Mustaqil Pairon K Dard Ko Mamooli Na Samjhain - Article No. 991

Mustaqil Pairon K Dard Ko Mamooli Na Samjhain

مستقل پیروں کے درد کو معمولی نہ سمجھیں - تحریر نمبر 991

روزانہ رات کو ٹھنڈے اور گرم پانی سے اپنے پیروں کو 5منٹ تک باری باری دھوئیں۔ پہلے 30سکینڈ تک گرم پانی اور پھر 10 سکینڈ تک ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔

بدھ 17 اگست 2016

اکثر خواتین پیروں کی تکلیف میں مبتلا نظرآتی ہیں جس کی وجہ سے انہیں چلنے پھرنے میں دشواری تو ہوتی ہے اس کے علاوہ بے سکونی اور بے خوابی کاشکار بھی رہتی ہیں اور ان کی ذہنی وجسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ پیروں کی تکلیف (Restless Leg) جسم میں آئرن (Iron) کی کمی اور اینمیا (Anaemia) کی ابتدائی علامت ہوسکتی ہے۔ بنیادی صحت کے ماہر نیوٹریشنٹ Michael Van Straten کے مطابق ” پیروں کی تکلیف کو معمولی سمجھ کر نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اس ابتدائی علامت پو توجہ دیجئے اور سب سے پہلے خون کی جانچ (Blood Test کروائیے جد سے زیادہ ماہواری ‘ مسوڑھوں سے خون بہنا‘ بواسیر (Haemorrhoids) اور معدے کی دیواروں سے خون کا معمولی رساؤ بھی ابتدائی علامتوں میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا ان علامتوں کو معمولی سمجھ کر نظر انداز مت کریں اور کسی مستندفزیشن سے علاج کروائیے۔

اس کے علاوہ پیروں کی تکلیف سے آرام پانے کے لیے غذا میں وٹامن E کااستعمال بڑھا دیں۔
روزانہ رات کو ٹھنڈے اور گرم پانی سے اپنے پیروں کو 5منٹ تک باری باری دھوئیں۔ پہلے 30سکینڈ تک گرم پانی اور پھر 10 سکینڈ تک ٹھنڈے پانی سے دھوئیں۔ اس عمل سے دوران خون اعتدال میں آجائے گا۔
آئرن سے بھرپور غذائیں استعمال کریں جیسے کہ ہرے پتوں والی سبزیاں ‘ کلیجی ‘ انڈے بغیر چھنا ہوا آٹا اور آئرن ٹانک وغیرہ۔

روزمرہ کے غذائی معمول میں وٹامن Cپر مشتمل خوراک ضرور شامل کریں کیونکہ کھانے دوران وٹامن C کے استعمال سے بھرپور غذائی مفید ثابت ہوتی ہیں۔ وٹامن Cغذا میں موجود آئرن کو نظام ہضم میں باآسانی جذب کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔
پیروں کی تکلیف کودور کرنے کیلئے وٹامن E اور آئرن کی خصوصیات سے بھرپور غذاؤں کااستعمال کریں۔

Browse More Healthart