Earphones Aap Ki Samaat Ko Mutasir Kar Saktay Hain - Article No. 833

Earphones Aap Ki Samaat Ko Mutasir Kar Saktay Hain

ائیرفونز ۔۔۔ آپ کی سماعت کومتاثر کرسکتے ہیں - تحریر نمبر 833

ہیڈفونز وائیرفونز کے ذریعے تیزآواز میں میوزک سننا آپ کی قوت سماعت کومتاثر کرکے سننے کی صلاحیت سے محروم کرسکتا ہے وہ افراجوبہت دیر تک بلیوٹوتھ ہیڈفونز کااستعمال کرتے ہیں، انہیں کان بجنا ، جان میں بھنبھنا ہٹ محسوس ہونا، ائیرانفیشکن اور کم سننے جیسی پریشانیاں لاحق ہوسکتی ہیں

پیر 7 دسمبر 2015

سنیہ انیس:
فون پرمسلسل گھنٹوں باتیں کرنے“ رات بھر ائیرفون کان میں لگاکر ریڈیو‘ موبائل فون یاکمپیوٹر پر اونچی آواز میں میوزک سننا یاایسے نوجوان لڑکے‘ لڑکیاں بھی ہوتے ہیں، جوکالج ‘ یونیورسٹی یااپنے آفس سے گھرتک کاراستہ طے کرنے کے لیے دوران سفرمیوزک سننے کے لیے مستقل ائیرفون ان کے کانوں میں اٹکی رہتی ہے۔
کبھی کبھی گمان ہوتا ہے کہ یہ ائیر فونز شاید ان کے جسم کاکوئی اہم جزہیں جس کے بغیر یہ بالکل ادھورے ہیں۔ ہیڈفونز اور ائیرفونز جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی ایسی ایجاد ہیں جس کے بے انتہا استعمال آج کانوجوان صحت کے متاثر کرنے والے اثرات کی پرواہ کیے بغیرہ کررہاہے۔ دراصل ان دونوں آلات کااستعمال کرنا ایک ٹرینڈاور فیشن بن گیا ہے لیکن کیااس چھوٹے سے کل پرزے کے مضر اثرات سے آپ لوگ واقف ہیں؟ آپ کوہرجگہ‘ ہرگلی‘ ہرمحلہ‘ بازار شاپنگ مال اور تقریبات میں لوگ اس کااستعمال کرتے ہوئے بڑی تعداد میں نظرآئیں گے۔

(جاری ہے)

یہ افراد اپنے نقطہ نظر سے تو زندگی کوانجوائے کرہے ہوتے ہیں جبکہ حقیقت میں یہ اپنی صحت کے ساتھ کھیل رہے ہوتے ہیں۔
سننے میں مشکل یاقوت ساعت سے محرومی:
جب آپ ہیڈفونز یاائیرفونز استعمال کرتے ہیں تو آواز براہ راست آپ کے کان میں جارہی ہوتی ہے۔ بہت تیز والیوم کے باعث آپ کے سننے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ آپ بہرے ہوسکتے ہیں۔
اگر کوئی 100سے بھی زیادہ ہائی والیوم میں صرف 15منٹ ہیڈفونز، ائیرفونز کااستعمال کرتا ہے وہ وت سماعت سے محروم ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کاہیڈفونز ائیر فونز استعمال کرنا بہت ضروری ہے توکوشش کریں بہت کم آواز میں میوزک سنیں اور اپنے کانوں کوآرام پہنچائیں۔
کان کاانفیکشن:
کیا ائیر فونز اور ہیڈفونز آپ کے ذاتی ہیں؟ یا آپ کے علاوہ کوئی اور بھی استعمال کرتا ہے ؟ ہم اپنے ہیڈفونز اور ائیرفونز اپنے فیملی ممبر یادوستوں سے ضرور شیئر کرتے ہیں۔
س یہ شیئرنگ آپ کے کانوں میں انفیکشن کاسبب بن سکتی ہے کیونکہ دوسروں کے کان میں موجود بیکٹیریا وجواثیم آپ کے کانوں میں ائیرفونز کے ذریعے بہت آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔
ہواکاگزرنہ ہونا:
آج کل ہیڈوائیرفونز کمپنیاں بہت سی زبردست قسم کے ساؤنڈ کے حامل ہیڈفونز وائیرفونز بنارہی ہیں جوآپ کوبہت اچھی آواز میں آڈیو گانے سننے کوموقع فراہم کرتے ہیں لیکن یہ نہایت بہترین قسم کی آڈیو کاتجربہ آپ کے صحت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔
ہم جب اپنا پسندیدہ آڈیو سننے کے لیے ہیڈفونزیا ائیرفونز کواپنے ائیر کینال (Ear Canal) پر براہ راست لگاتے ہیں تو اس کی وجہ سے ہواکا گزر رک جاتا ہے اور ائیر انفیکشن کاخدشہ لاحق ہوجاتاہے۔ مستقل ان آلات کواستعمال کرنے والے افراد میں کان کامیل (Ear Wax) غیر معمولی انداز میں پیدا ہوتا ہے جوکان بجنا‘ کان کی بھنبھناو جھنجھنا ائیر انفیکشن اور حتیٰ کہ کم سننے جیسے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

