Nomolood Ko Ziada Dhanpny Sy Moat Ka Khtra - Article No. 1192

Nomolood Ko Ziada Dhanpny Sy Moat Ka Khtra

نومولود کو زیادہ ڈھانپنے سے موت کا خطرہ - تحریر نمبر 1192

ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو بالخصوص موسمِ سرما میں بہت زیادہ ڈھانپنے یا لپیٹنے سے ان کی اچانک موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے

ہفتہ 9 دسمبر 2017

نومولود کو زیادہ ڈھانپنے سے موت کا خطرہ
جانز ہاپکنز چلڈرن سنیٹر کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایک سال سے کم عمر کے بچوں کو بالخصوص موسمِ سرما میں بہت زیادہ ڈھانپنے یا لپیٹنے سے ان کی اچانک موت کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ بہت سے مائیں ، اس بات سے آگاہ نہیں ہوتیں کہ نوزائیدہ کو زیادہ کپڑوں میں لپیٹنے سے حرارتی دباؤ پیدا ہوسکتا ہے، جو اچانک موت کا سبب ہے۔
غیر ضروری طورپر ڈھانپا یا لپیٹا ہوا بچہ تعدیے (انفیکشن)کا بھی شکار ہوسکتا ہے اور اگر اسے غیر محفوظ انداز سے لٹایا گیا ہوتو اچانک موت کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ بات ماؤں کو معلوم ہے کہ نوزائیدوں کے لیے سب سے محفوظ طریقہ انھیں پشت کے بل لٹانا ہے ، لیکن بہت سی مائیں اب بھی ایسی ہیں، جو نوزائیدوں کو چہرے کے بل یا کسی پہلو پر سلاتی ہیں، حال آنکہ یہ دونوں طریقے خطرناک ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سردیوں کے موسم میں ماؤں کو نوزائیدوں کی صحت کی بہت فکر ہوتی ہے، لیکن ماؤں کو چاہیے کہ انھیں بہت زیادہ کپڑوں اور لحافوں میں لپیٹنے سے گریز کریں۔ بخار میں مبتلا نوزائیدہ کو اپنے جسم کی حرارت باہر نکالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر آپ اسے بہت زیادہ گرم کپڑوں میں لپیٹ دیں گی تو وہ گھٹن کا شکار ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق نوزائیدہ کا اچانک موت کے خطرے سے بچانے کے لئے ماؤں کو ذیل میں دی گئی تجاویز پر عمل کرنا چاہیے۔

1: بچے کو بستر میں پشت کے بل لٹایئے ، یعنی اس کا چہرہ اوپر کی طرف ہو۔
2 : نوزائیدہ کے پاؤں بستر کی پائنتی کے قریب رکھیے، تاکہ اس کے نیچے لڑھکنے کا امکان نہ رہے۔
3 : نوزائیدوں کے منھ یا سر کو کبھی نہ ڈھانپیے، کیوں کہ وہ زیادہ تر اپنی اضافی حرارت سر کی طرف سے ہی خارج کرتے ہیں۔
4 : نوزائیدہ کے ساتھ دوسرے بڑے بچوں کو نہ سلائیے، کیوں کہ وہ نیند کے دوران نوزائیدہ کے اوپر چرھ سکتے ہیں۔
5 : قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں میں اچانک موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اس لیے ان کے لیے خصوصی احتیاط بہت ضروری ہے۔

Browse More Healthart