Dil Ka Doosra Dora - Article No. 1074
دل کا دوسرا دورہ - تحریر نمبر 1074
پیر 13 مارچ 2017
سعدیہ قمر :
اگر غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے آپ کو دل کا ایک دورہ پڑچکا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کونئی زندگی دی ہے تو اس غنیمت جان کر اپنے معمولات زندگی جتنی جلدی ممکن ہو، تبدیل کرلیں ۔ غیرصحت مند طرزِ زندگی ، روغنی غذائیں ، تفکرات، ذہنی دباؤ اور موروثی وجوہ وہ عوامل ہیں ،جو کسی بھی صحت مند شخص کو دل کے امراض میں مبتلا کرسکتے ہیں ۔ یہ امراض نہ صرف مریض کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں ، بلکہ گھر کے باقی افراد بھی ذہنی اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
ایسی ہدایات درج کی جارہی ہیں ، جن پر عمل کرکے آپ نہ صرف پہلے دورے کے اثرات سے محفوظ رہیں گے ، بلکہ دوسرے دورے کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے ۔
ادویہ :
دل کے پہلے دورے کے بعد امراض قلب کا ماہر مریض کے لیے عموماََ چار یاپانچ قسم کی ادویہ تجویز کرتا ہے ، جنھیں باقاعدگی سے کھانا پڑتا ہے ۔
اس کے علاوہ مریض کو ہنگامی حالت میں زبان کے نیچے رکھنے والی گولی ہمیشہ اپنے پاس رکھنی چاہیے ۔ مریض کو معمول کے مطابق اپنا چیک اپ بھی کرواتے رہنا چاہئے ۔
اگر آپ سگرٹ نوشی کرتے ہیں تو اسے فوراََ ترک کردیں ، کیوں کہ اس میں موجود نکوٹین بلڈپریشر بڑھاتی اور خون میں موجود چکنائی کو شریانوں میں جمانے کا باعث بنتی ہے ۔ اس سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، جو افراد چاہتے ہیں کہ انھیں دل کا پہلا دورہ بھی نہ پڑے تو انھیں چاہیے کہ وہ فوری سگریٹ نوشی ترک کردیں اور سگریٹ پینے والے افراد سے بھی دور رہیں ۔
غذا اور مناسب ورزش :
پہلے دورے کے بعد طبیعت سنبھلتے ہی معالج کی اجازت سے ورزش کو معمولات میں شامل کرلیں ۔ شروع میں ہلکی پھلکی قدمی کرنا بہتر ہے ۔ پھر چندہفتوں کے بعد آپ معالج کے مشورے سے دیگر سرگرمیاں ، مثلاََ سائیکل چلانا بھی شروع کرسکتے ہین ۔
غذا کے معاملے میں بہت محتاط رہیں ۔ نمک اور روغنی غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ گائے اور بھینس کا گوشت کھانا ترک کردیں ۔ بھیڑ اور بکری کا گوشت بھی کم کھائیں ، البتہ مچھلی اور مرغی مناسب مقدار میں کھا سکتے ہیں ۔
گھی کے بجائے معیاری خوردنی تیل استعمال کریں ۔ بہتر ہوگا کہ آپ کھانے مکئی یا زیتون کے تیل میں پکائیں ۔ ہرے رنگ کی سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں ۔
ہائی بلڈ پریشر او رکولیسٹرول :
اگر آپ کا بلڈپریشر نارمل نہ رہتا ہو تو اپنے معالج سے فوراََ معالج رابطہ کریں ۔ ہائی بلڈپریشر شریانوں کو کمزور کردیتا ہے ، جس کے باعث دل پر بوجھ پڑتا ہے ، اسی لئے ہائی بلڈ پریشر کو خطرے کی گھنٹی سمجھا جاتا ہے ۔ اپنا کولیسٹرول باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں ، کیوں کہ خون میں چکنائی کی زیادہ مقدار رفتہ رفتہ شریانوں میں جمنی شروع ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے دل کی شریانیں بند ہوجانے کاخطرہ ہوتا ہے ۔
ذیابیطس اور مٹاپا :
اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہیں تو اسے قابو میں رکھیں ، اس لیے کہ جب خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے تو چکنائی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اپنے وزن کو قابو میں رکھیں ، کیوں کہ مٹاپا بہت سی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔ مٹاپے کی وجہ سے دل کے دوسرے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ۔
خطرناک علامات :
چند علامات ایسی ہیں ، جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ دوسرے دورے کے علامات ہیں ، مثلاََ اگر آپ کے سینے میں درد رہتا ہو یا آپ پہلے دو کلو میٹر کا فاصلہ آرام سے طے کر لیا کرتے تھے ، لیکن اب ایک کلومیٹر چلنے کے بعد آپ کا سانس پھول جاتا ہے تو فوراََ اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
