Kamar Patli Karnay Ki Warzish - Article No. 1122

Kamar Patli Karnay Ki Warzish

کمر پتلی کرنے کی ورزش - تحریر نمبر 1122

پیر 7 اگست 2017

پنجوں کو چھونا:
پاؤں کھلے کر کے کھڑی ہوجائیں۔ پاؤں تقریباََ ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو سرکے اوپر سیدھے اٹھائیں۔ دھڑ جھکاتے ہوئے دونوں پاؤں کے درمیان فرش چھوئیں۔ پھر دھڑ تھوڑا سا اوپر اٹھاتے ہوئے دوبارہ چھوئیں۔ پھر دھڑ اوپر اٹھائے ہوئے پہلی حالت میں واپس آجائیں۔ یہ ورزش پانچ سے دس منٹ تک کریں۔
بازو گھمانا:
سیدھی کھڑی ہوجائیں۔

پاؤں ایک فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ دونوں بازوؤں کو پچھلی طرف پوری گردش کریں۔

(جاری ہے)

ورزشوں کی آدھی تعداد سے آگے کو گردش دیتے ہوئے مکمل کریں اور آدھی آگے سے پیچھے کو۔ یہ ورزش اٹھارہ سے بیس مرتبہ کریں۔
زچگی کے بعد وزن میں اضافے کو روکنے کی ورزش:
فرش پر سیدھی بیٹھ جائیں۔ بازو آگے پھیلائیں اور ٹانگیں بھی سیدھی پھیلا دیں۔

ان آگے جھکتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے پنجوں کو پکڑلیں۔ اپنی اصلی حالت پر آجائیں۔ اب بازو سامنے پھیلائیں اور پچھلی طرف جھکیں، اور دونوں ٹانگیں اندر کو سمیٹیں۔ اپنی اصلی حالت پر آجائیں ۔ اب سیدھی لیٹ جائیں۔ دونوں بازو سر کی طرف فرش پر پھیلادیں۔ ٹانگیں ذرا سمیٹیں اور کمر فرش سے جس قدر اٹھ سکے اوپر اٹھائیں۔ لیکن کندھے، کولھے اور پاؤں فرش سے لگے رہیں۔

Browse More Backache