Beydari Neend Ki Aagosh Me - Article No. 1222

Beydari Neend Ki Aagosh Me

بیداری۔۔۔۔۔ نیند کی آغوش میں!! - تحریر نمبر 1222

حالتِ خواب میں انسان اپنی مرضی سے کچھ نہیں دیکھتا اسے دکھایا جاتا ہے۔ جاگتے میں انسان جسیا چاہے خواب دیکھے۔

منگل 9 جنوری 2018

اظہر وحید:
انسان کی بیداری اس کی نیند کی آغوش میں ہے۔بیداری کے لمحات اس کی نیند سے مستعار لیے ہوئے ہیں۔ اس کی نیند کے عوض اسے دن کا کچھ حصہ بیداری کی حالت میں گھومنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ بیداری کی حالت میں انسان خود کو آزاد سمجھتا ہے۔ لیکن چوبیس گھنٹے سے بھی کم عرصے میں نیند اسے دبوچ لیتی ہے۔

(جاری ہے)

انسان اتنا بھی آزاد پیدا نہیں کیا گیا کہ اسے نیند سے آزاد کر دیا جائے۔

نیند آزادی کے سلب ہو جانے کا عرصہِ حیات ہے۔ نیند کی نیلم پری اپنی جادوئی چھڑی سے ہر روز اس کی آزادی چھین لیتی ہے۔ حالتِ خواب میں انسان اپنی مرضی سے کچھ نہیں دیکھتا اسے دکھایا جاتا ہے۔ جاگتے میں انسان جسیا چاہے خواب دیکھے۔ نیند میں اپنی مرضی سے خواب دیکھنے کا خواب بھی نہیں دیکھ سکتا

Browse More Healthart