Chist Jeans Pathon Kay Liay Nuqsan Deh Hai - Article No. 749

Chist Jeans Pathon Kay Liay Nuqsan Deh Hai

چست جینز پٹھوں کے لیے نقصان دہ ہے - تحریر نمبر 749

ایک آسٹریلوی خاتون کو اس وجہ سے ہسپتال جانا پڑ گیا کیونکہ اس نے چار دن دے ٹائٹ جینز پہنی ہوئی تھی ۔ تنگ فٹنگ کی وجہ سے اس کے پٹھوں میں تناؤ اور ٹانگوں میں سوجن آنے کے علاوہ۔۔۔

پیر 3 اگست 2015

ایک آسٹریلوی خاتون کو اس وجہ سے ہسپتال جانا پڑ گیا کیونکہ اس نے چار دن دے ٹائٹ جینز پہنی ہوئی تھی ۔ تنگ فٹنگ کی وجہ سے اس کے پٹھوں میں تناؤ اور ٹانگوں میں سوجن آنے کے علاوہ اعصابی نظام متاثر ہوگیا تھا ۔آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ ہسپتال کے ڈاکٹر تھامس کیمبر کا کہنا تھا کہ ایسا دیکھ کروہ خود حیران تھے ۔ پینتیس سالہ خاتون مریض کے پٹھوں اور اعصاب کو شدید نقصان پہنچا تھا ۔
آسٹریلیا کے مشہور روزنامے سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق یہ خاتون اپنے اس رشتہ دارکی مدد بھی کروا رہی تھی جو ایک گھر سے دوسرے گھر منتقل ہورہا تھا ۔ لیکن اس پینتیس سالہ خاتون کے بیمار ہونے کی وجہ وہ ٹائٹ جینز بنی جو مسلسل حرکت اور اٹھنے بیٹھنے کے دوران اس نے پہن رکھی تھی۔ نیورولو جسٹ ڈاکٹر تھامس کیمبر کا کہنا تھا کہ وہ خاتون ایک پارک کے راستے سے ہوتے ہوئے اپنے گھرواپس جا ری تھی کہ یکدم اس کے پاؤں سن ہوگئے اور وہ نیچے گر گئی ۔

(جاری ہے)

اس خاتون جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کر رہی تھی کہ آہستہ آہستہ اس کی ٹانگیں سوج رہی ہیں لیکن چلتے ہوئے ایک دم اسے پتہ ہی نہیں چلا اور وہ نیچے گر گئی ۔ زمین پر گرنے کے بعد یہ خاتون دوبارہ اٹھ سکنے کے قابل نہیں تھی اور کئی گھنٹے اسی جگہ پڑی رہیں یہاں تک کہ ہسپتال تک پہنچی۔
ڈاکٹر تھامس کے مطابق قہ پہلے بھی بہت سے ایسے کیسز سے آگاہ ہیں کہ تنگ جینز پہننے کی وجہ سے کولہوں کے درمیان یعنی چڈے کے جگہ پائے جانے والے خلیوں اور اعصاب کو نقصان پہنچتا ہے لیکن عصبی نظام کو متاثر ہو جانا انہوں نے پہلی مرتبہ دیکھا ہے ۔
ان کا کہنا تھا تنگ یا ٹائٹ جینز پہننے کی وجہ سے ٹانگوں کے اعصاب اور نسیں دب جاتی ہیں ۔ اس وجہ سے پٹھوں کو خون کی سپلائی بھی کم ہو جاتی ہے ۔ ہسپتال میں داخل ہوتے ہی خاتون کی جینز کاٹ کراتار دی گئی تھی اور مسلسل چار روز کے علاج کے بعد اسے ہسپتال سے ڈسچارچ کیا گیا ۔ اسی کیس میں خاتون کی ٹانگوں میں کئی روز بعد تک بھی کمزوری رہی لیکن آہستہ آہستہ اب ٹانگیں مکمل طور پر ٹھیک ہوگئیں ۔ ڈاکٹر تھامس کا ٹائٹ جینز کے نقصانات سے خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا ، میرے خیال سے جو جینز لچکدار نہیں ہوتیں وہ زیادہ مسائل پیدا کر سکتی ہیں۔

Browse More Healthart