Motapa - Article No. 723

Motapa

”موٹاپا“ - تحریر نمبر 723

یہ حُسن کاہی نہیں جان کا بھی دشمن ہے موٹاپے کی وجہ سے انسان معاشرتی طور پر تنہائی کا شکار ہو جاتا ہے۔ بلڈ پریشر ، ذیابیطس ،جوڑوں کا درد، دل کی بیماریاں مختلف اقسام کے سرطان جس میں سرفہرست بڑی آنت اور چھاتی کا سرطان قابل ذکر ہے

بدھ 20 مئی 2015

ڈاکٹر رضا:
موٹاپہ ایک بیماری ہے جسے بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں صحت مندی کی علامت سمجھا جاتا ہے پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں موٹاپے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے آرام پسندی، سستی اور کاہلی موٹاپے کی وجوہات میں سے ایک ہے۔ لوگوں کی کوشش ہوتی ہے کہ گاڑی قریب ترین جگہ پر پارک کی جائے۔ سیڑھیوں کے بجائے لفٹ استعمال کی جائے۔
مسلسل بیٹھے رہنا اور حرکت نہ کرنے سے بھی موٹاپہ ہونے لگتا ہے۔
پارک، میدان اور باغات کسی بھی معاشرے کو صحت مند ماحول فراہم کرتے ہیں۔باغوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں باہر نکلنے کا رجحان کم ہے۔ دہشت گردی کے باعث لوگ باہر نکلنے سے ڈرنے لگے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ تمام کام گھر بیٹھے انجام پائے جائیں۔ اس کے برعکس ترقی یافتہ ملکوں میں پیدل چلنے اور سائیکل چلانے میں کوئی عار نہیں سمجھا جاتا ۔

(جاری ہے)

مگر ہمارے معاشرے میں یہ چیز معیوب سمجھتی جاتی ہے۔ کم فاصلے کیلئے بھی موٹر سائیکل یا گاڑی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے۔ یہ چیز بھی وزن بڑھانے کا باعث بنتی ہے۔
موٹاپے کی وجہ سے انسان معاشرتی طور پر تنہائی کا شکار ہو جاتا ہے۔ بلڈ پریشر ، ذیابیطس ،جوڑوں کا درد، دل کی بیماریاں مختلف اقسام کے سرطان جس میں سرفہرست بڑی آنت اور چھاتی کا سرطان قابل ذکر ہے۔
یہ سب بیماریان موٹاپہ ہونے کے بعد لاحق ہوتی ہیں۔ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ وزن کم کرنے سے بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریوں پر 70 سے 80 فیصد تک قابو پایا جا سکتا ہے ۔ اس امر کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ مختلف قسم کے موٹاپے کیلئے مختلف علاج ہیں اور ایک ہی طریقہ کار سب کیلئے کار آمد یا مفید نہیں ثابت ہو سکتا۔
پیدا چلنا، اچھا ناشتہ ،دن میں 10سے12 گلاس پینے سے موٹاپے کو روکا جا سکتا ہے۔
کھانے اور پانی میں کم از کم آدھ کا وقفہ لازمی رکھیں۔ دوپہر کو ہلکا کھانا، فروٹ اورسلاد استعمال زیادہ کریں۔ دوپہر کے کھانے کے بعد تھوڑی دیر آرام ضرور کریں۔ رات سونے سے پہلے کم از کم دو گھنٹے پہلے کھائیں۔ کھانے کے بعد چہل قدمی لازمی کریں۔ بیکری، سوڈا اور مشروبات سے حتی الامکان پرہیز کریں۔
خیال کیا جاتا ہے کہLiposuctioinوزن کم کرنے کیلئے ہے۔
لیکن یہ خیال غلط ہے یہ طریقہ صرف جسم کے کسی بھی حصے سے زائد چربی نکالنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کا تعلق shape سے ہے وزن سے نہیں اگر آپ جنرل ہدایت پر عمل نہیں کرتے تو چربی واپس جمع ہو سکتی ہے Tummy Tuck ان لوگوں کیلئے ہے جن کا صرف پیٹ آگے کی طرف نکلا ہوا ہو اور نیچے لٹک رہا ہو۔ خاص طور پر عورتوں میں بچوں کی پیدائش کے بعد جو پیٹ لٹک جاتا ہے اس کیلئے یہ طریقہ بہترین ہے اس میں پیٹ کے پٹھے بھی ٹائیٹ کر دئیے جاتے ہیں۔

Sleeve Gastrctomy یا معدہ کا سائز چھوٹا کرنا ان لوگوں کیلئے جن کا وزن اپنے آئیڈیل وزن سے 40,50 کل زیادہ ہو۔ یہ کیمر کے ذریعے بغیر کٹ کے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر 160 کلو گرام کے وزن کے بندے کا وزن ایک سال کے اندر90,95کلو گرام ہو سکتا ہے۔
Stomch Balloning میں معدے میں ایکSynthetic Balloon رکھ دیا جاتا ہے۔ یہ ان لوگوں کیلئے موزوں ہے جو کسی قسم کی سرجری نہیں کروا سکتے۔

Browse More Weight Loss