دماغی قوت متاثرہوتی ہے:
ائیر فونز اور ہیڈفونز سے پیداہونیو الی الیکٹرومیگنٹ وویز(مقناطیسی شعاعیں) آپ کے دماغ کے لیے انتہائی خطرناک ہوسکتی ہیں۔ فی الحال کوئی ٹھوس میڈیکل شواہد اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے ثابت نہیں ہوئے لیکن وہ افراد جوروزانہ کئی کئی گھنٹے بلیوٹوتھ (Blue Tooth) ہیڈفونز اور ائیرفونز استعمال کرتے ہیں ان افراد میں دماغ سے ملحقہ مسائل سامنے آتے ہیں۔
ہمارے اندرونی کان کاتعلق ڈائیریکٹ دماغ سے ہوتا ہے۔ اگر ہمارے کان کے اندرونی حصے میں معمولی سابھی انفیکشن ہوتا ہے تو وہ فوراََ دماغ کومتاثر کرکے سکی سنجیدہ بیماری کاپیش خمیہ بن سکتاہے۔
جان لیواحادثات کاخطرہ:
حالیہ وقتوں میں متعدد ایکسیڈنٹ کی وجہ ان ہیڈفونزوائیرفونز کاحد سے زیادہ استعمال کرنا بھی ہوتی ہے۔ روڈ پرنمودار ہونے والے ٹریفک حادثات کی شرح ان ائیر فونز کی وجہ سے خطرناک تک بڑھ رہی ہے۔
لوگ موبائل فون پرکالز میں مصروف رہتے ہیں یامیوزک سننے میں جس کی وجہ سے وہ اپنا دھیان اور پوری توجہ وشدید قسم کیے جانی نقصان کاشکارہوجاتے ہیں اگر نہایت ایمرجنسی کال آپ کے موبائل پر آرہی ہے تو آپ گاڑی کوروک کرسائیڈ میں نہایت اطمینان سے بات کریں۔ ڈرائیونگ کے دوران کال پرہرگزبات نہیں کریں۔ اس طرح آپ اپنی زندگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کی خطرہ ڈال رہے ہوتے ہیں۔
بین الاسطور ان آڈیو آلات کے برے اثرات کے بارے میں جان کرآپ یقینا تھوڑے سے ڈرگئے ہوں گے لیکن آپ اب بھی اپنے پسندیدہ ہینڈزفری یاائیرفونز کے استعمال کوبالکل ترک نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ یہاں آپ کوچند مفیدکارآمدٹپس بتائے جارہے جن پر عمل کرکے آپ اپنے کانوں کومحفوظ رکھ سکتے ہیں اور ہیڈفونز کے برے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔
بہت زیادہ چھوٹے ائیرفونز جوبراہ راست آپ کے کانوں کے کینال میں چلے جاتے ہیں‘ ایسے ائیر فونز خریدنے کے بجائے بڑے سائز کے ہیڈفونز لیں۔
جوآپ کے کانوں کے اوپر رہیں اور انہیں نقصان نہ پہنچاسکیں۔
اپنے ہیڈفونز اور ائیرفونز دوسروں کودینے سے گریز کریں۔ اس طرح ائیرنفیکشن کاخطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس عمل کویقینی بنالیں اگر آپ کے ہیڈ فونز پی اسفنج کوریابڑکورلگاہواہے اس کومہینے میں ایک بارضرور تبدیل کریں یااگر ممکن ہوتو اس کوہیڈفونز سے علیحدہ کرکے دھو کرکسی سنیٹائزر سے صاف کرکے استعمال کرسکتے ہیں۔

جب آپ کار‘بس‘ موٹربائیک‘ ٹرین ‘ میٹرویاپیدل بھی سفرکررہے ہوں توہیڈفونز کااستعمال کرنے سے پرہیز کریں۔
بہت زیادہ تیز اونچی آواز میں میوزک نہیں سنیں بلکہ اب توموبائل فون کمپنیز نے اپنے سیٹ میں ہیڈفونز اور ائیرفونز استعمال کرنے کے لیے ایک والیوم لیول مقررکردیاہے۔ اگر اس والیوم لیول سے آپ نے آواز بڑھائی تووہ آپ کوآوازکم کرنے کی ہدایت دیتاہے اور آپ کوتنبیہہ کرتاہے کہ فل والیوم آپ کی صحت کے لیے مضرہوگا۔
جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور اس کی نئی ایجادات نے ہماری زندگی کوسہل کردیاہے لیکن جب تک ہم اس کوایک حدمیں رہ کر استعمال کریں۔

Browse More Healthart