Jangubi Loba Afzaish E Husn Se Bharpoor Darakht - Article No. 1108

Jangubi Loba Afzaish E Husn Se Bharpoor Darakht

جنگوبی لوبا․․․․․․افزائش حسن سے بھر پور درخت - تحریر نمبر 1108

زیبائشی برگ ریز درخت افزائش حسن کے ساتھ ساتھ بیماریوں کے علاج میں بھی مفید ہے۔

منگل 4 جولائی 2017

جنوب مشرقی ایشیا خصوصاََ چین میں پایا جانے والا درخت جنگوبی لوبا ایسا زیبائشی برگ ریز درخت ہے جس کے پتے پنکھے کی شکل کے ہوتے ہیں او ر اسکا اخروٹ جیسا پھل کھایا جاتا ہے تاہم جنگو کی وجہ شہرت اس کا افزائش حسن میں اہم کردار ہے۔
جنگو گزشتہ ایک ہزار برس سے مختلف امراض کے علاج کیلئے بنائی گئی دواؤں میں استعمال ہو رہا ہے تاہم اب الزائمر اور خون کی بیماریوں کے علاج کیلئے بھی استعمال کر رہے ہیں۔
جنگو پوسٹ مینسٹروم سینڈ روم کودور کرتا ہے۔یاداشت بہتر بناتا ہے اس کا بیج مختلف الرجیز ‘دمے‘ نظام ہضم کی خرابیوں اور مثانے کے مسائل کا شافی علاج ہے۔جنگجو کو مودہ دور میں طبعی خصوصیات کے علاوہ آرائش حس میں استعمال ہونے والے درخت کی حیثیت سے بھی خاص شہرت حاصل ہے۔

(جاری ہے)

جنگو کا درخت 120فٹ کی اُونچائی تک نشودنما پا سکتا ہے اور ایک ہزار سال تک زندہ رہنے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔


جنگو کو دنیا کے سب سے قدیم درخت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
اس درخت کو پنکھے کی شکل کے لہراتے پتوں کی وجہ سے میڈن ہیئر کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسے سلور اپری کوٹ ٹری اور ٹری آف یوتھ بھی کہتے ہیں۔
جاپانی زبان میں جنگو کا مطلب چاندی جیسا آڑو ہے اور اس درخت کو ٹری آف ہوپ بھی کہا جاتا ہے۔یہ اتنا سخت جان درخت ہے کہ ہیرو شیما پر ایٹمی حملے کے باوجود بھی زندہ رہا تھا۔
ان تمام خوبیوں کے علاوہ جنگو کی نمایاں خوبی جلد کی حفاظت کرنا ہے۔جنگو سے دنیا بھر میں جلدکی حفاظت کیلئے کریمز اور لوشنز تیار کیے ہیں۔
جنگوبی لوبا کے پتوں میں کیور سٹائن نامی فلیوو نائیڈ پاہا جاتا ہے جو ردّ سوزش ہے اور کیل مہاسوں اور زخموں کے نشانات کو صاف کرتا ہے ۔یہ جلد کو UVB شعاعوں سے بچاتا ہے اور اسے سن اسکرین میں شامل کرنا آئیڈیل سمجھا جاتا ہے
یہ کولاجن متحرک کرتا ہے۔
جلد ہموار بناتا ہے اور اسے شگفتہ رکھتا ہے۔جنگو دوران خون بھی بہتر بناتا ہے۔
یہ شاندار درخت اینٹی آکسیڈنٹ ہے اس میں دنا کا سب سے بھرپور اینٹی ایجنگ عنصر پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس درخت کو عمر رسیدگی روکنے والے سیرم، آنکھوں کی حفاظت کی مصنوعات ،نائٹ کریم وغیرہ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔
جنگوبی لوبا قدرتی کلینرز ہے اور بندمسامات کو کھول کر جلد کی صفائی کرتا ہے۔

Browse More Healthart