Halki Phulki Warzish - Article No. 1118

Halki Phulki Warzish

ہلکی پھلکی ورزش - تحریر نمبر 1118

خوبصورتی کے لیے جسم کی موزونیت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ بعض خواتین اپنی پسند کے لباس محض اس لیے نہیں پہن سکتیں کہ اُن کا جسم اس لباس کے لئے موزوں نہیں ہوتا۔ کولھوں کا بھاری یا بالکل سمارٹ ہونا جسم کی ناموزونیت میں شمار کیا جاتا ہے۔

پیر 31 جولائی 2017

خوبصورتی کے لیے جسم کی موزونیت بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ بعض خواتین اپنی پسند کے لباس محض اس لیے نہیں پہن سکتیں کہ اُن کا جسم اس لباس کے لئے موزوں نہیں ہوتا۔ کولھوں کا بھاری یا بالکل سمارٹ ہونا جسم کی ناموزونیت میں شمار کیا جاتا ہے۔ لیکن خواتین عام طور پر اس طرف توجہ نہیں دیتیں۔ ذیل میں کچھ ورزشیں بتائی گئی ہیں جو جسم کی ناموزونیت کو دور کرنے میں بہت مفید ثابت ہوں گی۔

1: گھٹنوں کے بل ہاتھوں کو زمین سے ٹیک کر بیٹھ جائے اور اپنے دائیں گھٹنے کو ناک کے اتنا قریب لائے جتنا آپ سے ممکن ہو۔ پھراسی ٹانگ کو بالکل سیدھا کر لیجئے۔ ایسا کرتے وقت اپنا چہرہ باہر کی طرف اٹھائے۔ یہ ورزش آپ دونوں ٹانگوں سے آٹھ آٹھ بار کیجئے۔ یہ ورزش نہ صرف جسم کو خوبصورت بناتی ہے بلکہ اس سے پیٹ بھی گھٹتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ورزش کرتے وقت خیال رکھیے کہ آپ کے ہاتھ بالکل سیدھے ہوں۔


2 : گھٹنوں کے بل چاروں ہاتھ پاؤں زمین پرٹیک کر بیٹھ جائے اور الٹی ٹانگ کو سیدھی ٹانگ سے آگے کی طرف لے جاتے ہوئے ٹخنے کو سختی سے فرش پر ٹکا دیجئے۔ اب اپنی ٹانگ کو گھٹنا موڑے بغیر اٹھائیے اور خلا میں دائروں کی شکل میں گھمائیے۔ یہ ورزش پہلے ایک ٹانگ سے چار بار اور پھر دوسری ٹانگ سے چار مرتبہ کیجئے۔ یہ آسان ورزش نہیں ہے، اگر آپ شروع میں صرف ایک بار کامیابی سے اسے کرلیتی ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آئندہ یہ پوری ورزش کامیابی سے کرلیں گی۔
لہذاُس وقت تک کوشش کرتی رہے جب تک آپ اسے پورے چار مرتبہ نہ کرلیں۔ یہ ورزش کمر اور کولھوں کے لئے بہت اچھی ہے۔
اس کے علاوہ اس سے ٹانگیں میں مڈول ہو جاتی ہیں۔
3: ہاتھ زمین پر ٹیک کر گھٹنوں کے بل بیٹھ جائے۔ اپنی سیدھی ٹانگ پہلو کی طرف اٹھائیے۔ گھٹنے کو مڑا ہوا رہنے دیجئے، پھر ٹانگ بالکل سیدھی کر لیجئے، اسی طرح اپنے گھٹنے کو پھر موڑ لیجئے۔
پٹھوں کو آرام دینے کے لیے ٹانگ کو پھر سیدھا کرکے پیچھے کی طرف سے لے جائیے۔ اس ورزش کو دونوں طرف سے پھر دہرایئے ۔ ابتدا میں صرف دو بار ایسا کیجیے، لیکن آہستہ آہستہ بڑھاتے ہوئے آپ اسے آٹھ تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ ورزش کولھوں کا وزن بہت جلد کم کردیتی ہے۔
4: ایک سٹول یا میز پر اوندھے منہ لیٹ جائیے۔ اب دونوں ہاتھوں سے اس کے کناروں کو سختی سے پکڑ لیجئے اورمڑے ہوئے گھٹنوں کے ساتھ اس پر لٹک جائیے۔ آہستہ آہستہ ٹانگوں کو سیدھا کیجئے ، یہاں تک کہ آپ کا جسم بالکل سیدھا ہوجائے۔ اس حالت میں تین تک گنتی گنے۔ پھر پیروں کو اندر کی طرف لائیے اور پھر اتنی ہی دیر آرام کیجئے۔ پھر یہی ورزش دہرائیے۔

Browse More Healthart