Pneumonia - Article No. 889

Pneumonia

نمونیا - تحریر نمبر 889

اور اس سے بچاؤ کی تدابیر

ہفتہ 5 مارچ 2016

شوکت رحمان خٹک:
نمونیا نظام تنفس کے ذیلی راستے میں انفیکشن اس اصطلاح کو پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کی وضاحت کے لئے استعمال کیاجاتا تھا۔نمونیا کے زیادہ ترکیس وائرس کے سبب ہوتے ہیں اور یہ نزلہ وزکام کی علامات کے بعد ظاہر ہوسکتے ہیں ۔ بیکٹیریا کے سبب نمانیا کے کیسوں کی تعداد کم ہوتی ہے۔ بچوں میں نمونیا کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں وہ نزلہ وزکام یانظام تنفس کے بالائی راستے کی علامات سے مماثلت رکھ سکتی ہیں۔

نمانیا کی عام نشانیاں اور علامات:
تیز، بخار، کھانسی، سانس کاتیز تیز چلنا، سانس لینے میں دشواری پیش آنا، پھیپھڑوں میں سے چٹخنے کی سی آوازیں آتی ہوں، بھوک کانہ لگنا، کھانسی یا بلغم کونگلنے کی وجہ سے قے ہونا، عام طور پرتھکن سے چور اور ذہنی، جسمانی اور جذباتی طور پر پریشانی محسوس ہونا، معدہ (پیٹ) کادرد۔

(جاری ہے)


ڈاکٹر نمونیا کے لئے کیا کرسکتا ہے؟ اگر ڈاکٹر کو نمونیا کاشبہ ہوتا ہے ممکن ہے کہ آپ کے بچے کے سینے کا ایکسرے ہو۔

ڈاکٹرآپ کے بچے کے خون کے کچھ ٹیسٹ بھی کروانے کی ہدایت دے سکتا ہے۔ وائرس کے باعث ہونے والے نمونیا کا علاج اینٹی بائیوٹک سے کرنے کی ضرورت نہیں لیکن وائرل اور بیکٹیریل کی الگ الگ وجوہات بتانا مشکل ہوسکتی ہیں۔ اس کی بہترین طریقے سے دیکھ بھال کرنے سے پہلے آپ کے بچے کا ڈاکٹر بہت سے عوامل کو مدنظر رکھے گا۔ اس مرض سے متاثرہ شدہ پھیپھڑے ایکسرے میں سفید آتے ہیں یہ سفید سیایہ پھیپھڑوں کی ہوا کی نالیوں میں مادہ بننے کی وجہ سے نظر آتا ہے۔

زیادہ تر بچوں کی نگہداشت گھر پر ہوسکتی ہے جو بچے زیادہ بیماری ہیں ممکن ہے کہ ان کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پڑے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ان کو آکسیجن اور دوسری ادویات دینے کی ضرورت پیش آئے ایسا بھی ہوکستا ہے کہ ابتدا میں بچے کو اس کی رگ میں (درون اور دریدی طور پر) اینٹی بائیوٹک دی جائیں۔ اپنے بچے کی گھر پر نگہداشت میں تمام اینٹی بائیوٹک کانسخہ تجویز کردیا گیا ہے تو اس کو ساری دوائیں تجویز کردو نسخے کے حساب سے ضرور لینی چاہئے اپنے بچے کو اینٹی بائیوٹک کے علاج کاپورا کورس لازما مکمل کروائیں۔
بخار کا علاج اور دوائی کے لئے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کروائیں اپنے بچے کے جسم میں پانی کی مقدار کوبرقرار رکھیں جسم کو وافر مقدار میں مائعات پلائیں آپ کے بچے کی بھوک کم ہوجانے کابھی مکان ہے لیکن اس میں بہتری آئے گی جب ان میں انفیکشن ٹھیک ہونا شروع ہوجائے اور وہ بہتر محسوس کرنے لگے گا۔ اپنے بچے کو دھوئیں اور پھیپھڑوں میں سوزش یاخراش پیداکرنے والی چیزوں سے دور رکھیں۔

کھانی کی علامات: اس بات کابھی امکان ہے کہ آپ کے بچے کی کھانسی صحیح ہونے سے پہلے شدید ترین ہوجائے جیسے ہی نمانیا تخلیل ہوتا ہے آپ کا بچہ بلغم سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے کھانسے گا۔ ممکن ہے کہ اس کی کھانسی کچھ ہفتوں تک جاری رہے۔ اگر آپ کے بچے کی کھانسی تین ہفتے سے زیادہ عرصے تک جاری رہتی ہے، اینٹی بائیوٹک شروع کرنے کے بعد آپ کے بچے کا بخار تین دن سے زیادہ عرصے تک رہتا ہے، بچے کو قریبی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جائیں اگر آپ کے بچے کوسانس لینے میں دشواری حد سے زیادہ بڑھ رہی ہوبہت زرد پڑجائے یاہونٹ نیلے ہوجائیں، اینٹی بائیوٹک خوراک کی قے کر رہا ہوں یاپینے والی چیزیں پینے سے منع کررہا ہو دیکھنے میں بہت بیمار نظر آرہا ہو تو فوراََ ہسپتال کارُخ کریں۔

اہم نکات: نمانیا پھیپھڑوں کی ایک انفیکشن ہے وائرس یاکبھی کبھار بیکٹیریا اس کاسبب بن سکتے ہیں اگر آپ کے بچے کو اینٹی بائیوٹک کانسخہ تجویز کیا جاتا ہے تو اس بات کویقنی بنائیں کہ وہ اینٹی بائیوٹک کا پورا کورس مکمل کرے۔

Browse More Healthart