Apne Chehre Ko Qudrati Torr Per Fresh Or Shagufta Banain - Article No. 910

Apne Chehre Ko Qudrati Torr Per Fresh Or Shagufta Banain

اپنے چہرے کو قدرتی طور پر فریش اور شگفتہ بنائیں - تحریر نمبر 910

ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں سیدھا کھڑا ہونے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور سانس لینے میں آسانی رہتی ہے۔جسم کو ضرورت کے مطابق انرجی ملتی ہے۔ آپ کھڑی ہوں یا بیٹھی ہوں خود کو سیدھا رکھیں ۔اس سے آپ کی شخصیت پر اچھا اثر پڑے گا

ہفتہ 26 مارچ 2016

انداز نشست و برخاست :
ہمیشہ سیدھے کھڑے ہوں سیدھا کھڑا ہونے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے اور سانس لینے میں آسانی رہتی ہے۔جسم کو ضرورت کے مطابق انرجی ملتی ہے۔ آپ کھڑی ہوں یا بیٹھی ہوں خود کو سیدھا رکھیں ۔اس سے آپ کی شخصیت پر اچھا اثر پڑے گا۔
گہری سانس لیں:
تناوٴ کے حوالے سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ایک حد سے بڑھا ہوا تناوٴ انسانی صحت پر منفی اثر ڈالتا ہے اور عمر کے بڑھنے کی رفتار میں اضافہ کر دیتا ہے۔
گہرے سانس لینے کا عمل تناوٴ سے بچنے کا بہترین طریقہ ہے۔ روزانہ ہلکی اور کبھی گہری سانس لینے کی مشق کریں۔
پانی کا استعمال:
جلد کو تادیر جوان رکھنے کا طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنے جسم میں پانی کی کمی کبھی نہ ہونے دیں۔

(جاری ہے)

جب بھی پیاس لگے سیر ہو کر پئیں تاکہ جسم کی ضرورت پوری ہو سکے۔ آپ کو اپنے ساتھ پانی کی بوتل بھی رکھنی چاہیے۔

جس سے وقتاً فوقتاً پانی پیتی رہیں۔
موئسچرائزر:
شگفتہ جلد کے لیے موئسچر ائزر ضروری ہے۔ چہرے اور جسم کے لیے ایک عدد موئسچر ائزر ضرور رکھیں اور خصوصاً سردیوں میں اس کا استعمال بار بار کریں۔ معیاری موئسچر ائزر تیزی سے جلد میں داخل ہو کر جزو بدن بنتا ہے۔ اگر باقاعدگی سے استعمال کیا جائے تو جلد نرم اور شگفتہ رہتی ہے۔

پر سکون چہرہ:
چہرہ پرسکون ہو تو آپ کی لک ینگ دکھتی ہے۔پریشان ہونا چھوڑ دیں اور چہرے پر پراعتماد مسکراہٹ سجائے رکھیں۔ اپنے آپ کو مصروف رکھیں اور خوش رہا کریں۔
کھانا پینا :
کچھ بھی کھائیں ، اچھا ، صاف ستھرا اور غذائیت بخش لیں۔ تازہ پھل اور سبزیوں کی ایک بڑی مقدار اپنے کھانے میں ضرور شامل کریں۔ ان میں صحت افزا حیاتین اور حسن افزا مرکبات کی کثرت ہوتی ہے۔ جنک فوڈ سے دور رہیں اور ڈبوں میں بند غذا سے بھی گریز کریں۔
ورزش :
ورزش کے لیے ضرور وقت نکالیں۔ اس سے آپ کے پورے جسم کی اوور ہالنگ ہوجاتی ہے اور آپ دن بھر کے کاموں کے لیے مستعد ہو جاتی ہیں۔

Browse More Healthart