخت میں لگنے والا پھل ہے جبکہ سری لنکا اور انڈیا کے کچھ علاقوں میں بھی اس کی تجرباتی قلمی کاشت کی گئی جوکامیابی سے ہمکنارہوئی لہٰذا انڈیا‘ بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی اس مزیدار پھل سے وہاں کے باشندے اب لطف اندوز ہورہے ہیں۔ منگوسٹین فروٹ نمی سے بھرپور آب وہوا کے حامل موسم میں پھلتا پھولتا ہے۔
موسم سرما کے اختتام کے ساتھ ہی منگوسٹین کے درختوں پہ شگوفے پھوٹنا شروع ہوتے ہیں جو بتدریج پھلتے پھولتے ہوئے خوبصورت جامنی رنگ کے منگوسٹین فروٹ میں تبدیل ہوتے ہیں اور جون سے اکتوبر تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہوجاتے ہیں۔ منگوسٹین فروٹ کے ہر درخت سے سینکڑوں کی تعداد میں پھل اترتے ہیں جن کی گول ساخت کے اوپری حصے پر سبزرنگ کا مسندگل (Calyx) اور ڈنٹھل موجود ہوتا ہے۔
ایک مکمل پکے ہوئے منگوسٹین فروٹ کی پیمائش تقریباََ 3-7 سینٹی میٹر تک ہوا کرتی ہے۔ پھل کابیرونی چھلکا قدرے سخت اور کچھ موٹا ہوتا ہے چھلکے کے گرد (عموماََ ٹوپی نماہر کے مستندگل و ڈنٹھل کے کنارے) رستاہوا پیلے رنگ کا شیرہ ذائقے میں انتہائی کڑواکسیلا ہوتا جو اگر غلطی سے کپڑے پہ لگ جائے تو نہ چھوٹنے والی سیاہی داغ ڈال دیتا ہے۔ منگوسٹین پھل میں اندرونی طور پر 4-10تکونی پھانکیں (موسمی وکینو کی پھانکوں کی طرح) موجود ہوتی ہیں جو کہ نرم‘ گودے دار اور برف ایسی سفید رنگت کی حامل ہوتی ہیں ہر پھانک کے اندر 1-4نیم سفیدی مائل بیج موجود ہوتے ہیں جو کہ انتہائی کڑوے ذائقے کی بناء پہ کھانے کے قابل بالکل بھی نہیں ہوتے ہیں تاہم منگوسٹین فروٹ کی گودے دار سیلی پھانکوں کے ذائقے کی جہاں تک بات تو انتہائی خوش ذائقہ‘ میٹھا‘ مدہم ساترش اور خوشبودار ہوتا ہے۔

دنیا بھر کے منقطہ حارہ پہ واقع خط استوائی علاقوں میں منگوسٹین فروٹ کے نباتاتی خاندان سے تعلق رکھنے والے دیگرپھل بھی پائے جاتے ہیں۔ان میں سے بیشتر پھل ایک ہی نباتاتی خاندان کی مختلف جینس سے وابستہ ہونے کی وجہ سے ساخت ذائقے میں منگوسٹین فروٹ سے مشاہد ہونے کے باوجود بھی قدرے مختلف دیکھائی دیاکرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ کے نام وعلاقے درج ذیل ہیں ۔

چھیراپو (Cherapu) بابٹن منگوسٹین:
جو ملائیشیا میں پایاجاتا ہے۔
لیمن ڈراپ منگوسٹین:
جو ملاین پے نیسولا (Malayan Peninsula) میں پایاجاتا ہے۔
افریقین منگوسٹین یاامبی (imbe) :
جو مغربی افریقہ میں پایاجاتا ہے۔
منفرد لذتوں سے سجایہ مزیدار ٹروپیکل فروٹ صحت بخش خوبیوں کے حامل غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہے اسی لیے اس پھل کو صحت وتندرستی برقرار رکھنے اور جسمانی نشوونما میں معاونت کرنے والا ایک بہترین پھل قرار دیاجاتا ہے۔
منگوسٹین فروٹ کیں سیچوریٹڈفیٹس یاچکنائی اور کولیسٹرول بالکل بھی نہیں پایا جاتا اسی لیے پھل کو لوکیلوری (Low Calorie) فروٹ بھی کہتے ہیں (100گرام‘ منگوسٹین فروٹ 63 کیلور پائی جاتی ہے) بیشمار صحت بخش منزلز‘ وٹامنز اور غذائی ریشوں کی کثیررسد سے بھر پوریہ پھل انسانی جسم کو فضا میں آزاد گھومتے اصلیوں ومختلف وائرس وبیکٹیریاز سے مزاحمت کرنے کی طاقت فراہم کرتا ۔
بلڈپریشر نزلہ‘ زکام‘ امراض قلب بدہضمی اور معدے کی گرانی کی تکلیف میں مبتلاافراد اکے استعمال کے لیے منگوسٹین فروٹ کے استعمال بے حدمفید ہے۔ وٹامن B Cکامپلکس وٹامن جیسے کہ تھایامین‘ نیاسین‘ فولیٹ ( Folate) کے علاوہ پوٹاشیم میگنیشیم کاپر اور میگنیشیم جیسے منزلز بھی اس میں موجود وتے جو اسڑوک اور کارونری ہارٹ ڈیزز یعنی دل کے دائمی امراض سے نبروآزما ہونے کے لیے فرد کو قوت فراہم کرتے ہیں۔

منگوسٹین کا ذائقہ انتہائی مزیدار ہوتا ہے۔ اس کارس پیاس بجھانے والا اور سخت گرمیوں کے موسم میں قلب وجاں کی تسکین کا باعث بنتا ہے۔ اسے سادہ کھائیں‘ جوس نکال کر ٹھنڈا کرکے نوش جاں کیجئے تربوز‘ پائن ایپل ‘ پپیتے‘ فالسے وشہتوت وغیرہ کے ساتھ فروٹ سیلڈ میں استعمال کیجیے یا پھر اس کی لذیذ پھانکوں سے اپنی فروٹ کاک ٹیل ڈیزرٹ کو خصوصی ذائقہ بخشےء یہ منفرد مزیدار پھل ہرانداز میں آپ کے من کو بھائے گا۔

Browse More Ghiza Aur Sehat