Rang Barngi Sehat Bakhs Sabziya Or Phal - Article No. 1209

Rang Barngi Sehat Bakhs Sabziya Or Phal

رنگ برنگی صحت بخش سبزیاں اور پھل - تحریر نمبر 1209

اگر والدین اپنے بچوں کے پسندیدہ رنگوں والے پھل اور سبزیاں خریدیں تو وہ انھیں یہ پھل اور سبزیاں کھلانے میں کام یاب ہوسکتے ہیں

جمعرات 28 دسمبر 2017

رنگ برنگی صحت بخش سبزیاں اور پھل
ڈاکٹر بینش اسرار: ایک ماہر صحت لارج مین روتھ فرانسِس نے اپنی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب میں مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھانے پر بہت زور دیا ہے اور ان کے فائدے پر روشنی ڈالی ہے۔ یہ فائدے ذیل میں درج ہیں: انھوں نے بتایا ہے کہ اگر والدین اپنے بچوں کے پسندیدہ رنگوں والے پھل اور سبزیاں خریدیں تو وہ انھیں یہ پھل اور سبزیاں کھلانے میں کام یاب ہوسکتے ہیں۔
مثال کے طور پر لارج مین نے اپنی بیٹی کو لال ، نارنجی او رہرے رنگ کی سبزیوں کے بجائے چقندر ، شکر قندی اور شاخِ گوبھی کھلانے کی طرف راغب کیا تو اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ وہ نئے رنگوں والی یہ صحت بخش سبزیاں بھی کھانے کی کوشش کرنے لگی۔

(جاری ہے)

اس کتاب کا بنیادی مقصد مختلف رنگوں والے پھل اور سبزیاں کھانے کی طرف راغب کرنا اور ان سے فائدے حاصل کرنا ہے۔

لارج مین نے مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی مختلف رنگوں والے پھل اور سبزیاں کھانے کا مشورہ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھانے سے مریضوں کی صحت پر مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان کا وزن بھی قابو میں رہتا ہے۔
نیلے، جامنی پھل اور سبزیاں: اس ضمن میں لارج مین نے نیلے اور جامنی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں کا ذکر کیا ہے، جو صحت کے لیے مفید ہیں۔
ان میں بلیو بیری ، آلوچا اور بینگن شامل ہیں۔ پھلوں اور سبزیوں کے یہ رنگ اینتھو سیاننس نامی مادّے کی وجہ سے ہوتے ہیں، جوا ن میں پایا جاتا ہے۔ ان پھلوں اور سبزیوں میں ایسے اجزا بھی پائے جاتے ہیں، جو توازن اور قلیل المعیاد یاداشت میں بہتری پیدا کرتے ہیں، خاص طور پر جامنی رنگ کے پھلوں اور سبزیوں کے گودے میں یہ بڑی مقدار میں ہوتے ہیں۔
یہ نہ صرف خون کی گردش کو رواں رکھتے ہیں، بلکہ خون کے جمنے کے عمل کو بھی روکتے ہیں۔
ہری سبزیاں: ہری سبزیوں میں شاخِ گوبھی (بروکولی)، بند گوبھی اور پالک شامل ہیں۔ ان میں لیوٹین اور ”انڈول“ نامی اجزا ہوتے ہیں، جوقرنیے کے سفید حصے کو خراب ہونے سے بچاتے اور موتیا بند سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان سبزیوں میں بیٹا کیروٹین اور فولیٹ بھی پائے جاتے ہیں۔
یہ ہڈیوں اور پٹھوں کو مضبوط کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں فولاد اور ریشہ بھی ہوتا ہے۔ فولاد سرخ خلیات کی پیداوار میں اضافہ کرتا اور ریشمہ ہاضمے میں مدد دیتا ہے۔
نارنجی، پیلے پھل: نارنجی اور پیلے رنگ کے پھلوں میں لیموں، نارنگی، پپیتا اور آم ہیں۔ ان میں ایسے اجزا زیادہ مقدار میں ہوتے ہیں، جو مختلف امراض میں قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔
ان میں سانس کی نالی کے تعدیے سے لے کر سرطان جیسا مہلک مرض بھی شام ہے۔ اس کے علاوہ یہ اجزا دماغی قوت میں اضافہ کرتے ہیں اور گھٹیا کے درد اور سوجن میں بھی کمی کرتے ہیں۔ ترش پھلوں میں ایک بہت مفید جزو زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے ، جسے ”ہیس پیری ڈن“ کہتے ہیں۔ یہ جزوقلب کے لیے بہت فائدہ مند ہے۔ ان پھلوں میں حیاتین ج بھی ہوتی ہے، جو الرجی اور نزلے زکال سے بچاتی ہے۔

گلابی ، سرخ پھل اور سبزیاں: گلابی اور سرخ پھلوں اور سبزیوں میں چقندر ، چکوترا ، انار اور ٹماٹر شامل ہیں۔ ان میں لائکو پین اور اینتھو سیانن نامی اجزا ہوتے ہیں، جو سرطان کی روک تھام کے لئے بہت مفید سمجھے جاتے ہیں۔ سرخ رنگ کی بیریوں میں حیاتین ج، پوٹاشیئم اور ریشہ پایا جاتا ہے۔ یہ سبزیاں اور پھل بلڈ پریشر کو معمول پرلاتے ہیں، خلیات کی تعمیر کرتے ہیں اور خراب کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کردیتے ہیں۔

Browse More Ghiza Aur Sehat