Aankhon Ki Hifazat Kaisay Karain - Article No. 1047

Aankhon Ki Hifazat Kaisay Karain

آ نکھوں کی حفاظت کیسے کریں - تحریر نمبر 1047

آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ انمول نعمتوں میں سے ایک ہیں۔ آپ کی آنکھیں چاہے کتنی ہی خوب صورت کیوں نہ ہوں، ان کی ساری خوبصورتی اس وقت ماند پڑجاتی ہے، جب وہ سرخ اور متورم ہوجاتی ہیں یاان کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں۔

بدھ 14 دسمبر 2016

سویرافلک :
آنکھیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ انمول نعمتوں میں سے ایک ہیں۔ آپ کی آنکھیں چاہے کتنی ہی خوب صورت کیوں نہ ہوں، ان کی ساری خوبصورتی اس وقت ماند پڑجاتی ہے، جب وہ سرخ اور متورم ہوجاتی ہیں یاان کے نیچے سیاہ حلقے پڑجاتے ہیں۔ آنکھوں میں چمک اور خوبصورتی پیداکرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اپنی صحت کی جانب توجہ دیں ۔
اپنی غذا میں پھلوں ، سبزیوں ، خصوصاََ ہری سبزیوں اور دوھ کو لازمی طور پر شامل رکھیں۔ نہار منہ ایک گلاس سادہ پانی ضرور پئیں ، اس سے بینائی پراچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ہاضمے کانظام بھی درست رہتا ہے ۔ بادی اور تیزمسالے والی غذاؤں سے پرہیز کریں۔
آنکھوں کی چمک اورصحت برقرار رکھنے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ آپ کم ازکم آٹھ گھنٹے کی پُرسکون نیند ضرور لیں۔

(جاری ہے)

صبح اور شام کے اوقات میں آنکھوں پرٹھنڈے پانی سے چھینٹے ماریں۔ ہفتے میں ایک دن خالص شہد کی ایک ایک سالائی دونوں آنکھوں میں لگائیں،اس سے آنکھوں کا میل کچیل صاف ہوجائے گا۔ روزانہ رات کو خالص عرق گلاب کے چند قطرے آنکھوں میں ڈالنے سے درد اور جلن سے نجات مل جاتی ہے ۔ کھیرے کے قتلے روزانہ دس سے پندرہ منٹ تک باقاعدگی سے آنکھوں پر رکھنے سے سیاہ حلقے ختم ہوجاتے ہیں۔
آپ آلوکے قتلے بھی رکھ سکتے ہیں۔ آنکھوں کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ان کی حفاظت کریں، مثلاََ انھیں سورج کی تیز روشنی اور تیز برقی روشنی سے بچائیں۔ دوران سفر اور کم روشنی میں لکھنے پڑھنے یاسینے پرونے کے کاموں سے گریز کریں۔ پڑھتے وقت روشنی کارخ بائیں جانب رکھیں ۔ نیزآنکھوں کو گردوغبار اور سورج کی تیز روشنی سے بچانے کے لیے دھوپ کاچشمہ ضرور پہنیں۔

مہینے میں ایک بار کسی اچھے معالج سے آنکھوں کا معائنہ کروائیں۔ آنکھوں کی کسی بھی تکلیف میں ان کو مسلنے ، خوس سے کوئی دوا استعمال کرنے یاکوئی گھریلونسخہ استعمال کرنے سے مکمل پرہیز کریں اور فوری طور پر آنکھوں کے معالج سے رجوع کریں۔
آنکھوں کی ورزش سے بھی ان کی تندرستی کو برقرار رکھاجاسکتا ہے ۔ دن میں تین سے چار بار آنکھوں دیں۔
اس کے علاہ وقفے وقفے سے کھڑکی سے دور کی اشیا کو غور سے دیکھیں ۔ پلکیں آنکھوں کے لیے چوکیدار کا کام کرتی ہیں۔ گھنی اور لمبی پلکیں آنکھوں کے حسن میں بھی اضافہ کرتی ہیں۔ خوبصورت پلکوں کے لیے روزرات کو ان پر کیسٹرآئل (CASTOR OIL) یعنی انڈی کا تیل لگاکرسوئیں۔ آنکھوں پر ہمیشہ معیاری میک اپ استعمال کریں اور سونے سے پہلے صاف کرلیں۔ آنکھوں کے اردگرد ماسک اور بلیچ جیسی اشیا استعمال نہ کریں۔

Browse More Eyes