Nazla Zukam Aur Khansi Se Nijat Ke Fitri Tareeqay - Article No. 876

Nazla Zukam Aur Khansi Se Nijat Ke Fitri Tareeqay

نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات کے فطری طریقے - تحریر نمبر 876

سردی کوموسم آچکاہے۔ گرم کپڑے الماریوں سے باہر آچکے ہیں اور صندوق سے لحاف، گدے اور کمبل نکالے جاچکے ہیں۔ لوگوں نے خشک میوہ بھی کھانا شروع کردیا ہے۔

بدھ 10 فروری 2016

سردی کوموسم آچکاہے۔ گرم کپڑے الماریوں سے باہر آچکے ہیں اور صندوق سے لحاف، گدے اور کمبل نکالے جاچکے ہیں۔ لوگوں نے خشک میوہ بھی کھانا شروع کردیا ہے۔ خواتین نے کھانے پینے کی ایسی چیزوں کی فہرست بنالی ہے، جو موسم کے لحاظ سے بہتر اور مفید رہیں گی۔
موسم جن افراد پر اثرانداز ہوتاہے، انھیں نزلے زکام کی شکایت ہوجاتی ہے۔ گھریلو سلیقہ مند خواتین ان موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی ترکیبیں جانتی ہیں، لہٰذا وہ ان پر عمل بھی کرتی ہیں۔
ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے میڈیکل اسٹور پر ادویہ بھی دستیاب ہوتی ہیں، لیکن سگھڑخواتین گھر میں نزلے زکام کودور کرنے والی ادویہ خرید کررکھ لیتی ہیں، تاکہ بچے چھینکنے کھانسے لگین تواس کاازالہ کیاجاسکے۔ ان میں سے کچھ ادویہ حقیقت میں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے نزلہ زکام کم وقت میں دور ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)


نزلے زکام سے نجات کے لیے عام طور پر لوگ حیاتین ج (وٹامن سی) کاانتخاب کرتے ہیں۔

یہ حیاتین نزلے زکام کوختم کردیتی ہے اور ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کردیتی ہے۔ حیاتین ج حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ کینو اور نارنگی ہے۔ دن میں دونارنگیاں کھانے سے عام نزلے زکام اور کھانسی پر قابو پایاجاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ مرغی کاسوپ بھی نزلہ زکام ختم کرنے میں مفید ہے، جسے لوگ شوق سے اس موسم میں پینا پسند کرتے ہیں۔ اسے پینے سے حلق کاورم اور سوزش بھی دور ہو جاتی ہے اور پھر لحاف اوڑھ کرسونے سے سکون ملتا ہے۔

سردیوں میں گرم چاے، خاص طور پر سبز چاے پینے سے حلق صاف رہتا ہے اور نزلہ زکام بھی دور ہوجاتا ہے۔ سبز چاے پینے والے کوسکون ملتا ہے۔ یہ چاے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے یہ چاے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوجاتی ہے۔ اسے پینے سے کھانسی بھی ختم ہوجاتی ہے۔
باورچی خانے میں رکھا ہوالہسن نظر انداز نہ کیجیے، کیوں کہ اس میں جراثیم سے لڑنے کی خاصیت ہے۔
لہسن کھانے کااچھا طریقہ یہ ہے کہ چند جوے لہسن کے لیں اور ان میں ہری مرچ، پودینے کی پتیاں اور نمک ملا کرپیس لیں اور چٹنی بنالیں۔ یہ چٹنی نہ صرف مزے دار ہوتی ہے، بلکہ نزلے زکام کابھی خاتمہ کرتی ہے۔ لہسن یااس کااچار دوپہر کومناسب مقدار میں کھانے سے سردی کے موسم میں نزلہ زکام دور رہتے ہیں۔ لہسن اور نمک کے پانی کاآمیزہ بھی اس سلسلے میں فائدہ مند ہے۔

اگر نزلے زکام سے سینہ جکڑا ہواہوتو گرم پانی میں تھوڑی سی بام(BALM) ملاکر بھپارے لینے سے افاقہ ہوجاتاہے۔ بھپارے لیتے وقت سرکوتولیے سے ڈھانپ لیجیے، تاکہ بھاپ ادھر اُدھر جانے کے بجائے آپ کے چہرے پر پڑتی رہے۔ بھپارے لینے سے سینے کی جکڑن کے علاوہ بہتی ہوئی ناک بھی رک جاتی ہے۔ بھپارہ لینے کے بعد چادر یاکمبل اوڑھ کربستر پرلیٹنا ضروری ہے۔ بچوں کونزلے زکام ہونے کی صورت میں تھوڑی سی بام لے کران کی ناک میں اور سینے پر ملیے، انھیں سکون مل جائے گا۔

Browse More Cough And Throat Infection