Kia Aap Kay Baal Bhi Waqt Se Pehlay - Article No. 792

Kia Aap Kay Baal Bhi Waqt Se Pehlay

کیا آپ کے بال بھی وقت سے پہلے سفید ہونے لگے ہیں - تحریر نمبر 792

ڈاکٹر اعجازحسین کے مطابق اینٹی آکسیڈنٹس کے استعمال سے سفید بال بڑھنے کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔ پالک بادام، مچھلی، کدو، سورج مکھی کے بیجوں اور جھینگوں میں وفرمقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای اینٹی آکسیڈنٹس(Antioxidants) کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔

منگل 13 اکتوبر 2015

ڈاکٹر اعجاز حسین:عام طور پر ایشیائی لوگوں کے بالوں کارنگ سیاہ ہوتا ہے اور50برس کی عمر کے بعد ہی بال سفید ہوتے ہیں۔جس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ بالوں میں موجود رنگت کوسیاہ بنانے والا سیل(Cell) یعنی میلانن(Melanin) عمربڑھنے کے ساتھ ساتھ رنگ بنانا کم کردیتا ہے جس سے بالوں کاقدرتی رنگ سفیدی میں بدل جاتا ہے۔اسی لئے سفید بال بڑھتی عمرکی علامت سمجھے جاتے ہیں مگر20برس سے کم عمری میں لڑکیوں کے بال سفید ہونا پری میچورٹی(Pre maturity) ہے۔
اب تک میڈیکل سائنس میں کوئی ایسا علاج دریافت نہیں ہوا جس کے ذریعے سفید بالوں کوقدرتی طور پر دوبارہ کالا کیا جاسکے ہاں البتہ سفید بالوں کے بڑھنے کی رفتار کوسست ضرور کیا جاسکتا ہے۔بہتر ہے کہ ایسی غذائیں کھائیں جن کے ذریعے جسم کو اینٹی آکسیڈنٹس(Antioxadants) کی مناسب مقدار مہیا ہوتی رہے۔

(جاری ہے)

پالک بادام مچھلی،کدو،سورج مکھی کے بیجوں اور جھینگوں میں وافرمقدار میں پایا جانے والا وٹامن ای(Vitamin E) اینٹی آکسیڈنٹس کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔

اس کے علاوہ تمام موسمی سبزیاں اور پھل کھائیں عام طور پر سبزپتوں والی سبزیوں میں اینٹی آکسیڈنٹس کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے۔اس کے علاوہ آلو،گاجر، لہسن، پیاز،بینگن،بندگوبھی،پھول گوبھی،ٹماٹر،انگور،آلوبخارا،اسٹرابیری آم،تربوز،مچھلی،دودھ اور خشک میوہ جات میں بھی اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں اس لئے انہیں بھی اپنی روزمرہ خوراک میں ضرور شامل کریں۔

سفید بالوں سے متعلق مفروضے:
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ دماغ کی کمزوری کی وجہ سے کم عمری میں ہی بال سفید ہوجاتے ہیں۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر سر میں سفید بال نظر آئے تو اسے فوراََ کھینچ دیں،بال مزید نہیں بڑھتے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ سفید بال کھینچنے سے بال مزید تیزی سے بڑھنے لگتے ہیں۔ماہرین نفسیات کے مطابق ذہنی دباؤ اور سٹریس جیسے نفسیاتی مسائل کی بناپر کم عمری میں بال سفید ہوسکتے ہیں۔
ان کایہ بھی کہنا ہے کہ زیادہ سوچ بچار کرنے والے لوگ جلد بوڑھے لگنے لگتے ہیں اور ماہرین طب کاماننا ہے کہ دائمی نزلہ یعنی پرنا نزلہ بال سفید کرنے کاباعث بنتا ہے مگر اب تک میڈیکل سائنس میں ان میں سے ایک بھی مفروضہ درست ثابت نہیں ہوسکا۔
بال سفید ہونے کی کئی وجوہات ہیں
(1) وراثتی مسئلہ(2)تھائی رائیڈگلینڈز(Thyroid Glands) کی خرابی(3) وٹامن بی ٹویلو(B12) کی کمی(4) وٹامن ای(Vitamin E) کی کمی( 5) بعض اوقات جسم کاڈیفنس سسٹم (Defence System) کمزور ہوجاتا ہے اور اپنے ہی ٹشوز(Tissues) کوکھانے لگتا ہے اسی طرح بالوں کی جڑوں میں موجود سیلز(Cells) جن سے بالوں کارنگ کالا بنتا ہے،ختم ہوجاتے ہیں اور نتیجتاََ بال سفید ہونے لگتے ہیں۔

سفید بالوں کو چھپانا ممکن ہے
پہلے سے موجود سفید بالوں کو چھپانے کے لئے آپ ہئیر ڈائی(Hair Dye) استعمال کرسکتی ہیں۔آج کل ویسے بھی لڑکیاں ہیئرڈائی(Hair Dye) کا شیڈبدلتی رہتی ہیں۔آپ بھی اپنی شخصیت کے مطابق اور ہمیشہ اعلیٰ معیار کے ہیئرڈائی ہی استعمال کریں۔عام طور پر پرہیئرڈائی یاسٹریکنگ (Streaking) وغیرہ کے لئے سیاہ بالوں پر کٹ ڈاؤن(Cut Down) بھی کیا جاتا ہے یعنی بالوں کاقدرتی رنگ کاٹ کرمصنوعی رنگ چڑھایا جاتا ہے اور اس طرح ہیئرڈائی کاشیڈپُختہ ہوجاتا ہے یابالوں کودھونے اور شیمپوکرنے سے کلرلیک (Color Leak) بھی نہیں ہوتا اور شیڈماندبھی نہیں پڑتا جبکہ جڑوں سے نئے نکلنے والے بال قدرتی رنگ کے ہوتے ہیں جنہیں کچھ عرصے کے بعد دوبارہ ڈائی کرنا پڑتا ہے۔
البتہ باربار کٹ ڈاؤن کی وجہ سے بال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں ان کی قدرتی چمک ختم ہوجاتی ہے اس لئے بہتر ہے کہ شیمپوکابے دریغ استعمال نہ کیا جائے،ہوسکے تو ہفتے میں ای یادوبار شیمپوکااستعمال کرلیں یوں آپ کے بالوں پر مضر کیمیکل اثرانداز نہیں ہوں گے۔بالوں میں شیمپو کے ساتھ کنڈیشز ضرور استعمال کریں تاکہ بال نرم وملائم اور چمکدار رہیں۔

Browse More Healthart