اگر غیر صحت مند طرز زندگی کی وجہ سے آپ کو دل کا ایک دورہ پڑچکا ہے اور اللہ تعالیٰ نے آپ کونئی زندگی دی ہے تو اس غنیمت جان کر اپنے معمولات زندگی جتنی جلدی ممکن ہو، تبدیل کرلیں ۔ غیرصحت مند طرزِ زندگی ، روغنی غذائیں ، تفکرات، ذہنی دباؤ اور موروثی وجوہ وہ عوامل ہیں ،جو کسی بھی صحت مند شخص کو دل کے امراض میں مبتلا کرسکتے ہیں ۔ یہ امراض نہ صرف مریض کے لیے تکلیف کا باعث بنتے ہیں ، بلکہ گھر کے باقی افراد بھی ذہنی اذیت میں مبتلا ہوجاتے ہیں ۔
ایسی ہدایات درج کی جارہی ہیں ، جن پر عمل کرکے آپ نہ صرف پہلے دورے کے اثرات سے محفوظ رہیں گے ، بلکہ دوسرے دورے کے امکانات بھی کم ہوجائیں گے ۔
ادویہ :
دل کے پہلے دورے کے بعد امراض قلب کا ماہر مریض کے لیے عموماََ چار یاپانچ قسم کی ادویہ تجویز کرتا ہے ، جنھیں باقاعدگی سے کھانا پڑتا ہے ۔
(جاری ہے)
اگر آپ سگرٹ نوشی کرتے ہیں تو اسے فوراََ ترک کردیں ، کیوں کہ اس میں موجود نکوٹین بلڈپریشر بڑھاتی اور خون میں موجود چکنائی کو شریانوں میں جمانے کا باعث بنتی ہے ۔ اس سے دل کے دورے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ، جو افراد چاہتے ہیں کہ انھیں دل کا پہلا دورہ بھی نہ پڑے تو انھیں چاہیے کہ وہ فوری سگریٹ نوشی ترک کردیں اور سگریٹ پینے والے افراد سے بھی دور رہیں ۔
غذا اور مناسب ورزش :
پہلے دورے کے بعد طبیعت سنبھلتے ہی معالج کی اجازت سے ورزش کو معمولات میں شامل کرلیں ۔ شروع میں ہلکی پھلکی قدمی کرنا بہتر ہے ۔ پھر چندہفتوں کے بعد آپ معالج کے مشورے سے دیگر سرگرمیاں ، مثلاََ سائیکل چلانا بھی شروع کرسکتے ہین ۔
غذا کے معاملے میں بہت محتاط رہیں ۔ نمک اور روغنی غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ گائے اور بھینس کا گوشت کھانا ترک کردیں ۔ بھیڑ اور بکری کا گوشت بھی کم کھائیں ، البتہ مچھلی اور مرغی مناسب مقدار میں کھا سکتے ہیں ۔
گھی کے بجائے معیاری خوردنی تیل استعمال کریں ۔ بہتر ہوگا کہ آپ کھانے مکئی یا زیتون کے تیل میں پکائیں ۔ ہرے رنگ کی سبزیاں اور پھل زیادہ کھائیں ۔
ہائی بلڈ پریشر او رکولیسٹرول :
اگر آپ کا بلڈپریشر نارمل نہ رہتا ہو تو اپنے معالج سے فوراََ معالج رابطہ کریں ۔ ہائی بلڈپریشر شریانوں کو کمزور کردیتا ہے ، جس کے باعث دل پر بوجھ پڑتا ہے ، اسی لئے ہائی بلڈ پریشر کو خطرے کی گھنٹی سمجھا جاتا ہے ۔ اپنا کولیسٹرول باقاعدگی سے چیک کرواتے رہیں ، کیوں کہ خون میں چکنائی کی زیادہ مقدار رفتہ رفتہ شریانوں میں جمنی شروع ہوجاتی ہے ، جس کی وجہ سے دل کی شریانیں بند ہوجانے کاخطرہ ہوتا ہے ۔
ذیابیطس اور مٹاپا :
اگر آپ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا ہیں تو اسے قابو میں رکھیں ، اس لیے کہ جب خون میں شکر کی سطح بڑھ جاتی ہے تو چکنائی میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے ۔ اپنے وزن کو قابو میں رکھیں ، کیوں کہ مٹاپا بہت سی دوسری بیماریوں کا سبب بھی بنتا ہے ۔ مٹاپے کی وجہ سے دل کے دوسرے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ۔
خطرناک علامات :
چند علامات ایسی ہیں ، جن کے ظاہر ہوتے ہی آپ کو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ دوسرے دورے کے علامات ہیں ، مثلاََ اگر آپ کے سینے میں درد رہتا ہو یا آپ پہلے دو کلو میٹر کا فاصلہ آرام سے طے کر لیا کرتے تھے ، لیکن اب ایک کلومیٹر چلنے کے بعد آپ کا سانس پھول جاتا ہے تو فوراََ اپنے معالج سے رابطہ کریں۔
Browse More Healthart
ہم زیادہ کیوں سوئیں
Hum Ziada Kyun Soyen
ماہِ صیام اور ذیابیطس
Mah E Siyam Aur Ziabetus
روزہ اور صحت
Roza Aur Sehat
بدلتا موسم اداس کیوں کر دیتا ہے
Badalta Mausam Udaas Kyun Kar Deta Hai
فاقہ کرنا متعدد بیماریوں کے خلاف مفید قرار
Faqa Karna Mutadid Bimariyon Ke Khilaf Mufeed Qarar
پیٹ کے السر کی نشاندہی سانس کے ذریعے
Stomach Ulcer Ki Nishandahi Saans Ke Zariye
ٹھنڈے پانی سے نہانے کے صحت بخش فوائد
Thande Pani Se Nahane Ke Sehat Bakhsh Fawaid
چکر
Chakkar
یوکلپٹس کا تیل مختلف مسائل کا آسان حل
Eucalyptus Ka Tail Mukhtalif Masail Ka Aasan Hal
ٹانگ کی اینٹھن کا علاج
Tang Ki Enthan Ka Ilaj
سموگ سے محفوظ رہیے
Smog Se Mehfooz Rahiye
دردِ شقیقہ اور عام سر درد
Dard E Shaqiqa Aur Aam Sar Dard