Sehat Bakhsh Mazedar Makayi - Article No. 1097

Sehat Bakhsh Mazedar Makayi

صحت بخش ،مزے دار مکئی - تحریر نمبر 1097

مکئی کااصل وطن جنوبی امریکا ہے۔اس کی کاشت پوری دنیا میں کی جاتی ہے۔مکئی کی دو اقسام ہیں:زرد اور سفید۔مکئی کا ذائقہ نہایت عمدہ ہوتا ہے،جب کی زرد مکئی غذائیت کے اعتبار سے اچھی ہوتی ہے۔زرد رنگ کی مکئی میں بیٹا کیروٹین پائی جاتی ہے۔بیٹاکیروٹین نہ صرف جسم میں حیاتین الف (وٹامن اے) تیار کرنے میں مدد دیتی ہے،بلکہ اس کے ہضم وجذب میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔بیٹاکیروٹین آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

منگل 23 مئی 2017

مکئی کااصل وطن جنوبی امریکا ہے۔اس کی کاشت پوری دنیا میں کی جاتی ہے۔مکئی کی دو اقسام ہیں:زرد اور سفید۔مکئی کا ذائقہ نہایت عمدہ ہوتا ہے،جب کی زرد مکئی غذائیت کے اعتبار سے اچھی ہوتی ہے۔زرد رنگ کی مکئی میں بیٹا کیروٹین پائی جاتی ہے۔بیٹاکیروٹین نہ صرف جسم میں حیاتین الف (وٹامن اے) تیار کرنے میں مدد دیتی ہے،بلکہ اس کے ہضم وجذب میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
بیٹاکیروٹین آنکھوں کی صحت کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔
مکئی میں کاربن کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،اسی لیے یہ تیزی سے اُگتی ہے اور اس کی پیداوار زیادہ ہوتی ہے۔یہ گھاسکے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔مکئی ہمارے ملک میں بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔اس کے نرم اور میٹھے بُھٹے بھُون کر یا اُبال کر کھائے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگ گرم بھُٹے پر نمک یا لیموں چھڑک کر کھاتے ہیں۔

اس کے دانے بہت مزے دار ہوتے ہیں۔بچے اس سے تیارکردہ پاپ کارن بہت پسند کرتے ہیں۔بعض لوگ سادہ بھُٹا کھاتے ہیں۔مکئی سے آٹا بھی بنایا جاتا ہے۔آٹے سے مختلف قسم کی اشیا بنائی جاتی ہیں۔کوہستانی علاقوں میں اس کی روٹی بنا کر ساگ کے ساتھ کھائی جاتی ہے۔مکئی کی روٹی غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔مکئی سے دلیا بھی بنایا جاتا ہے۔مکئی دنیا بھر میں غلے کی حیثیت سے جانی جاتی ہے۔
مکئی کا تیل
(CORN OIL ) اس کے بیجوں سے تیار کیا جاتا ہے۔یہ تیل صحت لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔اس سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی واقع ہوتی ہے۔دوسرے تیلوں سے تھوڑا مہنگا ہوتا ہے۔یہ قلب کے لیے مفید ہے۔صارفین کے لیے اسے بوتلوں اور ڈبوں میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ماہرینِ صحت کے مطابق زیتون کے تیل کے بعد مکئی کا تیل دوسرے تیلوں کے مقابلے میں زیادہ صحت بخش پایا گیا ہے۔

مکئی کھانے سے خون میں کولیسٹرول کی سطح کم ہوجاتی ہے۔زردمکئی کی طرح سفید مکئی بھی مفید ِصحت ہے۔اگر کسی فرد کا کولیسٹرول بہت بڑھ گیا ہوتو اسے چاہیے کہ وہ روزانہ مکئی کی روٹی ساگ کے ساتھ کھائے۔اس طرح نہ صرف اس کے جسم کو درکار ریشے(فائبر)کی مقدار خوب مل جائے گی،بلکہ چند دن بعد کولیسٹرول کی سطح میں بھی کافی حد تک کمی واقع ہوگی۔اس کے علاوہ آنتوں کی کارکردگی بھی بہتر ہوجائے گی۔مکئی کھاتے رہیے۔یہ صحت پر اچھے اثرات ڈالتی ہے۔

Browse More Ghiza Aur Sehat