Angina - Article No. 940

Angina

انجائنا - تحریر نمبر 940

اس کی وجہ دل کو مناسب آکسیجن نہ ملنا ہے

پیر 9 مئی 2016

حمزہ احمد:
ہمارے دل کو جب اکیلی شریانوں سے کافی آکسیجن حاصل نہیں ہوتی تو ” دردسینہ“ (انجائنا) کی شکایات پیدا ہوجاتی ہے یہ درد عموماََپانچ سے پندرہ منٹ تک رہتا ہے او ر اس دوران سینے کے وسط مین بھاری پن یاتنگی محسوس ہوتی ہے۔ یہ درد بازوؤں ‘ گردن‘ جبڑے‘ بیٹھ یامعد ے تک پہنچ سکتا ہے۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض لوگوں کو انجائنا کادرد صرف بازو‘ گردن‘ جبڑے یامعدے ہی میں محسوس ہوتا ہے۔
شریانوں کے اندرجب چکنائی جمع ہونے لگتی ہے تو وہ تنگ ہوجاتی ہیں اور ان کے ذریعے دل کو آکسیجن کی فراہمی کم ہوجاتی ہے اس حالت کو سوزش یاتنگی شرائین کہاجاتا ہے۔ کچھ دن بعد شریانوں میں اتنی تنگی آجاتی ہے کہ یہ دل کو بعض اوقات اس کی ضرورت کے مطابق آکسیجن ملا ہوا خون فراہم نہیں کرپاتیں۔

(جاری ہے)

نتینجتاََ جو بے چینی اور درد ہوتا ہے اسے درد سینہ کہتے ہیں۔


یہ کیفیت خصوصاََ اس وقت ہوتی ہے جب جسمانی محنت کاکوئی کام کیا جائے یا ورزش کی جائے یا پھر جذباتی طور پر کوئی پریشانی ہو۔ درد سینہ اکثر چلنے کے دوران میں ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی یہ اس وقت بھی ہوجاتا جب ہم آرام کر رہے ہو۔ یوں بھی ہوسکتا ہے کہ یہ درد ہمیں سوتے سے جگادے۔ جو لوگ تمباکونشی کرتے ہیں، ان کا فشارخون یاخون میں کولیسٹرول زیادہ ہوتا ہے یاوہ ورزش کم کرتے ہیں یا انہیں ذیابیطس ہوتو ایسے لوگ ا س بیماری کی رو میں زیادہ رہتے ہیں۔
ان لوگوں کے لئے بھی خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اگر ان کا وزن زیادہ ہویا وہ مے نوشی میں اعتدال سے بڑھ جاتے ہوں یا پھران کے خاندان میں 65سال کی عمر سے پہلے مرض قلب یادرد سینہ کے مریض رہے ہوں۔
بہت سے لوگوں کو ایسا درد جو ایک سقررہ حد سے زیادہ چلنے پھرنے یاورزش کرنے سے شروع ہوجاتا ہے اور دوا سے اس پر قابو پالیا جاتا ہے۔ اسے قائم (Stable) درد سینہ کہتے ہیں لیکن اگر ذرا سی ہل جل سے آرام کے دوران میں بھی یہ درد ہونے لگے تو پھر یہ صورت غیر قائم درد سینہ کی ہوگی۔
یہ صورت اکثر حملہ قلب سے پہلے ہوتی ہے لہٰذا اس کی چھان بین اور علاج میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ بعض اوقات سینہ میں اس طرح کی درد ہوتا ہے جس کا انجائنا سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ تھوڑی دیر کا تیزاور چبھنے والا درد اکثر عضلاتی درد ہوتا ہے۔ بعض لوگ جب متفکر ہوتے ہیں یا انہیں ذہنی کھچاؤ کا سامنا ہوتا ہے تو ان کے سینے کے نیچے بائیں جانب ہلکا لیکن دیرپادرد محسوس ہوسکتا ہے لیکن اگر ایسا درد محسوس ہو جس کو کوئی وجہ سمجھ میں نہ آئے تو اپنے معالج سے مشورہ کرلینا بہتر ہوگا۔

جب لوگوں کو درد سینہ یاانجائنا ہوتا ہے تو وہ اکثر خوف زدہ ہوجاتے ہیں کہ انہیں دل کا حملہ ہورہاہے لیکن حملہ قلب دراصل اس وقت ہوتا ہے کہ جب خون میں تھکابن جانے سے شریان بن ہوجاتی ہے۔ اس صورت میں سینہ میں موجود درد ہوتا ہے وہ عموماََ زیادہ شدید ہوتا ہے اور عموماََ آرام کرنے سے جاتا نہیں۔ درد سینہ کا علاج شروع میں دواؤں سے ہوتا ہے،لیکن بعض حالتوں میں جراحت سے کام لینا پڑتا ہے۔
البتہ بہت سی باتیں ایسی ہیں جنہیں اختیار کرکے آپ دواؤں اورجراحت سے بچ سکتے ہیں۔
تمباکونوشی سے پرہیز: تمباکونشی ترک کرنے سے حمل قلب کاخطرہ بہت کم ہوتا ہے۔
بلندفشار خون کم کیجیے: جن لوگوں کو درد سینہ کی شکایت ہو ان کے لئے مناسب ہوگا کہ اپنا فشار خون 85/140کے قریب رکھنے کی کوشش کریں۔
صحت بخش غذاکھائیے: چکنائی عموماََ اور سیرشدہ چکنائی خصوصاََ کھائیے۔ سیرشدہ چکنائی زیادہ گوشت اور دودھ اور دودھ سے بنی چیزوں میں پائی جاتی ہے۔ ہفتے میں دو تین بار روغنی مچھلی کھائی جائے تو خون میں پایاجان والا چکنا مادہ ٹرائی گلی سرائڈکم ہوجاتا ہے اور شریانوں میں تھکا بننے کا طرہ بھی کم رہتا ہے مچھلی کا درد روغن جس میں یہ خصوصاََ ہوتی ہے اومیگا 3کہلاتا ہے۔

Browse More Healthart