Nashpati K Fawaid - Article No. 990

Nashpati K Fawaid

ناشپاتی کے فوائد - تحریر نمبر 990

اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کئے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھ دیئے ہیں اس لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چاہئے

بدھ 17 اگست 2016

اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے کئی اقسام کے پھل پیدا کئے ہیں اور ہر پھل میں ہمارے لئے بے شمار طبعی فوائد رکھ دیئے ہیں اس لئے ہمیں روز مرہ کی خوراک کے علاوہ پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چایئے ۔ناشپاتی مکمل غذائیت سے بھر پور پھل ہے ناشپاتی زود ہضم پھل ہے اور اس کا مزاج سر د تر ہے۔سرد مزاج کی وجہ سے یہ گرمیوں میں ہمیں ٹھنڈک پہنچاتی ہے۔
ناشپاتی میں سوڈیم، پوٹاشیم ، شکر ، فاسفورس،پروٹین اور وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ایک ناشپاتی میں 100کیلوریز ہوتی ہیں۔
ناشپاتی کے فوائد:
ناشپاتی مسوڑوں سے خون کے آنے کو روکتی ہے۔
ناشپاتی دانتوں کو گرم ٹھنڈا لگنے سے محفوظ رکھتی ہے۔
ناشپاتی سے کھانا جلد ہضم ہو جاتا ہے۔
ناشپاتی معدے کو درست رکھتی ہے اور منہ کی بد بو کو دور کرتی ہے۔

(جاری ہے)


ناشپاتی سے پرانی سے پرانی قبض دور ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی سے بچوں میں دمہ کی شکائت نہیں ہوتی۔
ناشپاتی سے سانس کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔
ناشپاتی بواسیر میں کھانا مفید ہوتا ہے۔
ناشپاتی جگر کی سوزش میں فائدہ مند ہے۔
ناشپاتی کولیسٹرول کی سطح کو کم رکھتی ہے۔
ناشپاتی کو باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد صاف ہو جاتی ہے۔
ناشپاتی کھانے سے بال مضبوط ہوتے ہیں۔
ناشپاتی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اس لئے اسے ہر کوئی کھا سکتا ہے چاہے وہ ماٹاپے کا شکار ہی کیوں نہ ہو۔
ناشپاتی کا استعمال اگر بخار میں کیا جائے تو مفید رہتا ہے۔
ناشپاتی کینسر کے خلاف قوت معدافعت رکھتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat