Moong Phali - Article No. 824

Moong Phali

مونگ پھلی - تحریر نمبر 824

اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیے بناتا ہے

جمعہ 27 نومبر 2015

تنویرسرور:
سردی کا موسم شروع ہوچکا ہے اور لوگ سردی کے موسم سے بچنے کے لئے جہاں گرم کپڑوں کا استعمال کرتے ہیں وہاں پر طرح طرح کے پکوان اور میوہ جات کااستعمال بھی کرتے ہیں تاکہ سردی کی شدت سے بچاجاسکے۔ آج میں آپ کے سامنے انہی میوہ جات میں سے ایک میوہ جسے ہم مونگ پھلی کے نام سے جانتے ہیں اس کے فوائد کاذکرکروں گا۔
مونگ پھلی سردیوں میں استعمال کیاجانے والاسب سے زیادہ پسندیدہ میوہ ہے اور اسے ہر عمر کے خواتین وحضرات پسند کرتے ہیں۔ مونگ پھلی ذائقہ کے لحاظ سے بھی منفرد ہے۔ مونگ پھلی کوغریبوں کابادام بھی کہاجاتاہے۔ مونگ پھلی کسی بھی موسم میں کھائی جاسکتی ہے لیکن خاص طور پر سردیوں میں سورج کے غروب ہوتے ہی لوگ اس کو کھانا پسند کرتے ہیں اس کو سردی میں کھانے کااپنا ہی ایک الگ مزہ ہے۔

(جاری ہے)


مونگ پھلی ایک پھلی دار دیوار ہے لیکن اس کاشمار میوہ جات میں ہی ہوتا ہے۔ مونگ پھلی کوکھانے کے علاوہ اس کاتیل بھی نکالا جاتا ہے جو مختلف کھانوں ، ڈبل، روٹی ، کیک اور ادویات وغیرہ میں شامل کیاجاتا ہے۔مونگ پھلی کولوگ کچا، بھون کراور اُبال کراستعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ اس کو مختلف پکوانوں میں شامل کرکے ذائقہ دار پکوان بنائے جاتے ہیں۔
خاص طورپر میٹھے پکوانوں میں مونگ پھلی کااستعمال بہت زیادہ کیاجاتاہے۔ اس کے علاوہ اس کے بے شمار طبعی فوائد بھی ہیں۔ مونگ پھلی کوزیادہ پکایا نہ جائے اس سے اس میں موجود کیمائی مادے ضائع ہوجائیں گے۔ مونگ پھلی تمام میوہ جات میں سے سستا میوہ ہے جسے امیروغریب باآسانی خرید سکتا ہے۔ مونگ پھلی اخروٹ کامتبادل ہے جواخروٹ نہ خرید سکتے ہوں وہ مونگ پھلی خرید کر اخروٹ والے تمام اجزء کافائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

طبعی لحاظ سے مونگ پھلی میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
مونگ پھلی میں پروٹین ، کیلشیم، وٹامن ای، وٹامن بی ون، B6 اور فاسفورس شامل ہے۔
مونگ پھلی مقوی اعصاب ہے۔
مونگ پھلی دبلے اور کمزور افراد کے لئے مفید ہے۔
ذیابیطس ٹائپ ٹومیں اس کااستعمال فائدہ مند ہے۔
مونگ پھلی سے انسولین کی سطح برقرار رہتی ہے۔
اس میں موجود فولاد خون کے نئے خلیئے بناتاہے۔

باڈی بلڈر اس سے بھرپور فائدہ لے سکتے ہیں۔
خارش کی صور ت میں مونگ پھلی استعامل نہ کریں۔
مونگ پھلی ہڈیوں اور دانتوں کومضبوط بناتے ہیں۔
مونگ پھلی میں ایسے اینٹی آکسی ڈنٹ پائے جاتے ہیں جو غذائی لحاظ سے سیب چقندری اور گاجر سے زیادہ ہیں۔
اگر آپ کے بال گررہے ہیں تو مونگ پھلی کااستعمال ضرور کریں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat