Neend Ki Kami - Article No. 784

Neend Ki Kami

نیند کی کمی - تحریر نمبر 784

یادداشت متاثر کر سکتی ہے

جمعہ 2 اکتوبر 2015

زائمہ اشرف:
امریکی یونیورسٹی کی ایک ماہرپروفیسر جیسیکاپین کاکہنا ہے کہ جولوگ نیند کا مطلوبہ دورانیہ پورا نہیں کرپاتے یاپھر اسے دیک اینڈپر پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی یہ عادت انہیں بڑی مصیبت میں ڈال سکتی ہے لیکن اس کی خرابی کئی سال بعد سامنے آتی ہے۔جب انسان کویادداشت کی کمی جیسے مسائل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
جس سے آغاز میں فیصلہ سازی،تخلیقی صلاحیتوں میں کمی اور جذباتی عمل میں ناہمواری جیسی خرابیاں جنم لیتی ہیں جو بعد میں کئی مزید بیماریوں کا باعث بن جاتی ہیں۔نیند کی کمی کے فوری اثرات توتوجہ مرکوز کرنے سے محرومی اور بیزاری کی صورت میں نکلتے ہیں جبکہ آپ زیادہ جذباتی اور سُست بھی ہوجاتے ہیں اور ایک رات کی اچھی نیندان مسائل سے نجات بھی دلادیتی ہے۔

(جاری ہے)

مگر کیا آپ کومعلوم ہے کہ اوسط دورانیے یعنی7گھنٹے کی نیند صرف ایک ہفتے تک نہ لینے سے آپ کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؟
یہ بات درست ہے کہ ایک رات کی نیند کی کمی سے کوئی سنگین خطرہ لاحق نہیں ہوتا مگر ایک ہفتے کی کمی700سے زائد جنیاتی تبدیلیوں کاباعث بن جاتی ہے اور اس کے علاوہ چنددیگر سنگین خطرات کے بارے میں جانیے جوآپ کی نیند اڑانے کی بجائے بستر پر جانے پر مجبور کر سکتے ہیں۔

فالج کاخطرہ
تحقیق کے مطابق جولوگ6گھنٹے سے کم نیند کو معمول بنالیتے ہیں ان میں فالج کاخطرہ چار گناہ تک بڑھ جاتا ہے۔
موٹاپے کاامکان
کم نیند کی وجہ سے لوگوں میں جنک فوڈیا موٹاپے کا باعث بننے والی خوراک کااستعمال بڑھ جاتا ہے۔6گھنٹے یااس سے کم نیند کی عادت ست بھوک کاباعث بننے والے ہارمون میں تبدیلی آتی ہے اور آپ کے لیے محدود مقدار میں غذااستعمال کرناممکن ہوجاتاہے۔

ذیابیطس کاخطرہ
تحقیق کے مطابق نیند کی کمی اور انسولین میں مزاحمت کے درمیان تعلق موجود ہے جوذیابیطس کاخطرہ بڑھانے والا بڑا سبب ہے۔نیند کی کمی کے شکارافراد میں انسولین کی مزاحمت بہت زیادہ ہوتی ہے جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جسم انسولین کوموثر طریقے سے استعمال نہیں کرپاتا،جس سے مریض کے زیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

یادداشت کی کمی
آپ غور کریں تو معلوم ہوگا جن دنوں میں آپ زیادہ تھکے ہوئے ہوتے ہیں چیزوں کو زیادہ بھولتے بھی ہیں،تاہم نیند کی کمی یادداشت کی اس کمزوری کو مستقل مسئلہ بنادیتی ہے۔آپ کی نیند میں جتنی کمی ہوگی یاداشت کے ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی اتنی ہی گھٹ جائے گی۔
کینسر کاخطرہ
ایک تحقیق کے مطابق کم اور خراب نیند سے مخصوص اقسام کے کینسر کاخطرہ بڑھ جاتا ہے خاص طور پر6گھنٹے سے کم کی نیند سے بریسٹ کینسر اور دیگر کاخطرہ بڑھادیتی ہے۔

دل کی تکلیف
نیند کی کمی سے پیداہونے والا تناؤ جسم میں ایسے کیمیکلز اور ہارمونز کی پیدوار بھی بڑھا دیتا ہے جو امراض قلب کاسبب بن سکتے ہیں ،ایک تحقیق کے مطابق رات میں6یااس سے کم گھنٹوں کی نیند سے امراض قلب میں مبتلا ہونے یااس سے موت کاخطرہ48فیصد بڑھ جاتا ہے۔
ہلاکت کاسبب
صرف دل کے مسائل ہی نیند کی کمی سے ہلاکت کاسبب بننے،درحقیقت نیند کی کمی کم عمری میں کسی بھی وجہ سے ہلاکت کاسبب بن سکتی ہے،کم نیند لینے والے مردوں میں اگلے14برس میں کسی بھی بیماری سے ہلاکت کاخطرہ بڑھا جاتا ہے۔

Browse More Healthart