Podinay K Karishmay - Article No. 1075

Podinay K Karishmay

پودینے کے کرشمے - تحریر نمبر 1075

پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔ یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں ۔

ہفتہ 18 مارچ 2017

صائمہ ایس ۔ حسین :
پودینے میں قدرتی طور پر ایسی مہک ہوتی ہے جس سے کھانے کی طرف رغبت بڑھ جاتی ہے ۔ جب آپ اپنی غذاؤں میں پودینہ شامل کرنے لگتے ہیں تو پھر اسے فراموش نہیں کرپاتے ۔ پودینہ ساری دنیا میں پایاجاتا ہے اور اس کی خوشبواور فائدوں کی بنا پر سب اسے رغبت سے اپنی غذاؤں میں شامل کرتے ہیں ۔ یہ سایہ دار جگہ پر پروان چڑھتا ہے ۔
یہ سدا بہار ہے ۔ چنانچہ قدیم یونانی اسے مہمان نواز پودا کہتے ہیں ۔
پرانے زمانے میں لوگ خشک پودینے کے سفوف سے دانت مانجھا کرتے تھے ، تاکہ وہ چمک دار ہوجائیں اس کے علاوہ وہ پیٹ کے درد سے نجات پانے کے لیے پودینہ کھا کر گرم پانی پی لیاکرتے تھے ۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پودینہ دوباتوں میں بے حدفائدہ مند ہے ۔

(جاری ہے)

یہ دماغی اور جسمانی طور پر آپ کو متحرک رکھتا اور تقویت دیتا ہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے کھا کر آپ چاق چوبندرہتے ہیں اور آپ کے اعصاب کو سکون پہنچتا ہے ۔ اگر آپ نے روغنی غذائیں کھائی ہیں تو بعد میں پودینہ کھانے سے وہ آسانی سے ہضم ہوجاتی ہے ۔ اس کا مطلب ہے کہ پودینہ زود ہضم ہے ۔ ٹھنڈ کے اثر سے اگر آپ کے اعصاب میں اینٹھن پیدا ہوجائے تو پودینہ کھاناچاہیے ۔ پودینے میں مانع تکسیداجزا (Antioxidants) پائے جاتے ہیں ۔
یہ سرطان کے اثرات کو بھی روکتا ہے ۔
پودینے کے عرق کو مینتھول (MENTHOL) کہتے ہیں ، جو بناؤ سنگار کی مصنوعات اور خاص طور پر کریمیں بنانے کے کام آتا ہے ۔ پودینے کے تیل کے مالش کرنے سے اعصابی سکون حاصل ہوتا ہے ۔ جہاں تک خوشبو حاصل کرنے کا تعلق ہے ، خشک کی نسبت تازہ پودینے کی پتیاں زیادہ خوشبودیتی ہیں ۔
پودینے کی خوشبودار پتیوں سے چٹنی بنتی ہے اور اسے سلاد، گرم سرد شربت اور آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔
یوں تو پودینہ ساری دنیا میں کھایاجاتا ہے ، لیکن مشرق وسطیٰ ، برطانیہ اور امریکا میں اسے زیادہ کھایا جاتا ہے ۔ برطانیہ میں بھیڑ کے گوشت کے ساتھ پودینے کی جیلی کھائی جاتی ہے ۔ شام اور مشرق وسطیٰ میں لیموں کے شربت میں پودینہ ڈال کر پیا جاتا ہے ۔
ترکی اور لبنان میں بھی جب ٹھنڈے مشروبات بنائے جاتے ہیں تو ان میں پودینہ ڈالا جاتا ہے ۔
امریکی اسے منھ صاف رکھنے اور سانوں کو مہکانے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔ یہ بہت سے ٹوٹھ پیسٹوں میں ڈالا جاتا ہے اور چیونگم بناتے وقت بھی اس کا عرق اس میں شامل کیاجاتا ہے ، تاکہ منھ سے خوشبو آئے ۔ اسے آئس کریم میں بھی ڈالا جاتا ہے ، جسے ” آئس کریم “ کہتے ہیں ۔
کھانوں میں پودینہ ڈالنے سے ان کی خوشبو اور ذائقے میں اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اسے حسب ضرورت سبزیوں میں بھی ڈالا جاتا ہے ۔ مقدار کا تعین غذا کی کمی یا زیادتی پرمنحصر ہے ۔

Browse More Ghiza Aur Sehat