Facebook Ka Ziada Istamaal - Article No. 1076

Facebook Ka Ziada Istamaal

فیس بک کازیادہ استعمال - تحریر نمبر 1076

کونسی خطرناک بیماریوں کا باعث بنتا ہے؟

پیر 20 مارچ 2017

فیس بک کی وجہ سے صارفین ناخوش اور حسد کی عادت میں مبتلا ہوکر ذہنی تناؤکا شکار ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ایک ہفتے کی بریک لیتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہونے کے ساتھ زیادہ ترقی کرتے ہیں۔تحقیق میں 1095افراد میں سے آدھوں کو کہاگیا کہ وہ اپنی فیس بک کی عادت چھوڑدیں جبکہ آدھوں کو فیس بک پر لاگ ان ہونے کی اجازت تھی۔
تحقیق مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے فیس بک کا استعمال نہیں کیا تھا ان میں ناخوش رہنے کا عنصر کم تھا جبکہ فیس بک کا استعمال کرنے والوں میں یہ رجحان زیادہ تھا۔تحقیق کاور مارٹن ٹروم ہالٹ کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے دوستوں کی جانب سے فیس بک پر مختلف طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں جانتے ہیں تو ہم قدرتی طور پر حسد میں مبتلا ہوتے ہیں اور ذہنی تناؤکا شکار رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ فیس بک پر ہر وقت رہنے کی بجائے اس کے لئے کچھ وقت مخصوص کریں۔سوشل میڈیا یا فیس بک کی وجہ سے صارفین ناخوش اور حسد کی عادت میں مبتلا ہوکر ذہنی تناؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن کی جانب سے کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ سوشل میڈیا استعمال کرتے ہوئے ایک ہفتے کی بریک لیتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ خوش ہونے کے ساتھ زیادہ ترقی کرتے ہیں۔
تحقیق میں 1095افراد میں سے آدھوں کو کہاگیا کہ وہ اپنی فیس بک کی عادت چھوڑدیں جبکہ آدھوں کو فیس بک پر لاگ ان ہونے کی اجازت تھی۔تحقیق مکمل ہونے پر یہ بات سامنے آئی کہ جن لوگوں نے فیس بک کا استعمال نہیں کیا تھا ان میں ناخوش رہنے کا عنصر کم تھا جبکہ فیس بک کا استعمال کرنے والوں میں یہ رجحان زیادہ تھا۔تحقیق کاور مارٹن ٹروم ہالٹ کا کہنا ہے کہ جب ہم اپنے دوستوں کی جانب سے فیس بک پر مختلف طرح کی سرگرمیوں کے بارے میں جانتے ہیں تو ہم قدرتی طور پر حسد میں مبتلا ہوتے ہیں اور ذہنی تناؤکا شکار رہتے ہیں۔اس کا کہنا تھا کہ لوگوں کو چاہیے کہ فیس بک پر ہر وقت رہنے کی بجائے اس کے لئے کچھ وقت مخصوص کریں۔

Browse More Healthart