Sardi Me Muthrek Rahe - Article No. 1216

Sardi Me Muthrek Rahe

سردی میں متحرک رہیے - تحریر نمبر 1216

جب درجہٴ حرارت میں کمی ہوجاتی ہے تو کیا آپ بستر سے اٹھنے میں دیر لگاتے ہیں اورکروٹیں بدلتے رہتے ہیں ۔ اس معاملے میںآ پ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی طرح ہزاروں افراد اور بھی ہیں ، جو اس عادت میں مبتلا ہیں

جمعہ 5 جنوری 2018

ڈاکٹر وقار سعید:
سردی کے موسم میں جب درجہٴ حرارت میں کمی ہوجاتی ہے تو کیا آپ بستر سے اٹھنے میں دیر لگاتے ہیں اورکروٹیں بدلتے رہتے ہیں ۔ اس معاملے میںآ پ اکیلے نہیں ہیں۔ آپ کی طرح ہزاروں افراد اور بھی ہیں ، جو اس عادت میں مبتلا ہیں۔ ماہرین نے تحقیق کرکے بتایا ہے کہ لوگ سردیوں میں دیر تک بستر میں لیٹنا پسند کرتے ہیں۔
ہمارا دماغ اس موسم میں ایک ہارمون بناتا ہے، جسے میلا ٹونن کہتے ہیں۔ یہ ہارمون ہماری نیند کو بڑ دیتا ہے اور ہمیں الارم کی آواز اچھی نہیں لگتی، اس لئے کہ میلا ٹونن آپ کو سلاتا ہے۔ آپ کے چہرے پر سے لحاف ہٹاتے ہیں اور جب تاریکی کا احساس ہوتا ہے تو کروٹ بدل کر پھر سوجاتے ہیں۔ بہر حال معالجین اس کے حق میں نہیں ہیں کہ آپ دیر تک سوئیں۔

(جاری ہے)

دیر تک سونے سے آپ تھکن محسوس کریں گے اور آپ کی توانائی کم ہوجائے گی۔

معالجین کا مشورہ ہے کہ چھٹی کے دن آپ نیندپوری کرسکتے ہیں۔ آپ رات کواگر گیارہ بجے سوجاتے ہیں تو دن میں اسی وقت اٹھ جانا چاہیے۔ اس طرح سے آپ بارہ گھنٹے کی نیند لے سکتے ہیں اگر آپ معمول کے مطابق بستر سے نہیں اٹھیں گے تو وہ قدرتی گھڑی جو آپ کے دماغ میں لگی ہوئی ہے، اس کی ترتیب بگڑ جائے گی۔ بہر حال ماہرینِ غذائیت کہتے ہیں کہ آپ کو اپنی نیند اور غذا کے درمیان تناسب رکھنا چاہیے۔
جن غذاؤں میں نشاستہ (کاربوہائڈریٹ)ہوتا ہے، وہ آپ کی صحت کے لئے بہتر ہیں۔ نشاستہ حاصل کرنے کے لیے ایسی سبزیاں اور پھل کھائیں ، جو آپ کی نشاستے کی ضرورت کو پورا کرسکیں۔ ایسی غذاؤں سے اجتناب کیجئے جن میں بہت حرارے (کیلوریز)ہوتے ہیں، مثلاََ پاستا وغیرہ ۔ دن میں آپ کئی بات نشاستے والی غذائیں کھائیں گے تو خون میں سیروٹونن کی مقدار میں اضافہ ہوجائے گا۔ یہ ہارمون طاقت وتوانائی کو آپ کے جسم سے خارج ہونے سے روکتا ہے۔ چناں چہ آپ صبح یا شام کو ایسی غذائیں کھائیں گے تو آپ کو اچھی نیند آئے گی۔

Browse More Ghiza Aur Sehat