Jism Ko Zehrele Muavaad Se Pak Karne K Liye Mufeed Mashware - Article No. 915

Jism Ko Zehrele Muavaad Se Pak Karne K Liye Mufeed Mashware

جسم کو زہریلے مواد سے پاک کرنے کیلئے مفید مشروبات - تحریر نمبر 915

دو چمچ لیموں کا رس،دو چمچ میپل کا رس اور چائے کے چمچ کا دسواں حصہ لے کر آٹھ اونس پانی میں ڈالیں اور اسے حل کر کے پئیں۔اس کے استعمال سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا۔

ہفتہ 2 اپریل 2016

لیموں کا رس:
دو چمچ لیموں کا رس،دو چمچ میپل کا رس اور چائے کے چمچ کا دسواں حصہ لے کر آٹھ اونس پانی میں ڈالیں اور اسے حل کر کے پئیں۔اس کے استعمال سے آپ کا جسم زہریلے مواد سے پاک ہو جائے گا۔
سبز مشروب:
تین گاجریں ،دو لال مولی،تھوڑا سا پالک،گوبھی،پیاز، ادرک،اور لہسن ملا کر اچھی طرح پیس لیں اور پھر اس میں پانی ملا کر پئیں۔
اس مشروب کو ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں۔

(جاری ہے)


اجوائن اور ادرک والا قہوہ:
ایک چائے کا چمچ اجوائن، کٹا ہوا ادرک 20گرام اور ایک چمچ سونف لیں۔تمام مواد کو دو کپ پانی میں ڈال کر ابالیں اور تب تک ابالتے رہیں جب تک یہ ایک کپ نہ رہ جائے۔یہ قہوہ روز پینے سے جسم ہلکا رہتا ہے۔ اگر آپ کو بلند فشار خون کا مسئلہ ہے تو اس کا استعمال کم کریں۔
مختلف فروٹ کا جوس:
آٹھ اونس اورنج جوس، چار اونس پانی،آدھ کپ دہی یا سٹرابری کیلا،ایک ادرک کا پیس،ایک لہسن کی توری،ایک چمچ لیموں جوس لیں اور اسے اچھی طرح پیس کر استعمال کریں۔یہ آپ کے جسم سے تیزابی مادوں کو باہر کردے گا۔

Browse More Healthart